HAZARA JAZBA NEWS

HAZARA JAZBA NEWS News/ Articles
vice President Qalandarabad Union of Journalists (Affiliated With AUJ , Member IFJ )

24/10/2025

ایبٹ آباد شہر سے عنقریب سوزوکیاں اور کیری ڈبے ختم، منڈیاں اور مری روڈ پر جدید ٹرانسپورٹ سروس کے لئے بسیں دو ماہ بعد روڈ پہ ھوں گی ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

24/10/2025

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کا اہم اقدام
‎موبائل نیٹ ورک سگنل کے مسائل کے حل کے لیے جامع سروے جاری

ضلعی انتظامیہ کی سفارشات پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (PTA) کی جانب سے ایبٹ آباد میں موبائل نیٹ ورک سگنلز کے مسئلے کے حل کے لیے تفصیلی سروے جاری ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ
اپنے علاقے میں موبائل نیٹ ورک سگنلز کی صورتحال کے بارے میں ضرور آگاہ کریں تاکہ آپ کی آراء اور سفارشات کو پی ٹی اے تک پہنچایا جا سکے۔

اس مقصد کے لیے ایک گوگل فارم بھی تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات پی ٹی اے کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اس عمل کے ذریعے شہر میں بہتر نیٹ ورک سہولیات اور رابطے کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

لنک:

سرکل قلندرآباد کے چند حاجی نمازی سبزی فروش ٹماٹر 400 کلو تک فروخت کر رھے ھیں عوام کو چاھئے ریٹ لسٹ چیک کر کے خریداری کری...
23/10/2025

سرکل قلندرآباد کے چند حاجی نمازی سبزی فروش ٹماٹر 400 کلو تک فروخت کر رھے ھیں عوام کو چاھئے ریٹ لسٹ چیک کر کے خریداری کریں دوسرا قلندرآباد میں درجہ اول کی بجائے درجہ دوم کی فروخت زیادہ ھوتی ھے اور ریٹ اول کا لیا جاتا ھے ، عوام کو شکایت کرنے کا مکمل حق حاصل ہے ۔

22/10/2025

محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی ملی بھگت یا نااہلی فاسفیٹ کی مائین میں حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ

21/10/2025

فاسفیٹ مائنز اونر کی جانب سے بانڈی ڈھونڈاں واٹر اسکیم کے پائپ روڈ مرمت کے نام پہ توڑ کر غریب عوام کو عذاب میں ڈال دیا گیا

19/10/2025

افغان مہاجرین پر 1952 کی پالیسی لاگو کرنے پر غور
ساز باز سے پاکستانی بننے والی افغانیوں میں کھلبلی مچ گئی
زرائع

پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنےوالے افغانیوں کےخلاف کریک ڈاؤنافغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیو...
19/10/2025

پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنےوالے افغانیوں کےخلاف کریک ڈاؤن
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ، پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنےوالے افغانیوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے معاملہ جلد اور حتمی طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر ان افراد کے خلاف خفیہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، جو جعلی یا دو نمبر شناختی کارڈز کے ذریعے بیرون ملک مقیم ہیں۔ اس سلسلے میں کی جانیوالی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے، جن میں وہ عناصر شامل ہیں جو پولیس کے خلاف الزامات عائد کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع پشاور، سوات، مہمند، باجوڑ، خیبر، نوشہرہ، چارسدہ ، ھزارہ ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں فیملی ٹری کی بنیاد پر ازسرِنو تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور اس دوران متعدد افغانیوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ اس دوران ان کے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کیا جا رہا ہے۔

بلال علی اعوان کی شادی اور نکاح کی تقریب کی تصویری جھلکیاں
18/10/2025

بلال علی اعوان کی شادی اور نکاح کی تقریب کی تصویری جھلکیاں

مانگل پولیس کی کاروائی ، دو مویشی چور گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ بکرے برآمد  مانگل پولیس نے ملزمان حامد ولد علی...
17/10/2025

مانگل پولیس کی کاروائی ، دو مویشی چور گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ بکرے برآمد

مانگل پولیس نے ملزمان حامد ولد علی سکنہ نکہ پانی ، سلیمان ولد سادات سکنہ مانگل کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 379 پی پی سی مقدمہ درج کر لیا

17/10/2025

📢اطلاع عام 📢
کسی بھائی نے کچھ رقم ذاکر منیر کے اکاؤنٹ ایم سی بی بنک قلندر آباد میں غلطی سے بھج دی ہے جس نے ٹرانسفر کی ہے اپنی تمام معلومات کے ساتھ ایم سی بی بینک قلندرآباد برانچ سے رابط کریں ۔ شکریہ

17/10/2025

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ایم اے پریڈ کے سلسلے میں مورخہ 18 اکتوبر 2025 کو پی ایم اے چوک تا ڈیری فارم چوک بمشول پی ایم اے بائی پاس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔

اس سلسلے میں درجِ ذیل متبادل راستوں کا استعمال کیا جائے:

کاکول گاؤں سے ایبٹ آباد آنے یا واپس جانے والے حضرات الیاسی مسجد روڈ کا استعمال کرتے ہوئے مری روڈ کے ذریعے سفر کریں۔

کاکول سے منڈیاں آنے یا جانے والے حضرات میرپور میرا روڈ استعمال کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کے راستے سے منڈیاں آ جا سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیوران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ صبح 3 بجے کے بعد ایبٹ آباد شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

عوام سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچیں۔

منجانب: ٹریفک پولیس ایبٹ آباد۔

17/10/2025

پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغانیوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن — سہولت کاروں سمیت خفیہ تحقیقات کا ایک مرتبہ پھر آغاز ؟؟ پشاور میں بھی افغانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) — خیبر پختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر ان افراد کے خلاف خفیہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جو جعلی یا دو نمبر شناختی کارڈز کے ذریعے بیرون ملک مقیم ہیں۔ کئی افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے، جن میں وہ عناصر شامل ہیں جو پولیس کے خلاف الزامات عائد کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، مہمند، باجوڑ، خیبر، نوشہرہ، چارسدہ ھزارہ ڈویژن اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں فیملی ٹری کی بنیاد پر ازسرِ نو تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ متعدد افغانیوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کیا جا رہا ہے۔

وفاقی سطح پر مختلف اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ایسے تمام افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی یقینی بنائیں جنہوں نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناخت حاصل کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس بار سخت ترین اقدام اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اہم ذرا یہ بھی بتاتے ہیں ضلع پشاور میں کینٹ سمیت دیگر اندرون شہر میں بسنے والے ان افغانیوں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی جو کہ پاکستانی پاسپورٹ شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں ایسے باثر اور ملک دشمن افغانی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انکھوں میں دھول جھونک کر ان کے ساتھ گہرے مراسم قائم کر رکھے ہیں ان کے خلاف بھی خفیہ کاروائیاں شروع کر دی گئی جبکہ ان کے نام کی جائیدادوں کی بھی جو انہوں نے خریدی ان کی چھان بین شروع کر دی گئی

Address

Al Awan Plaza Qalandarabad
Abbottabad

Telephone

+923100500776

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HAZARA JAZBA NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HAZARA JAZBA NEWS:

Share