IIB News

IIB News Islamabad International Broadcasting News

IIB news is a digital media house and is known for serving its audience, IIB News has been providing news content to local and international audiences. It provides the latest news and information, which aims to keep its audience both entertained and informed about the latest happenings.

13/01/2026

انڈونیشیا پاکستان سے 40 جنگی طیارے خریدنے کے قریب

تین پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان ایئر فورس کے سربراہ سے ملاقات کی، جس میں جکارتہ کو جنگی طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مبنی ممکنہ معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک ذریعے نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ مذاکرات میں JF-17 جنگی طیاروں کی انڈونیشیا کو فروخت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دوسرے دو ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات اعلیٰ سطح پر پہنچ چکے ہیں اور ان میں 40 سے زائد JF-17 طیاروں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کی خریداری شامل ہیں۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے شہپر ڈرونز میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

ذرائع نے ترسیل کے شیڈول یا مجوزہ معاہدے کی مدت کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ مبصرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہو گا، جس میں اسلام آباد حکومت اتنے زیادہ جنگی طیارے اور ڈرون فروخت کرے گی۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ک...
20/12/2025

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی۔ مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ ان دونوں کو 1 کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

احتساب عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنایا۔

کیس کے تحریری فیصلے کے مطابق استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان خیانت مجرمانہ کے مرتکب پائے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 409 کے تحت 10 سال سزا سنائی گئی جبکہ انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ بشریٰ بی بی کو بھی 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

20/12/2025

امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دوسرے ملکوں نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے سے متعلق کچھ سوال پوچھے ہیں اور اس کے بعد غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیش کش کی ہے جس پر امریکا پاکستان کا شکر گزار ہے۔

20/12/2025

تاجکستان کے صدر کے متوقع دورہ پاکستان کے موقع پر ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ معاہدے طے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تاجکستان کی وزیر ثقافت تاجک ثقافتی ہفتہ منانے کے لیے پاکستان کے خصوصی دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر دو طرفہ تعاون، ڈیجیٹل میڈیا میں اشتراک، میڈیا روابط کے فروغ، باہمی تعلقات اور دو طرفہ ادبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی، میڈیا تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

20/12/2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 14 سال کی سزا ختم ہوگی تو اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہوگی۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ فراڈ کے تحت تحائف کی قیمت کم لگوائی گئی، فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، تحائف کی قیمت کم لگوا کر سرکار کو کم رقم دی گئی

20/12/2025

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر قرضے کی منظوری دے دی.

یہ منظوری پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوژو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ میکرو اکنامک استحکام اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے ہے، پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

عالمی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 600 ملین ڈالر وفاق اور 100 ملین ڈالر سندھ کے لیے منظور کیے، فنڈز کی فراہمی اصلاحاتی اہداف کے حصول سے مشروط ہوگی۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سندھ میں صحت اور تعلیم کے لیے وسائل میں اضافہ متوقع ہے، اصلاحات سے شفافیت اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا

15/12/2025

(نیپرا) کے ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کم وصولیوں , کرپشن اور ناقص نظام کے باعث 11 سال 3 ماہ میں پاور سیکٹر کو 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے.11 سال میں سب سے زیادہ نقصان مالی سال 24-2023ء میں 591 ارب روپے ہوا جبکہ سب سے کم نقصانات مالی سال 16-2015ء میں 82 ارب روپے کا ہوا

15/12/2025

حکومت کا پی ٹی آئی کی قیادت کو اس کے بانی سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کا اشارہ دیا ہے

15/12/2025

کراچی اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز کراچی سے87 کلومیٹر دور سومیانی میں تھا.چند گھنٹے پہلے سبی اور گرد و نواح میں بھی زلزلہ آیا، جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی کے جنوب مغرب میں 53 کلومیٹر دور تھا

15/12/2025

سڈنی کے مشہور بانڈی بیچ پر فائرنگ واقعے کے بعد آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے ہتھیاروں سے متعلق قوانین سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور، ایک باپ اور بیٹے تھے جنہون نے اتوار کی شام قریب میں جمع ہجوم پر فائرنگ کی۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 50 سالہ باپ کے پاس 6 بندوقیں قانونی طور پر رجسٹرڈ تھیں، جنہیں حملے میں استعمال کیا گیا۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ہتھیاروں سے متعلق سخت قوانین کی ضرورت ہے، جس میں ایک شخص کی ملکیت میں بندوقوں کی تعداد پر حد عائد کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ضروری اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے، اس میں سخت تر بندوق قوانین بھی شامل ہیں، آسٹریلو وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ان اصلاحات کو ریاستوں کے سربراہوں کے ساتھ نیشنل کیبنٹ اجلاس میں پیش کریں گے۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ لوگ وقت کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہو سکتے ہیں، لائسنس ہمیشہ کے لیے نہیں ہونے چاہییں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کے بندوق قوانین کو دوبارہ سخت کیا جائے۔

15/12/2025

اک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضاء تک مار کرنیوالے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف ایم-90 (این) ای آر (ER) سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس میزائل فائرنگ کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور جدید جنگی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔

15/12/2025

جرمنی نے افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ جرمنی نے یہ فیصلہ افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور سنگین سیکیورٹی خطرات پر کیا ہے۔ جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمنی نے 640 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جرمنی آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کے امکانات ختم ہوچکے ہیں

Address

Wellington

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IIB News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IIB News:

Share