25/09/2026
*نو تعینات ایس ایس پی ٹریفک محمد سلیمان خان PSP نے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی کمان سنبھال لی*
نو تعینات ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد محمد سلیمان خان PSP نے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے دفتر پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نو تعینات ایس ایس پی ٹریفک کو سلامی پیش کی۔
ایس ایس پی ٹریفک محمد سلیمان خان نے ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں سے تعارفی میٹنگ کے دوران انہیں اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں، فرض شناسی، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔