Sadae Nakial News صدائے نکیال

Sadae Nakial News صدائے نکیال خبروں اور اشتہارات کے لئیے رابطہ کریں

چڑہوئی ضلع کوٹلی کی تحصیل چڑہوئی میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام "حقِ ملکیت، حقِ حکمرانی کانفرنس" کا انعقاد ک...
08/09/2025

چڑہوئی
ضلع کوٹلی کی تحصیل چڑہوئی میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام "حقِ ملکیت، حقِ حکمرانی کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کور کمیٹی کے ممبران پنڈال میں موجود رہے جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کانفرنس کو کامیاب بنایا۔

08/09/2025
کوٹلی: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لیگل ایڈوائزر کا صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹسجموں و کشمیر ...
08/09/2025

کوٹلی: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لیگل ایڈوائزر کا صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹس

جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لیگل ایڈوائزر ناصر مسعود ایڈووکیٹ نے ایکشن کمیٹی کے کور ممبر امتیاز اسلم چوہدری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور رکن اسمبلی حلقہ کوٹلی شہر چوہدری محمد یاسین کو ایک ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری محمد یاسین نے اپنے بیانات کے ذریعے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، جو ناقابلِ قبول ہے۔

ناصر مسعود ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عوامی جدوجہد کی بدنامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوامی حقِ نمائندگی اور سچائی کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔

08/09/2025

پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری یسین کے الزام پر
شوکت نواز میر نے کیا کہا 29 تاریخی لاک ڈاؤن ہوا گا ایکشن کمیٹی کی کی پلاننگ ہے, مذاکرات کا شوق ہم کو نہیں ہے، ایکشن کمیٹی پاکستان افواج اور پاکستان کے خلاف نہیں ہے کوٹلی میں شوکت نواز میر کی دکان کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سے گفتگو کرتے ہوئے

08/09/2025

مظفر آباد
صدر کنٹریکٹ و عارضی ملازمین راجہ غلام جیلانی اور دیگر کئی ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا

مرکزی نائب صدر انجمن تاجراں آزاد کشمیر حق ملکیت حق حکمرانی کا نفرنس جو چڑھوئ میں منعقد ہو رہی ہے شرکت کے لئے روانہ
08/09/2025

مرکزی نائب صدر انجمن تاجراں آزاد کشمیر حق ملکیت حق حکمرانی کا نفرنس جو چڑھوئ میں منعقد ہو رہی ہے
شرکت کے لئے روانہ

08/09/2025
08/09/2025

گوئ کا میدان مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھا

گوئ کا میدان جشنِ آمدِ رسول ﷺ کے پرجوش نعروں "مرحبا یا مصطفیٰ" سے گونج اٹھا۔ ہر طرف سبز جھنڈیاں لہرا رہی تھیں اور عقیدت مندوں نے جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگائیں۔

درود و سلام کی روح پرور صداؤں نے فضاؤں کو معطر کر دیا اور پورا علاقہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے رنگ میں رنگ گیا۔

یہ عظیم الشان اجتماع دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا جس میں ہر عمر کے عاشقانِ رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سردار جواد انور ایڈووکیٹ کا اعلان:“عوامی حقوق پر ڈاکہ نہیں چلے گا!کوئی بھی شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار نہ بنے اور نہ ہی ذ...
08/09/2025

سردار جواد انور ایڈووکیٹ کا اعلان:

“عوامی حقوق پر ڈاکہ نہیں چلے گا!
کوئی بھی شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار نہ بنے اور نہ ہی ذاتی یا سیاسی مفاد کے لیے عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالے۔

اگر کسی نے عوامی حقوق یا عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف سازش کی، چاہے وہ موجودہ وزیر ہو یا سابق، اُس کا نکیال میں داخلہ بند کر دیا جائے گا۔

میرے والد سردار انور خان نے ہمیشہ ریاست کی قومی آزادی، غیر طبقاتی سماج اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہوں مگر عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔

حقیقی قیادت کبھی ذاتی مفاد یا بادشاہی کی غلام نہیں بنتی۔ عوام کے حقوق کی حفاظت ہی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔”

---

🔥 آزاد کشمیر میں عوامی شعور، اصول پسندی اور نظریاتی قیادت آج بھی زندہ اور مضبوط ہیں!

#نکیال

عوامی اپیلعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک ایکسویٹر مشین اور لینٹر ڈالنے والی مشینوں کے مالکان کو این او سی لینے کا پابند...
08/09/2025

عوامی اپیل

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک ایکسویٹر مشین اور لینٹر ڈالنے والی مشینوں کے مالکان کو این او سی لینے کا پابند نہیں کیا جاتا، اُس وقت تک متنازع رقبہ جات، جنگلات، شامالاٹ اور خالصہ سرکار کی زمینوں پر قبضے جاری رہیں گے۔ انہی مشینوں کے ذریعے قبضہ مافیا آسانی سے غیرقانونی تعمیرات کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جھگڑے جنم لیتے ہیں اور انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

عوام نے انتظامیہ سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مشین مالکان کو پابند کرے کہ کسی بھی جگہ پر کھدائی یا لینٹر ڈالنے سے قبل متعلقہ ادارے سے این او سی (NOC) لازمی حاصل کریں، تاکہ قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کا خاتمہ ہو سکے اور امن و امان قائم رہ سکے۔

جیر بانڈیاں سے ن لیگ کو بڑا جھٹکا، درجنوں افراد پیپلز پارٹی میں شاملجیر بانڈیاں میں مسلم لیگ (ن) کو اس وقت بڑا دھچکا لگا...
08/09/2025

جیر بانڈیاں سے ن لیگ کو بڑا جھٹکا، درجنوں افراد پیپلز پارٹی میں شامل

جیر بانڈیاں میں مسلم لیگ (ن) کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب متعدد افراد اپنے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی پروگرام حاجی غلام مرتضیٰ کے گھر منعقد ہوا۔

اس موقع پر وزیرِ بحالیات آزاد حکومت جموں و کشمیر چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کے پہنچنے پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ برسات کے باوجود جیالوں کی بڑی تعداد موجود رہی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور "جیو جاوید" کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی اور دیگر مقررین نے کہا:
"پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، ہم نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ جو امیدیں لے کر آئے ہیں ان شاءاللہ پوری کی جائیں گی۔"

شمولیتی تقریب میں پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پارٹی میں شامل ہونے والی نمایاں شخصیات میں حاجی غلام مرتضیٰ، غلام مجتبیٰ، چوہدری غلام رسول، چوہدری اعجاز، چوہدری سلطان محمود، چوہدری قاسم، انجینئر انیس مرتضیٰ، چوہدری محمد خلیل سمیت دیگر شامل ہیں۔

07/09/2025

حکومت یا ایکشن کمیٹی ؟ آپ کس کے ساتھ کھڑے ہیں
رائے کا اظہار ضرور کریں
؟

Address

Nikial

Telephone

+923464943194

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadae Nakial News صدائے نکیال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadae Nakial News صدائے نکیال:

Share

Category