
09/10/2025
میلسی۔رپورٹ قاری خالد سے ۔میلسی ڈھوڈہ روڈ میلسی پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرکل میلسی اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ، متعدد مقدمات میں ریکارڈ اور ایکٹیو چور زخمی حالت میں گرفتار*
میلسی ۔ سی سی ڈی سرکل میلسی کی ٹیم سب انسپکٹر صفدر شاہد جوئیہ کی سربراہی میں بسلسلہ گشت ڈھوڈہ روڈ سے شیر گڑھ روڈ کی طرف جارہی تھی کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،
سی سی ڈی کی ٹیم نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گر پڑا جبکہ اس کے دو ساتھی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،زخمی حالت میں موجود ملزم کی شناخت ساجد عرف بگو ولد جمیل قوم ملک تیلی سکنہ جلہ جیم کے نام سے ہوئی یے جو متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور ایکٹیو کریمنل تھا جس کو حراست میں لے لیا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور بھی تحویل میں لیا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، انچارج سی سی ڈی سرکل میلسی صفدر جوئیہ نے زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو برائے علاج معالجہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں