Abbott's news

  • Home
  • Abbott's news

Abbott's news News And Entertainment Channels

ایبٹ آباد تبلیغی جماعت کے بزرگ شیر افضل امیر صاحب وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم سرتاج، عمر، عثمان اور ابوبکر کے والد ہیں جنکی ن...
20/07/2025

ایبٹ آباد تبلیغی جماعت کے بزرگ شیر افضل امیر صاحب وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم سرتاج، عمر، عثمان اور ابوبکر کے والد ہیں جنکی نمازِ جنازہ کل سوموار صبح دس بجے ملک پورہ عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین ثم آمین

‏دریائے سوات میں ڈوبنے والے ڈسکہ کے 14 سالہ عبداللہ کی لاش 20 روز بعد مل گئی، عبداللہ کی والدہ اور 2 بہنیں بھی ڈوب کر جا...
18/07/2025

‏دریائے سوات میں ڈوبنے والے ڈسکہ کے 14 سالہ عبداللہ کی لاش 20 روز بعد مل گئی، عبداللہ کی والدہ اور 2 بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی تھیں

ہری پور مانکراۓ میں تیز بارش کے باعث کچے مکان کی چھت  گرنے سے چار سالہ بچی جان بحق ہوگئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ...
17/07/2025

ہری پور مانکراۓ میں تیز بارش کے باعث کچے مکان کی چھت
گرنے سے چار سالہ بچی جان بحق ہوگئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔۔۔۔۔۔

ایبٹ آباد کے ایک پوش علاقے کا بااثر شخص شاہد لطیف، جو 19ویں گریڈ کا سرکاری افسر بھی ہے اپنے بیٹے حارث لطیف کو بچانے کی س...
16/07/2025

ایبٹ آباد کے ایک پوش علاقے کا بااثر شخص شاہد لطیف، جو 19ویں گریڈ کا سرکاری افسر بھی ہے اپنے بیٹے حارث لطیف کو بچانے کی سرتوڑ کوشش میں ہے اور ہمارا سسٹم بھی اس کا ساتھ دے رہا ہے، واقعہ کیا ہے ؟ واقعہ بہت دلخراش ہے ۔۔۔

کافی دنوں سے لکھنا چاہ رہا تھا لیکن سچ پوچھیے تو اس المیے پر لکھنے کی ہمت جیسے ختم ہوچکی تھی ، میرے شہر ایبٹ آباد کی پُرسکون وادیوں میں کچھ دن پہلے ایک ایسی چیخ گونجی، جو نہ سنی گئی، نہ سمجھی گئی بس خاموشی سے دفن ہو گئی۔ سرگودھا کی رضوانہ کی طرح ایک تیرہ سالہ ملازمہ بچی اقرا، جو کھیلنے، پڑھنے، اور خواب بُننے کی عمر میں تھی، اسے والدہ نے برتن دھونے، فرش رگڑنے، اور زخم سہنے کے لیے ایک گھر میں رکھ چھوڑا۔۔۔ پھر جو ہوا وہ دل دہلانے کے لیے کافی تھا ۔۔

شاہد لطیف کا گھر جو ظاہراً ایک "مہذب" خاندان تھا اقرا کے لیے قید خانہ ثابت ہوا۔ چار سال کی محنت، بھوک، مار، اور بے بسی کا نتیجہ آخرکار موت کی صورت نکلا۔ موت... جو ایک ہارٹ اٹیک کے نام پر چھپانے کی کوشش کی گئی، مگر لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتا چلا کہ ناصرف اقرا کو زہر دیا گیا، بھوکا رکھا گیا، مارا گیا، اور جنسی زیادتی کا بھی بارہا نشانہ بنایا گیا ۔۔
26 سالہ مجرم، حارث لطیف، بااثر باپ کا بیٹا ہے۔ پولیس پہلے دن سے اسے بچانے میں مصروف ہے۔ قاتل نے ایک بار اعتراف کیا، پھر انکار ۔۔۔ یہ قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی پرانی کہانی ہے لیکن ایبٹ آباد کے لوگ اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہیں، بینر اٹھائے، سوال لیے کھڑے ہیں
یہ سوال صرف اقرا کا نہیں۔ یہ سوال رضوانہ، سکینہ، اور سینکڑوں ان بچیوں کا ہے جو گھروں میں "ملازمائیں" نہیں بلکہ غلام بن کر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کا کوئی اسکول نہیں، چھٹی نہیں، عید نہیں ۔۔۔۔ بس کام، مار، خاموشی اور ریپ کے بعد قتل !
حارث لطیف اس وقت پولیس کی کسٹڈی میں ہے اور آئیں بائیں شائیں کر رہا ہے اقرا نور مقدم تو نہیں کہ جس کو چند مہینوں میں انصاف مل جائے گا لیکن کسی کی بیٹی تو ہے ایک انسان تو ہے ہم اس کے لیے اواز اٹھا سکتے ہیں اس وقت حارث لطیف ہی نہیں اس کے تمام گھر والے مجرم ہیں اس کی ماں بہن باپ جو اس گھر میں رہتا تھا ، اس بچی کو انجام تک پہنچایا۔
ہمارے سسٹم کی گونگی دیواروں پر اقرا کی چیخیں نقش ہو چکی ہیں۔ اس کے غریب ماں باپ نہ مقدمہ لڑ سکتے ہیں نا اواز اٹھا سکتے ہیں اگر ہم نہ بولے تو

بڑی خبرجن سرکاری ملازمین کے بیگمات بے نظیر کے پیسے لے رہے تھیں انکو میسج ملنا شروع ہوگئے ہیں کہ جتنے پیسے لئے ہیں وہ واپ...
13/07/2025

بڑی خبر

جن سرکاری ملازمین کے بیگمات بے نظیر کے پیسے لے رہے تھیں انکو میسج ملنا شروع ہوگئے ہیں کہ جتنے پیسے لئے ہیں وہ واپس سرکاری خزانے میں جمع کرائیں

بشکریہ
کمپلائنس مانیٹرنگ ٹیم
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
حکومتِ پاکستان

10/07/2025

*عظیم الشان فقیدالمثال تاریخ ساز عشرہ فاروق اعظمؓ و امام حسینؓ کانفرنس بتاریخ 18جولائی بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام بانڈہ نبی ایبٹ آباد میں منعقد ہو رہی ھے جس میں خصوصی خطاب مناظر اسلام جانشین علامہ علی شیر حیدری ۔حضرت مولانا علامہ عبدالجبار حیدری صاحب سندھ سے تشریف لا رہے ھے اپ تمام اہل اسلام کو بھی اس کانفرنس میں جوق درجق شرکت کی دعوت دی جاتی ھے*

"باپ کا لاش لینے سے انکار"اداکارہ حمیرا اصغر کے فون ریکارڈ میں موجود نمبروں پر پولیس نے کال کی ۔۔جب اہلکار نے اس کے بھائ...
09/07/2025

"باپ کا لاش لینے سے انکار"
اداکارہ حمیرا اصغر کے فون ریکارڈ میں موجود نمبروں پر پولیس نے کال کی ۔۔جب اہلکار نے اس کے بھائی کو کال کی اور بتایا کہ اس کی بہن کی لاش ہے وہ لے جائیں تو دوسری طرف سے جواب آیا کہ آپ اس کےوالد سے بات کریں ۔۔ پولیس اہلکار نے والد کو فون کیا ۔۔باپ نےغصے میں کہا ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔۔ہم بہت پہلے اس سے تعلق ختم کر چکے اس کی میت کے ساتھ جو کرنا ہے کریں ۔۔ہم نہیں لیں گے اور فون بند کردیا ۔پولیس نے کہا اداکارہ کو لاوارث قرار دے کر دفنا دیں گے

ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نرسری میں بچے کی جگہ بچی تبدیل — والدین سراپا احتجاجایبٹ آباد کے معروف سرکاری اسپتال ایو...
05/07/2025

ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نرسری میں بچے کی جگہ بچی تبدیل — والدین سراپا احتجاج

ایبٹ آباد کے معروف سرکاری اسپتال ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ غفلت یا لاپروائی کے باعث نوزائیدہ بچے کی جگہ بچی دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ خاندان حویلیاں مساح گوجری کے رہائشی چن زیب ولد گلزار نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سبیلہ کو گزشتہ روز اسپتال میں زچگی کے لیے داخل کرایا۔ رات نو بجے ڈاکٹروں نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی، اور اگلی صبح خواتین نے نرسری میں جاکر بچے کا پیمپر بھی تبدیل کیا۔

تاہم، چن زیب کے مطابق صبح 10 بجے جب وہ دوبارہ نرسری پہنچے تو بچے کی جگہ ایک بچی موجود تھی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اسپتال سٹاف نے ان کے بیٹے کی جگہ غلطی سے یا جان بوجھ کر بچی دے دی ہے۔

متاثرہ والد چن زیب نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

برائے رابطہ: چن زیب — 03431530843

ایبٹ آباد میں درندگی کی انتہا! 13 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، مالک مکان گرفتار۔ایبٹ آباد  ایبٹ آبا...
05/07/2025

ایبٹ آباد میں درندگی کی انتہا! 13 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، مالک مکان گرفتار۔

ایبٹ آباد ایبٹ آباد کے پرامن ماحول کو اُس وقت ہلا کر رکھ دیا گیا جب حبیب اللہ کالونی گلی نمبر 9 میں ایک 13 سالہ معصوم گھریلو ملازمہ کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ملزم مکان مالک کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہے۔

04/07/2025

موسمی الرٹ 🌧️
ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری ۔ ۔

27/06/2025

سلطان پور ندی دوڑ میں محلہ شیخاں کے رہائشی فیصل شاہ کے تین بچے فاتحہ عمری 13 سالہ11 سالہ سیف اللہ عمر اور 4 سالہ فاطمہ نہاتے ہوئے دوڑ کا پانی آنے سے بہہ گئے جن میں سے دو لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے

27/06/2025

کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے افسران اور ممبر کی نااہلی کی وجہ سے سمال انڈسٹری کی صورتحال

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbott's news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share