Oman News Urdu

Oman News Urdu You can find all about oman, oman news, oman new rules, oman visa guid, oman most papoler places,

17/08/2025
عمان کے مختلف علاقوں میں بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ولایۃ عبری کے علاقے، جن میں الدراز، کبارہ اور وادی الحجر شامل ہی...
17/08/2025

عمان کے مختلف علاقوں میں بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ولایۃ عبری کے علاقے، جن میں الدراز، کبارہ اور وادی الحجر شامل ہیں، میں آج بارش ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ولایۃ المضيبی (شمالی الشرقيہ) کی دیہات میں کل معتدل سے شدید بارش کے ساتھ تیز ہوائیں اور اولے بھی پڑے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سلطنتِ عمان نے حالیہ مہلک سیلاب کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ بھارت کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت او...
17/08/2025

سلطنتِ عمان نے حالیہ مہلک سیلاب کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ بھارت کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ عمان نے دونوں ممالک کے متاثرہ عوام کے لیے ہمدردی اور تعاون کا پیغام دیا۔

30 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے، جن میں سلطنتِ عمان بھی شامل ہے، عرب لیگ، او آئی سی (Organization of Islamic ...
16/08/2025

30 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے، جن میں سلطنتِ عمان بھی شامل ہے، عرب لیگ، او آئی سی (Organization of Islamic Cooperation) اور جی سی سی (Gulf Cooperation Council) کے ساتھ مل کر اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے بیان کی شدید مذمت کی۔ تمام ممالک نے اسے بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

رائل عمان پولیس نے متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے تعاون سے ایک ایشیائی شہری کو واپس عمان لایا، جو مالی خرد برد اور ج...
16/08/2025

رائل عمان پولیس نے متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے تعاون سے ایک ایشیائی شہری کو واپس عمان لایا، جو مالی خرد برد اور جعل سازی کے کئی مقدمات میں ملوث تھا۔ یہ شخص عمان سے فرار ہو گیا تھا، تاہم دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے اسے گرفتار کر کے واپس عمان پہنچایا گیا تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

عمان کے ولی عہد اپنی والدہ کے ساتھ محبت بھرا لمحہ ❤️🇴🇲❤️
16/08/2025

عمان کے ولی عہد اپنی والدہ کے ساتھ محبت بھرا لمحہ ❤️🇴🇲❤️

عمان میں 25 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام...
16/08/2025

عمان میں 25 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق یہ افراد مختلف راستوں سے عمان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جشنِ معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے معرکہ حق میں مسلح ا...
15/08/2025

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جشنِ معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے معرکہ حق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کیا۔
سکے کا وزن 13.5 گرام اور قطر 30 ملی میٹر ہے جبکہ تانبہ79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے۔
سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔

عمان کے کوسٹ گارڈ نے دایمانیات جزائر کے قریب کشتی الٹنے کے بعد چار افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ یہ کارروائی فوری ردعمل...
15/08/2025

عمان کے کوسٹ گارڈ نے دایمانیات جزائر کے قریب کشتی الٹنے کے بعد چار افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ یہ کارروائی فوری ردعمل اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ تھی، جس سے قیمتی جانیں بچ گئیں۔

"خوبصورت عمان، مسقط" — یہ عمان کا دل کہلاتا ہے، جو اپنے دلکش ساحلوں، شاندار پہاڑوں، تاریخی قلعوں اور جدید طرزِ زندگی کے ...
15/08/2025

"خوبصورت عمان، مسقط" — یہ عمان کا دل کہلاتا ہے، جو اپنے دلکش ساحلوں، شاندار پہاڑوں، تاریخی قلعوں اور جدید طرزِ زندگی کے حسین امتزاج کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔

‏آپ عرب اور یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، اور قانون کی پابندی کرو گے۔ آپ سگریٹ کے ٹکڑے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پ...
15/08/2025

‏آپ عرب اور یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، اور قانون کی پابندی کرو گے۔ آپ سگریٹ کے ٹکڑے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی نہیں کرو گے، اور مخصوص مقامات سے سڑک پار کرو گے۔ آپ کو سیکیورٹی کا شعور اتنا ہوگا کہ اگر آپ کی کھڑکی کے سامنے سے بلی بھی چوری ہو جائے تو پولیس کو اطلاع دو گے۔

آپ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھو گے اور بچے کے لیے پچھلی سیٹ پر کرسی رکھو گے۔ آپ قطار میں کھڑے رہو گے چاہے وہ ایک کلومیٹر لمبی کیوں نہ ہو۔ جب تمہیں یورپی شہریت ملے گی اور آپ اپنے نمائندے کا انتخاب کرو گے، تو اس کی تاریخ، ماضی اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں تحقیق کرو گے۔ اگر آپ یہ سب اپنے ملک میں کرتے تو شاید تمہیں ہجرت کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔"

منقول

سلطان ہیثم بن طارق اور اُن کا خاندان سادگی، وقار اور عمانی روایات کی خوبصورت پہچان ہے۔
15/08/2025

سلطان ہیثم بن طارق اور اُن کا خاندان سادگی، وقار اور عمانی روایات کی خوبصورت پہچان ہے۔

Address

Salalah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Oman News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share