Voice Of Tanawal

  • Home
  • Voice Of Tanawal

Voice Of Tanawal تحصیل لوئر تناول
یونین کونسل کوٹھیالہ۔ جرل ۔شیروان ۔پنڈ کرگو خان Voice of tanawal
اپر لوئر تناول کے عوام کی آواز محمد ہارون خان تنولی کے ساتھ

15/07/2025

تناول میں ترقیاتی کاموں کا دور شروع ہوچکا سیاسی یتیم بستے اٹھانے والے باز آئیں ناظم۔ویلیج کونسل کوٹھیالہ 3 چنگیز خان تنولی کی زبانی کسی کو غلط کام۔نہیں کرنے دینگے ہمیں پتہ ہے علاقائی ترقیاتی کاموں کو بہتریں انداز
سے کر رہے ہیں مزید مکمل ویڈیو میں
Tanawal Kpk Deputy Commissioner Abbottabad Malik Junaid Khan Tanoli Shah Haroon M Siraj Tanoli Syed Faizan Shah

سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی کی امیدوار رائلہ بی بی کے کاغذات نامزدگی منظوراسلام آباد  سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں اسکروٹ...
14/07/2025

سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی کی امیدوار رائلہ بی بی کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار محترمہ رائلہ بی بی، جن کا تعلق ہزارہ ڈویژن، ایبٹ آباد سے ہے، کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ وہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گی۔

اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن ملک فاروق پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد سید سلیم شاہ نے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری، محترمہ فریال تالپور، صوبائی صدر محمد علی شاہ بچہ اور جنرل سیکرٹری محمد شجاع خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی امیدوار کو نمائندگی کا موقع دیا۔

ملک فاروق کا کہنا تھا کہ "اللہ کے فضل و کرم سے اکیس تاریخ کو پولنگ ہوگی، اور ہمیں قوی امید ہے کہ اکتیس تاریخ کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار کو کامیابی نصیب ہوگی۔"

بخاری (1٫2)۔   مسلم(1,2)۔   ترمذی (1,2)۔   ابوداؤد (1,2)۔   طحاوی (1٫2)۔    سنن نسائی     سنن ابن ماجہ   مسند امام احمد ...
14/07/2025

بخاری (1٫2)۔ مسلم(1,2)۔ ترمذی (1,2)۔ ابوداؤد (1,2)۔ طحاوی (1٫2)۔ سنن نسائی سنن ابن ماجہ مسند امام احمد بن حنبل
دوستوں مدرسے کے ایک یتیم طالب علم کو مطلوبہ کتابوں کی آشد ضرورت ہے ورنہ یہ سال ضائع ہوگی آللہ کے رضا کے لئے مدد کیجئے ان کے ساتھ جزاک اللہ خیر کتابوں کی ٹوٹل قیمت 11000 روپے ہیں
ایزی پیسہ اکاونٹ 03369707376

محمد تنویر خان تنولی کو ایوان صحافت مظفر آباد کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
12/07/2025

محمد تنویر خان تنولی کو ایوان صحافت مظفر آباد کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

11/07/2025

کرن ایوب تانولی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی مؤثر پیروی پر عدالت عالیہ پشاور کا خواتین کے حق میں خوش آئند حکم
TMA کی impugned notifications معطل — دستکاری مراکز کی خواتین دوبارہ کام پر بحال

ہم عنایت مند ہیں معزز پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ججز، جناب جسٹس مدثر امیر اور جناب جسٹس اورنگزیب کے، جنہوں نے مورخہ 10 جولائی 2025 کو ایک اہم سماعت میں ٹی ایم اے بفا پکھل، مانسہرہ اور ہری پور کی جانب سے جاری کردہ impugned notifications کو معطل کرتے ہوئے ان مستحق خواتین کی خدمات کو بحال کیا جو گزشتہ 19 تا 20 سال سے سوشل ویلفیئر پروگرام کے تحت دستکاری مراکز چلا رہی تھیں۔

یہ خواتین 1986 کی حکومتی خواتین خودمختاری پالیسی کے تحت بھرتی کی گئی تھیں، مگر حالیہ دنوں میں بغیر کسی سماعت یا متبادل بندوبست کے صرف بجٹ کی کمی کو بنیاد بنا کر ان کی خدمات اچانک ختم کر دی گئیں، اور مراکز بند کر دیے گئے۔

معزز عدالت کا یہ عبوری حکم نہ صرف خواتین کے روزگار کا تحفظ ہے بلکہ حکومتی پالیسیوں کے تسلسل، انصاف اور سماجی بہبود کا عملی مظہر ہے۔ اس فیصلے سے یہ خواتین دوبارہ اپنے کام پر بحال ہو سکیں گی، اور ان کی دیرینہ خدمات کو تسلیم کیا گیا ہے۔

یہ کیس کرن ایوب تانولی ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ آف پاکستان
نے عدالت میں کامیابی سے پیش کیا اور مستحق خواتین کی بھرپور نمائندگی کی۔

رابطہ:
Kiran Ayub Tanoli Advocate
Supreme Court of Pakistan
Office Assistant: 0334-8217057

سپوت لوئر تناول مرد مجاہد جمیل اختر تنولی نے ہزارہ کے عوام کا درینہ مقدمہ جیت لیا اب ہزارے وال کا حق ہے ہزارہ بھر میں ڈی...
09/07/2025

سپوت لوئر تناول مرد مجاہد جمیل اختر تنولی نے ہزارہ کے عوام کا درینہ مقدمہ جیت لیا اب ہزارے وال کا حق ہے ہزارہ بھر میں ڈیموں کی رائلٹی کے حوالے سے اہنے اپنے منتخب نمائندوں پر زور ڈالیں کہ وہ اپکے ٹیرف میں کمی کروائیں جو کہ ہزارے وال کا حق ہے اس کمپنی کی صورت میں
ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بل پرنٹ ہو گیا اللّٰہ پاک خیر کرے نئی کمپنی کا نیا بل اور جتنے یونٹ استعمال ہوئے ہوں وہی بل آئے تو بہت اچھا ہوگا مگر ہر ہزارے وال کی اواز ایوان اقتدار تک جانی چائیے ۔ٹیرف میں کمی ہمارا حق ہے ۔

لوئر تناول بھتیل گاون کے جنگل میں غریب شہری کی چار بکریاں کسی جنگلی  جانور نے مار ڈالیں  محکمہ وائلڈ لائف متاثرہ غریب شہ...
07/07/2025

لوئر تناول بھتیل گاون کے جنگل میں غریب شہری کی چار بکریاں کسی جنگلی جانور نے مار ڈالیں محکمہ وائلڈ لائف متاثرہ غریب شہری کی مدد کرے جسکا گزر بسر کا نظام ان پالتو بکریوں کی وجہ سے چل رہا تھا محکمہ وائلڈ لائف نے مختلف جنگلات میں وائٹ بورڈ کے خاتمے کے لئیے جنگلی چیتے چھوڑے ہوئے ہیں ائے روز ایسے واقعات سے شہریوں میں بھی شدید خود و ہراس پایا جاتا ہے ضلعی انتظامی افسران غریب شہری کی داد رسی کے لئیے اسکی مدد کریں.
Deputy Commissioner Abbottabad Wildlife Conservation Society

05/07/2025

زمہ دار کون مقامی افراد یا مقامی انجنئیر
لوئر تناول شیروان کلان کی گلی جس میں ٹھیکدار اور مقامی انجنیرنگ میں تیار ہونے والی گلی میں نکاسی اب نہ ہونے کی وجہ سے بدبودار پانی جمع ہو جاتا ہے حالیہ مون سون میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ تحصل میونسپل ایڈمنٹریشن ویلیج کونسل چیئرمین نوٹس لیں ۔

05/07/2025

لوئر تناول مون سون بارشوں کے اس سیزن میں نکاسی اب کا حصوصی خیال رکھنا چائیے کھڑے پانی سے ڈینگی کا حدشہ

03/07/2025

لیڈی انسٹرکٹرز کی برطرفی کے خلاف دائر رٹ درخواست پر معزز پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کا حکمِ امتناعی

ایبٹ آباد آج پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بنچ کے معزز جسٹس اعجاز انور اور جسٹس مدثر امیر پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو "لیڈی انسٹرکٹرز" کی برطرفی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت موشن کیس کے طور پر ہوئی۔

درخواست گزار خواتین مختلف علاقوں یعنی ایبٹ آباد، ہری پور، حویلیاں اور خانپور میں "ویمن ایمپاورمنٹ اسکیم 1986" کے تحت، اور ٹی ایم اے (تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن) ایبٹ آباد، ہری پور، حویلیاں اور خانپور کے انتظامی کنٹرول میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے عوامی خدمت سے منسلک تھیں اور ان کی اچانک برطرفی بغیر نوٹس، انکوائری یا کسی قانونی وجہ کے عمل میں لائی گئی، جو کہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ ان کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

معزز عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست گزاروں کے حق میں حکمِ امتناعی جاری کیا اور حکم دیا کہ ان کے خلاف کوئی منفی یا ضرررساں کارروائی نہ کی جائے۔

درخواست گزاروں کی پیروی معروف قانون دان محترمہ کرن ایوب تنولی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کی، جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان لیڈی انسٹرکٹرز کی خدمات کا نہ صرف حکومتی ادارے برسوں سے فائدہ اٹھاتے آ رہے ہیں بلکہ ان خواتین نے پسماندہ علاقوں میں خواتین کی تعلیم و تربیت اور معاشی خود مختاری کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دی ہیں۔

یہ مقدمہ خواتین کے معاشی حقوق، آئینی تحفظ، اور ملازمت کے استحکام کے حوالے سے ایک اہم قانونی مثال کے طور پر ابھر رہا ہے۔

01/07/2025

لوئر تناول روڈ سائد سے پختہ اور عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن متوقع روڈ کی سائڈ ہر مکان دوکانات تعمیر کرنے والے محتاط رہیں خود ریمیور کر دیں

28/06/2025

البرھان کے زیر اہتمام القدس آگاہی ورکشاپ
دارلعلوم عربیہ عرفانیہ شیروان

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Tanawal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share