سیفل حان Saifal Khan

سیفل حان Saifal Khan MUHAMMAD SAIFAL Digital Creation ( Vloger)

12/06/2026

*جمعہ*
اے کائنات کے مالک، اس مبارک دن کے صدقے، ہمارے پیاروں، عزیز رشتہ داروں کی، اور جو لوگ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں، ان سب کی دلی مرادیں، تمنائیں اور خواہشیں پوری فرما۔
*آمین، یا ربّ العالمین!*🤲 ❤️
12/6/26

09/06/2026

بے سکونی بڑھ جائے تو عبادت کا وقت بڑھا دو، اللہ سے بات کرو اور اپنے دکھ کا مداوا اسی سے مانگو وہ ہی رحیم و کریم ہے۔ ❤️

03/06/2026

تہجد کا وقت بہت خوبصورت ہوتا ہے جب خاموش ماحول میں بندہ اپنے رب کو اپنی کہانیاں سناتا ہے، اُس سے التجا کرتا ہے کہ میرا یہ کام بنا دے، مجھے اس مشکل سے نکال دے۔ دل میں ایک سکون اُتر جاتا ہے۔ اللہ تو خود اُس وقت پوچھتا ہے کہ "*ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا، میں اسے عطا کروں؟*" تو ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ خود پوچھے اور نہ دے۔ رات کے آخری پہر اپنے رب کے لیے وقت نکالا کریں، وہ وقت آپ کی ساری پریشانیوں کا حل ہوتا ہے۔ ❤️ 💯

02/06/2026

یہ لمبا راستہ ایک دن ختم ہو جائے گا، یہ تکلیفیں ضرور دور ہو جائیں گی۔ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا، اور پھر کبھی واپس نہیں آئے گا۔ جو توڑ پھوڑ آپ کے دل میں ہے، اللہ اسے اپنے کرم سے ٹھیک کر دے گا۔ بس اپنے رب پر بھروسہ رکھیں، صبر کریں اور یقین رکھیں کہ بہتر دن قریب ہیں، کیونکہ اللہ نے ہمیں قرآن پاک میں تسلی دی ہے کہ مشکل کے بعد آسانی ہے۔ ❤️ 💯

02/06/2026

*اے اللہ!*
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں، تو ہمیں شعور عطا فرما کہ ہم راہِ راست پر چل سکیں، ہماری آنکھوں سے گناہوں کی پٹّی اتار دے، اور ہمارے دلوں کی اصلاح فرما۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
2/6/26

31/05/2026

اللہ نے وہ لے لیا، جسے کھونے کا تم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، تو یقیناً وہ کچھ ایسا بھی دے گا، جسے پانے کا تم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔ ان شاء اللہ ❤️

26/05/2026

لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(*اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہےاور ہر تعریف اس کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔“*)
📌اس دعا میں کیا مانگا ہے آپ نے اللہ سے ؟؟؟ کچھ بھی نہیں 🤌🏻
آپ نے توحید کا اعلان کیا ہے🥹
جتنی آپ کی توحید پکی ہو گی اتنی ہی اللہ آپ کی مشکلات دور کریں گے
یہ بہترین دعا ہے عرفہ کے لئے 🫀
کم سے کم 100 times ضرور پڑھیے گا🫀

22/05/2026

*اے اللہ!*
یہ مبارک جمعہ ہمارے گناہوں کی بخشش کا ذریعہ بنا دے، ہماری دُعاؤں کو اپنی رحمت سے قبول فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما، ہمارے رزق میں خیر و برکت فرما، ہماری زندگی کو نیکیوں سے بھر دے، اور ہمیں اُن لوگوں میں شامل فرما جن سے تو راضی ہے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
22/5/26

21/05/2026

اے کن فیکون کے مالک، ہمارے ہر ان شاء اللہ کو الحمدللہ میں بدل دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
21/5/26

21/05/2026

تم وہ کرو جو اللہ چاہتا ہے، پھر وہ ہوگا جو تم چاہو گے۔ ❤️ 💯

Address

Muscat
78001181

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سیفل حان Saifal Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سیفل حان Saifal Khan:

Shortcuts

Share