Naturography By Ramzan

Naturography By Ramzan Trying to Capture just a tiny bit of Vast Nature

لارنس کالج روڈ پہ بکھرے ہوےُ پتّے خزاں کی رنگین اورسردی کی سنگین کہانی سنا رہے ہیں 🖤🍂🍁🍂🖤📌 Murree, Punjab, Pakistan 🇵🇰
01/12/2025

لارنس کالج روڈ پہ بکھرے ہوےُ پتّے خزاں کی رنگین اورسردی کی سنگین کہانی سنا رہے ہیں
🖤🍂🍁🍂🖤
📌 Murree, Punjab, Pakistan 🇵🇰

کنیر ندی پہ یہ پُل جو بیروٹ خورد کو بیروٹ کلاں سے ملاتا ہے۔ اس کی تعمیر سے قبل جیپیں غسل کی نیت حاضر کر کے ندی کو ٹاپا ک...
30/11/2025

کنیر ندی پہ یہ پُل جو بیروٹ خورد کو بیروٹ کلاں سے ملاتا ہے۔ اس کی تعمیر سے قبل جیپیں غسل کی نیت حاضر کر کے ندی کو ٹاپا کرتیں تھیں۔

برسات کے موسم میں جب کنیر ندی اپنے جوبن پہ پہنچتی تھی تو آر پار کے "سڑکی" رابطے تقریباً منقطع ہو جایا کرتے تھے۔

ایسے حالات میں لوگوں کا سہارا بنتا تھا پسِ منظر میں موجود پُل جس کی اب صرف علامات ہی بچی ہیں۔ وہ لوہے کے رسّوں پر لکڑی کے تختوں والے پُل جس کا تقریباً دھڑن تختہ ہو چکا اور باقی ماندہ لکڑیاتی باقیات تیزی سے گل سڑ کے پگلتی اور گرتی جا رہی ہیں۔

بیروٹ خورد کے باشندے کندھوں پہ وزن اٹھاےُ لکڑی کے تختوں سے بنے پُل پہ چل کے کنیر کو ٹاپا کرتے تھے۔

بچپن میں اس لکڑی کے پُل سے گزرنے کا جب بھی اتفاق ہوتا تھا تو دِل کی دھڑکن تیز ہو جاتی تھی اور دورانِ خون کنیر کی رفتار حاصل کر لیتا تھا

پُل کی کچکچاہٹ اور چرچراہٹ کنیر کی شوں ںشڑاہٹ سے مِل کر میرے جیسے کمسن مسافروں کی دل میں گھبراہٹ، پیٹ میں گڑبڑاہٹ، ہاتھوں میں کپکپاہٹ اور ٹانگوں میں لڑکھڑاہٹ پیدا کر دیتی تھی۔

آج اس روڈ پہ تقریباً ہر قسم کی گاڑی میسر ہوتی ہے (ہیوی ویٹ کو چھوڑ کر)۔ آنا جانا بہت سہل ہو گیا ہے، کنیر بیشک دریا بن جاہے کسی کو یہ فکر نہیں ہوتی کہ "اوہ لوٹّی تے تاڑا، پتا نا کلّے بارُش بیلی اوسی تے کنیر اولسی، راشُن پانی بس مکنا گا زا"

بحرحال
وقت رکتا نہیں، چلتا جاتا ہے اور بہت کچھ بدلتا جاتا ہے۔

بقول اقبال
ثبات اِک تغیر کو ہے زمانے میں

بقلم: رمضان عباسی

شام بھی خوب ہے 🧡📌 Murree, Punjab, Pakistan 🇵🇰
28/11/2025

شام بھی خوب ہے 🧡
📌 Murree, Punjab, Pakistan 🇵🇰

🖤 اپنا گھر اور اپنا گاوُں 💙        💙 صبح کا نظارا 🖤📌 Mohra, Birote, KPK, Pakistan 🇵🇰
27/11/2025

🖤 اپنا گھر اور اپنا گاوُں 💙
💙 صبح کا نظارا 🖤
📌 Mohra, Birote, KPK, Pakistan 🇵🇰

آج گاوُں سے اسلام آباد جانا ہوا۔ سردی کے شدت کو مدِ نظر رکھرے ہوےُ پے در پے اور تہہ در  تہہ پاجامے، سویٹریں اور اوپر ایک...
26/11/2025

آج گاوُں سے اسلام آباد جانا ہوا۔
سردی کے شدت کو مدِ نظر رکھرے ہوےُ پے در پے اور تہہ در تہہ پاجامے، سویٹریں اور اوپر ایک گرم قسم کی جیکٹ پہنی🥋
بائک نکال کے روانہ ہو گیا 🏍️
مگر سردی نے پھر بھی "کلاس" لی۔
پورے راستے ناک سے آنسو نکلتے رہے 😶
مری کے زرا زیریں حصے میں پہنچ کر غروبِ آفتاب کا یہ سہانا منظر دیکھا تو بائک سائڈ پہ لگائ
ناک کے آنسو صاف کیے 💧
ہاتھوں کو رگڑ کر ہاتھوں میں حرارتی توانایُ پیدا کی 🔥
ایک دو تصویریں لیں
اور
سبحان اللّٰہ کہا ❤️
اور منزل کی سمت روانہ ہو گیا۔ 🏍️

جب بہار جوبن پہ تھی 💚🦋❤️📌 Mohra, Birote, KPK, Pakistan 🇵🇰
23/11/2025

جب بہار جوبن پہ تھی 💚🦋❤️
📌 Mohra, Birote, KPK, Pakistan 🇵🇰

Beautiful Beast with some Limitations 💚۔
21/11/2025

Beautiful Beast with some Limitations 💚
۔

Just Hanging On 🦟📌 Birote, KPK, Pakistan 🇵🇰
20/11/2025

Just Hanging On 🦟
📌 Birote, KPK, Pakistan 🇵🇰

☀️✨ Thru 🌳🌲
20/11/2025

☀️✨ Thru 🌳🌲

🖤🌕
18/11/2025

🖤🌕

🧡 آنکھیں 🧡
17/11/2025

🧡 آنکھیں 🧡

پتا نہیں ایک بلکل خشک پتّے نے جالے کو سنبھالا ہوا ہے یا پھر جالے نے خشک پتے کو 🕸️🍁مگرہر دو صورت میں بقاےُ باہمی کے اصول ...
15/11/2025

پتا نہیں ایک بلکل خشک پتّے نے جالے کو سنبھالا ہوا ہے یا پھر جالے نے خشک پتے کو 🕸️🍁
مگر
ہر دو صورت میں بقاےُ باہمی کے اصول کی جھلک نظر آ رہی ہے 🖤

یا پھر ہو سکتا ہے مکڑی نے کہیں یہ شعر پڑھ رکھا ہو: 😍
۔
کسی سرنگوں سی ٹہنی پہ رکھیں گے چار تنکے
نا بلند شاخ ہو گی، نا گرے گا آشیانہ

Address

Abbottabad

Telephone

+923145250800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naturography By Ramzan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naturography By Ramzan:

Share