حویلیاں ہزارہ

حویلیاں ہزارہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from حویلیاں ہزارہ, Abbottabad.

ایبٹ آباد لیڈی گارڈن کے قریب تیز رفتار ڈمپر حادثے میں شہید ہونے والی معصوم کلیاں جو کھلنے سے پہلے مرجا گئیں  اللہ تبارک ...
06/09/2025

ایبٹ آباد لیڈی گارڈن کے قریب تیز رفتار ڈمپر حادثے میں شہید ہونے والی معصوم کلیاں جو کھلنے سے پہلے مرجا گئیں اللہ تبارک و تعالی ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا افعان قونصلیٹ کا دورہ۔ قونصلیٹ پہنچنے پر افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ ...
05/09/2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا افعان قونصلیٹ کا دورہ۔ قونصلیٹ پہنچنے پر افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے وزیراعلی کا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی وزیراعلی کے ہمراہ
• وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور کا افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس، زلزلے میں جاں بحق ہونے افعان شہریوں کی مغفرت کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی۔ وزیراعلی نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات درج کئے۔

• صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام افعان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین اور افعان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن معاونت کرے گی، علی امین خان گنڈاپور

• افعان قونصل جنرل کی درخواست پر وزیراعلی کا متاثرین کے لئے مزید 1 ہزار خیمے اور ادویات بھیجنے کی ہدایت۔ وزیراعلی کا زلزلہ متاثرین کے لئے راشن کی مد میں بھی امداد فراہم کرنے کا اعلان۔

• علاج معالجے کے لئے پشاور آنے والے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کئے جائیں، علی امین خان گنڈاپور

بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد بند ٹوٹ گئےپنجاب کے دریاؤں میں سیل...
05/09/2025

بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد بند ٹوٹ گئے

پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی سنگین صورتحال برقرار ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی اور چناب میں بھی پانی کی سطح بلند ہے، ملتان میں بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

سلیمانکی، اسلام ہیڈورکس پر بھی اونچے درجے کے سیلاب ہیں، سیلابی صورتحال کے باعث متعدد بند ٹوٹنے سے بہاولپور کی 4 تحصیلوں کے دریائی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے۔

دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر انتہائی اونچے اور ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 760 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادھر دریائے چناب میں خانکی، ہیڈ قادر آباد اور چنیوٹ کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، ملتان میں قاسم بیلا کےقریب شجاع آباد کینال میں پانی کی مقدار گنجائش سے 3گنازیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کینال سے پانی اوور فلو ہونےلگا۔

ملتان کا شیر شاہ بند اوور فلو ہونے سے بھی درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں، پانی نے مکینوں کو گھروں سے نکلنے کی مہلت بھی نہیں دی ۔

سکندری نالے میں پانی داخل ہونے سے شہری آبادی کے لیے خطرات بڑھ گئے، اکبر فلڈ بند پرپانی کا دباؤ برقرار ہے جہاں پانی بڑھنے سے اکبر پور، بستی کوتوال سمیت ملحقہ علاقے ڈوب گئے ہیں۔

05/09/2025

جمعہ کا دن مومن کی زندگی میں نئے عزم اور نئی روشنی لے کر آتا ہے۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دنیا کی بھاگ دوڑ میں اصل سکون اللہ کی یاد اور نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنے میں ہے۔

جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خطرہ برقرار، قصور، اوکاڑہ اور دیگر شہروں کیلئے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگدریائے چناب کی سطح ...
05/09/2025

جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خطرہ برقرار، قصور، اوکاڑہ اور دیگر شہروں کیلئے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ

دریائے چناب کی سطح مسلسل بلند ہونے سے حفاظتی بندوں پر دباؤ برقرار، 4 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی، ماہرین کو ہیڈ محمدوالا پر تباہی کا خدشہ، سیالکوٹ کے 85 سے زائد دیہات کا 26 اگست سے زمینی رابطہ منقطع*

زلزلے کیوں آتے ہیں؟حضرت عائشہ سے کسی نے پوچھا، زلزلے کیوں آتے ہیں؟ارشاد فرمایا کہ:" جب عورتیں غیر مردوں کے لیئے خوشبو اس...
05/09/2025

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

حضرت عائشہ سے کسی نے پوچھا، زلزلے کیوں آتے ہیں؟

ارشاد فرمایا کہ:

" جب عورتیں غیر مردوں کے لیئے خوشبو استعمال کریں۔ جب عورتیں غیر محرم مردوں کے سامنے ننگی ہونے میں جھجک محسوس نہ کریں۔ یعنی زنا عام ہو جائے۔ جب شراب اور موسیقی عام ہو جائے تو زلزلہ کی توقع رکھنا“

افغانستان زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تازہ ترین تفصیلات:صوبہ کنڑ کے اضلاع نورگل، چاچا، چپہ درہ، پیچ درہ، وٹپور اور اسد...
05/09/2025

افغانستان زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تازہ ترین تفصیلات:
صوبہ کنڑ کے اضلاع نورگل، چاچا، چپہ درہ، پیچ درہ، وٹپور اور اسد آباد میں زلزلے سے ہونے والی نقصانات کے اب تک کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں۔
شہداء: 1411
زخمی: 3124
تباہ شدہ مکانات: 5412

05/09/2025

سیلاب کی آڑ میں گندم ذخیرہ کرنے والوں گندم آٹا روٹی مہنگا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ PERA فورس کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے۔

05/09/2025

ایبٹ آباد ۔ایف بی آر آفس کے ساتھ لیڈی گارڈن کے سامنے ڈمپر نے 8 سکول کے بچوں کو کچل ڈالا ۔

ایبٹ آباد ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا ۔

ایبٹ آباد ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین بچے جان کی بازی ہارگئے ۔اور 5شدید زخمی ۔

ایبٹ آباد ۔ریسکیو ٹیم نے بچوں کے جست خاکی اور زخمی ہونے والے بچوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

05/09/2025

لیڈی گارڈن کے پاس ڈمپر نے سکول کے چار بچے کچل دیے ابتدائی اطلاعات

04/09/2025

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا

04/09/2025

بریکنگ نیوز
اٹک شہروگردونواح میں زلزلےکےجھٹکےاللہ تعالیٰ رحم فرمائے،آمین ثم آمین

Address

Abbottabad

Telephone

+821059375325

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حویلیاں ہزارہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to حویلیاں ہزارہ:

Share