09/12/2025
*جسم کی حرارت کو بیلنس کرنے کا راز*
کیا آپ نے کھی کالی کشمش کے فوائد کے بارے میں سنا ہے؟ یہ سادہ سی چیز جسم کی حرارت کو بیلنس کرنے میں بہت مفید ہے۔
*جسم کی حرارت کیوں بگڑتی ہے؟*
- دیر سے سونا
- تیز مصالحے
- کم پانی
- تناؤ
یہ سب جسم میں اندرونی گرمی پیدا کرتے ہیں، جس سے جلد، معدہ، سر اور جگر سب متاثر ہوتے ہیں۔
*کالی کشمش حرارت کیسے درست کرتی ہے؟*
1. *قدرتی ٹھنڈک رکھنے والی تاثیر*: کالی کشمش میں پوٹاشیم اور مائیکرو منرلز ہوتے ہیں جو جسم کے درجہ حرارت کو نیچرل طریقے سے نارمیل رکھتے ہیں۔
2. *معدہ اندر سے سکون میں آتا ہے*: یہ معدے کی جلن، بھاری پن اور اندرونی سوزش کو کم کرتی ہے۔
3. *جگر کی صفائی تیز ہو جاتی ہے*: جگر جب صاف ہوتا ہے تو جسم خود ہی حرارت کو کنٹرول کرنا شروع کر دیتا ہے۔
4. *خون کی گرمی کم ہوتی ہے*: کالی کشمش خون کو صاف کرتی ہے، جس سے گرمی کے دانے، خارش، منہ میں چھالے کم ہوتے ہیں۔
5. *جسم میں نمی برقرار رہتی ہے*: پانی کی کمی سے بڑھنے والی گرمی اس سے کافی کم ہو جاتی ہے۔
*کس کو کھانی چاہیے؟*
- جنہیں جسم میں گرمی رہتی ہے
- منہ میں بار بار چھالے بنتے ہیں
- جلد خشک اور جلتی ہوئی محسوس ہو
- معدہ ہمیشہ گرم رہتا ہو
- صبح اٹھ کر زبان پیلی ہو
*بہترین طریقہ استعمال*
- صبح نہار منہ: 5-7 کالی کشمش نیم گرم پانی میں 10 منٹ بھگو کر کھا لیں۔
- یہ جسم کی اندرونی گرمی کو کم کر کے پورے دن کا توازن بنا دیتی ہے۔