نیم حکیم

نیم حکیم Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from نیم حکیم, Digital creator, Barka', Barka'.

03/02/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون سے سات لوگ ہیں جو قیامت کے دن بھی بے خوف رہیں گے۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سات طرح کے لوگوں کو قیامت کے دن کسی طرح کا خوف نہیں ہوگا۔ نمبر ایک:وہ شخص جو ہر حال میں انصاف کرنے والا ہو۔ نمبر دو:وہ انسان جس نے اپنی پوری زندگی اللہ کی عبادت میں گزاری ہو۔ نمبر تین:وہ آدمی جس کا دل ہمیشہ مسجد سے لگا رہا۔ نمبر چار:وہ لوگ جو اللہ کے لیے ہی آپس میں دوستی اور محبت رکھتے ہیں۔ نمبر پانچ:وہ شخص جو بدکاری سے بچا رہا۔ نمبر چھے:وہ شخص جو چھپا کر صدقہ کرتا ہو۔ نمبر سات:وہ شخص جو تنہائی میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرے اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ جائیں۔

02/02/2025

کیا آپ جانتے ہیں نوح علیہ السلام کی کشتی آج کہاں ہے

02/02/2025

حضرت یوسف اور زلیخا کا واقعہ

01/02/2025

کیا آپ جانتے ہے کہ قوم صبا کے پاس گندم کی اتنی فراوانی تھی کہ یہ روٹیوں کے ساتھ بچوں کا پاخانہ صاف کیا کرتے تھے۔ ناظرین قوم صبا نے جب اللہ کی نعمتوں کی نا شکری کی تو اللہ تعالی نے ان کےسر سبزو شاداب باغات کو بدبودار جھاڑیوں میں بدل دیا۔ آج سے ہزاروں سال پہلے یمن کے علاقے کے قریب دو پہاڑوں کے درمیان قوم صبا آبادتھی۔ یہ علاقہ اس قدر سر سبز اور خوبصورت تھا کہ لوگ اس کو جنت سے تشبیہ دیتے تھے۔ اس علاقے میں ہر طرف باغات ہی باغات تھے۔ لیکن قوم صبا اللہ کا شکر ادا کرنے کی بجائے اللہ تعالی کی نافرمانی کرنے لگی تھی ۔ کہا جاتا ہے کہ اس قوم کے پاس گندم کی اتنی فراوانی تھی کہ یہ روٹیوں کے ساتھ بچوں کا پاخانہ صاف کیا کرتے تھے۔اور اس پخانے والی ناپاک روٹیوں کو ایک جگہ پر پھینک دیتے تھے۔ وہ غرور اور تکبر میں مبتلا ہو گئے تھے۔ اس قوم نے پہاڑوں کے درمیان اپنے باغات کو پانی دینے کے لیے ڈیم بنا رکھے تھے۔ اللہ تعالی نے ان ڈیموں کو تباہ کرنے کے لیے ایک چوہے کو بھیجا ۔ اس چوہے نے ان کے ڈیم میں ایک سوراخ کر دیا۔ آہستہ آہستہ وہ سوراخ اتنا بڑا ہوتا گیا، کہ اس سے نکلنے والے پانی نے اس قوم کے سارے باغات تباہ و برباد ہو گئے ۔ اور ہر طرف پانی ہی پانی ہو گیا۔ یہی علاقہ جو پہلے اپنے باغات اور نعمتوں کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔ اس کے اندر کانٹے دار پودے اور کڑوے پھل اگنا شروع ہو گئے۔ اور یہ قوم رہتی دنیا تک نشان عبرت بن گئی

30/01/2025

قیامت کے دن جب رسول ﷺ حوض کوثر پر کھڑے اپنی امت کو پانی پلائیں گے ، تو اس عظیم نعمت کے صرف وہی لوگ مستحق ہوں گے
جو ایمان پر ثابت قدم رہے۔ ناظرین حوض کوثر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھاہوگا ۔ جو اسے پیئے گا، وہ کبھی پیاسا نہیں رہے گا۔ ایک اورحدیث میں رسول ﷺ نے فرمایا ،کہ کچھ لوگ ایسے ہوں گے جنہیں میں پہچان لوں گا ،مگر انہیں فرشتے روک لیں گے۔ میں کہوں گا کہ یہ تو میری امت کے لوگ ہیں ۔تو مجھے بتایا جائے گا کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں بدعات پیدا کیں۔ تب میں کہوں گا کہ انہیں میرے سے دورلے جاؤ۔ مزید وڈیوز دیکھنے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں۔

29/01/2025

ایک بارحضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ سے پوچھا کہ میں آپ سے اتنا قریب ہوں کہ آپ سے بات کر سکتا ہوں، کیا کوئی اور بھی آپ کے اتنا قریب ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے موسیٰ! آخری زمانے میں ایک امت آئے گی، وہ امت رسول ﷺ کی ہوگی۔ اس امت کو ایک ایسا مہینہ ملے گا جس میں وہ سوکھے ہونٹ، پیاسی زبان، خشک آنکھیں، اور بھوکے پیٹ کے ساتھ افطار کے وقت میرے بہت قریب ہوں گے۔ موسیٰ تمہارے اور میرے درمیان ستر پردوں کا فاصلہ ہے، لیکن افطار کے وقت اس امت اور میرے درمیان ایک بھی پردے کا فاصلہ نہیں ہوگا۔ اور جو دعا وہ افطار کے وقت مانگیں گے، اس کو قبول کرنا میری ذمہ داری ہوگی۔ مزید وڈیوز دیکھنے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں۔

29/01/2025

موت کا علم صرف اور صرف اللّٰہ تعالیٰ عزوجل کو ہی معلوم ہوتا ہے

28/01/2025

حضرت خالد بن ولید اور چڑیل کا واقعہ،

Address

Barka'
Barka'

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نیم حکیم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share