M M & S News Abbottabad

M M & S  News Abbottabad ھر خبر پر نظر
مکمل تحقیق کے ساتھ

30/08/2026

ہری پور آیت نور کیس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کی ہری پور آمد، آیت نور کے والد شفیق احمد سے ملاقات، اس موقع پر آرم فاطمہ، جہانزیب خان اور دیگر موجود، ہے

انا للہ وانا الیہ راجعون سجادہ نشیں آستانہ عالیہ طوری شریف ایبٹ آباد پیر طریقت،رہبر شریعت حضرت پیر سید شاہ محمد کمال کاظ...
29/08/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
سجادہ نشیں آستانہ عالیہ طوری شریف ایبٹ آباد
پیر طریقت،رہبر شریعت
حضرت پیر سید شاہ محمد کمال کاظمی رحمۃ اللہ علیہ وصال فرما گئے ہیں

نہ تو حیران ہونے والی بات ہے نہ مستری یا انجینئر کا کمال ہے، یہ اللہ کی شان ہے۔اس مکان کی بالکونی میں کھڑے ان لوگوں کو ذ...
29/08/2026

نہ تو حیران ہونے والی بات ہے نہ مستری یا انجینئر کا کمال ہے، یہ اللہ کی شان ہے۔

اس مکان کی بالکونی میں کھڑے ان لوگوں کو ذرا دیکھو، ہر پل ان کو موت کا احساس ہو رہا ہوگا، ہر طرف دیکھ رہے ہوں گے کہ کوئی بچانے آئے، چاروں طرف موت کا سیلاب تھا...

لیکن اللہ کو ان کو بھی بچانا تھا اور ان کے مکان کو بھی بچانا تھا۔

جس کو اللہ نے بچانا ہو پوری دنیا مل کر نہیں گرا سکتی اور جس کو اللہ نے گرانا ہو پوری دنیا مل کر نہیں بچا سکتی۔
بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ اکبر

29/08/2026

خدا را کوشش کریں کہ مل جل کر گزارہ کریں اور میاں بیوی کمی پیشی کو برداشت کریں۔۔۔اب ان بچوں کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔۔اب مستقبل کا نہیں پتا کیا ھو گا ۔۔۔۔یہ لاہور کا واقعہ ہیے عدالت نے ماں کی درخواست پر بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا آرڈر دیا اور بچے ماں کے ساتھ جانے کو ایک فیصد بھی تیار نہیں تھے آخر کیا وجہ ہے۔۔😪😪😪💔💔💔😪😪😪

29/08/2026

بٹگرام اسٹریٹ موومنٹ !!وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ، وزیر اطلاعات شفیع جان، ایم این اے پرنس نواز، ایم پی اے زبیر خان،ایم پی اے تاج محمد عوام کے درمیان، عوام کی طرف سے شاندار استقبال اور پاور شو
Muhammad Sohail Afridi

29/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی میڈیا سے گفتگو کے دوران جذباتی ہوگئے، آیت نور کے والد کو گلے لگا کر رو پڑے، جس سے ماحول مزید سوگوار ہوگیا۔
Muhammad Sohail Afridi
وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزا دلائی جائے گی، جبکہ عدالتوں سے بھی ایسے درندہ صفت ملزمان کو کڑی سزا دینے کی درخواست کریں گے۔
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق نیا قانون جلد لایا جائے گا، جس میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی سزائیں مزید سخت ہوں گی، اور یہ بل آیت نور کے نام سے پیش کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے پولیس کو ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس ان جرائم کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی تو پھر دفاتر کو تالے لگا دیں۔

29/08/2026
29/08/2026

سابق اسپیکر و گورنر خیبرپختونخوا اورموجودہ ممبرخیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور سابق وزیر پیٹرولیم امان اللہ خان جدون کے فرزند ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون کی کاوشوں سے ایبٹ شہر کی تعمیر و ترقی میں خوبصورت اضافہ۔ 85کروڑ روپے کی لاگت سے 702کنال پر مشتمل ایبٹ آباد ایڈونچر پارک کا افتتاح وزیر اعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے مانسہرہ روڈ منڈیاں کی آبادیوں اور کاروبار ی مراکز کو بارش کے سیلابی پانی اور ریلوں سے بچانے کے لیے 1کروڑ40لاکھ کا فنڈ جاری کرنے اور ڈی ایچ کیو اسپتال کے تعمیراتی کام کے لئےبھی فنڈ دگنا کرنےاور اس منصوبے کو فلیگ شپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب سے صوبائی وزیر بلدیات مینا خان، ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب ممبرقومی اسمبلی علی خان جدون اور ممبران صوبائی اسمبلی سردار رجب علی عباسی اور افتخار خان جدون، محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران ، تحریک انصاف کے مرد و خواتین عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

28/08/2026

نملی میرا میں مبینہ طور پر پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کوشش کیس میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ بچی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بچی کی والدہ نے 164کا بیان بھی ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر عدالت کے باہر نملی میرا کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی اور ہر شخص یہی کہہ رہا تھا کہ اگر بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش میں گرفتار ملزمان ہی ملوث نکلتے ہیں تو پھر ان کو سخت سے سخت سزا سنائی جائے۔

Address

United Building Rais Khana Bazar Abbottabad
Abbottabad
22010

Telephone

+92992336862

Website

M & S News abad-101728935546006/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M M & S News Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M M & S News Abbottabad:

Shortcuts

Share