The Times Pakistan

The Times Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Times Pakistan, Media/News Company, Abbottabad.
(1)

دعوت عامکل 25 ستمبر کو میلاد کمیٹی سیرنیاں بٹدرہ  یونین کونسل مچھیارہ کے زیر اہتمام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس میں بزم ...
24/09/2025

دعوت عام
کل 25 ستمبر کو میلاد کمیٹی سیرنیاں بٹدرہ یونین کونسل مچھیارہ کے زیر اہتمام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس میں بزم فروغ علم و حکمت و انجمن نوجوانان اسلام مچھیارہ کے زیر اہتمام قافلہ مچھیارہ مرکز سے شرکت کرے گا۔
احباب کے لئے بزم کی جانب سے گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔اس کانفرنس میں شرکت کر کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

الحمدللہ♥️۔ میلاد کمیٹی سیرنیاں بٹدرہ کے زیر اہتمام میلاد   النبیﷺ و تاجدار ختم نبوت کانفرنس  کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس می...
10/09/2025

الحمدللہ♥️۔ میلاد کمیٹی سیرنیاں بٹدرہ کے زیر اہتمام میلاد
النبیﷺ و تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جس میں خطیب پاکستان مناظر اسلام مجاہد اہل سنت مفتی محمد حنیف قریشی صاحب راولپنڈی سے تشریف لا رہے ہیں
تمام اہل اسلام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ 25 ستمبر بمطابق 29 ربیع الاول بروز جمعرات کو صبح 9 بجے اس محفل میں شرکت کریں اور ثواب حاصل کریں

پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس میں ٹریفک  چالان کا ہدف پہلے ہی مقرر کیا جاتا ہےیعنی جُرم ہونے سے پہلے ہی سزا کا تعین کرل...
28/07/2025

پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس میں ٹریفک چالان کا ہدف پہلے ہی مقرر کیا جاتا ہے
یعنی جُرم ہونے سے پہلے ہی سزا کا تعین کرلیا جاتا ہے
دوسرے ملکوں میں سال کے آخر پہ بتایا جاتا ہے کہ چالان سے سال میں کتنے روپے اکٹھے ہوئے
اور ہمارا پاکستان۔ یہاں ٹریفک کو کنٹرول کرنا سکھایا ہی نہیں جاتا ۔ سکھایا جاتا ہے تو صرف یہی کی چلان کیسے کرنا ہے

اس ملک اور اس کے اداروں اور ان کی پالیسیوں پر ان کو 21 توپوں کی سلامی

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کیلگراں مظفرآباد میٹرک کے شاندار سالانہ نتائج .تحصیل پٹہکہ میں نمایاں نتائج حسنین افتخار نے 1088...
25/07/2025

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کیلگراں مظفرآباد میٹرک کے شاندار سالانہ نتائج .
تحصیل پٹہکہ میں نمایاں نتائج حسنین افتخار نے 1088 جبکہ زیشان امیتاز نے 1021 نمبر حاصل کیے.
ادارہ کا مجموعی 95فیصد نتائج پر عوام علاقہ سول سوسائٹی نے صدر معلم اور اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد دی ہے ۔سٹاف کی کمی اور عمارت ناکافی ہونے کے باوجود اتنا شاندار رزلٹ دینا اساتذہ کرام اور صدر معلم صاحب کی احسن کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ،بیالوجی، کیمسٹری، قاری اور ریاضی کی سنیئرز آسامیاں نہ ہونے کی وجہ سے مستعار اساتذہ کی خدمات سے نتائج حاصلِ کیے جاتے ہیں۔عوام پرزور مطالبہ کرتی ہے سنیئر سائنس، بیالوجی، کیمسٹری اورقاری ، کی آسامیاں دی جائیں ۔ بوسیدہ ،شلٹر نما ناکافی عمارت کی جگہ پکی عمارت تعمیر کی جائے ۔ہائی سکول کیلگراں کی عمارت LOC پر ہے آئے روز بھارتی گولہ باری کی زد میں ہے۔۔، بچوں اور عملہ کی حفاظت کے لیے حفاظتی مورچہ بھی تعمیر کیا جائے تاکہ جانی نقصان نہ ہو۔ بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے لیے صدر معلم راجہ ظہیر الدین بابر صاحب اور اساتذہ کرام کو حسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹس دیے جائیں

آج کل کے نجی TV چینلز کچھ اس طرح رپورٹنگ کرتے ہیںبریکنگ نیوز 🤣 مرغی نے انڈہ دیا ہے ناظرین ابھی ابھی خبر موصول ہوئی ہے کہ...
27/06/2025

آج کل کے نجی TV چینلز کچھ اس طرح رپورٹنگ کرتے ہیں
بریکنگ نیوز 🤣 مرغی نے انڈہ دیا ہے ناظرین ابھی ابھی خبر موصول ہوئی ہے کہ موسیٰ خیل کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈہ دیا ہے اطلاع کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے موسیٰ خیل کے نواحی گاؤں میں ایک مرغی نے انڈہ دیا 🤣🤣
جی ناظرین ایک بار پھر آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ موسیٰ خیل ہی کا نواحی علاقہ ہے جہاں پر مرغی نے انڈہ دیا ہے
بونگا نیوز کا نمائندہ موقع پر موجود ہے ان سے پوچھتے ہیں 🤣 🤣
جی ارسلان آپ کو کیا نظر آرہا ہے مرغی نے انڈہ دیا ہے
جی نور ہم یہاں موجود ہیں اب سے کچھ دیر پہلے مرغی نے انڈہ دیا ہے ڈونگا بونگا نیوز نے علاقے کے Sho سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرغی نے انڈہ دیا ہے 🤣🤣🤣
جی ناظرین ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مرغی سے رابطہ ہو
ارسلان یہ بتائیے اس معاملے میں آپ کا مرغی کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ ہوا ہے کیا کہتے ہیں وہ
جی نور اس وقت ہم مرغی کے چچا کے پاس کھڑے ہیں اور ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ مرغی نے انڈہ دیا ہے
ارسلان یہ بتائیے اس وقت کیا صورتحال ہے؟؟ مرغی اور انڈہ دونوں کیسے ہیں

 ُجاگرآج قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بجٹ سے ہٹ کر...
27/06/2025

ُجاگر
آج قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بجٹ سے ہٹ کر این ٹی ایس پاس ویٹنگ امیدواروں کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے اسپیکر لطیف اکبر سے رولنگ لی، جس پر اسپیکر نے انہیں اظہارِ خیال کی اجازت دی۔

راجہ فاروق حیدر نے ایوان میں کہا:
"گزشتہ دنوں این ٹی ایس پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ بچے بچیاں، جو میرٹ پر آئے ہیں، مجھ سے ملاقات کے لیے آئے۔ وہ شدید مایوسی کے عالم میں تھے۔ ایک طرف ریاست میں میرٹ کا نعرہ لگایا جا رہا ہے، دوسری طرف انہی جو میرٹ پر آئے نوجوانوں کو مایوس کیا جا رہا ہے۔ اگر اس ریاست میں پڑھا لکھا طبقہ ہی مایوس ہو جائے، تو پھر باقیوں کا کیا حال ہوگا؟
اس موقع پر وزیر حکومت میاں عبدالوحید نے ایوان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا:
"ان نوجوانوں کے مسائل اور مطالبات کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور جو رکاوٹیں درپیش ہیں، ان کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

04/06/2025

کراچی میں جیل سے مفرور قیدیوں میں کچھ رضاکارانہ طور پر واپس آگئے، انکا کہنا تھا کہ باہر کے حالات ذیادہ خراب ہیں
😅

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ 6جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن...
02/06/2025

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
6جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری۔

#عیدقربان #عید #عیدالضحی

پریس ریلیزہجیرہ (ضلع پونچھ)، یکم جون 2025 تحصیل ہجیرہ ضلع پونچھ  حلقہ 2میں این ٹی ایس پاس اساتذہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ...
02/06/2025

پریس ریلیز
ہجیرہ (ضلع پونچھ)، یکم جون 2025
تحصیل ہجیرہ ضلع پونچھ حلقہ 2میں این ٹی ایس پاس اساتذہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ذمہ داران اور مرد و خواتین اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اساتذہ نے حکومت آزاد کشمیر، وزیر اعظم، وزیر تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ این ٹی ایس ویٹنگ میرٹ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
تحصیل کے ذمہ داران نے کہا کہ یہ تمام اساتذہ ایم فل، پی ایچ ڈی اور دیگر اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں، جنہوں نے این ٹی ایس کے سخت امتحان کے بعد میرٹ کی بنیاد پر تقرری حاصل کی۔ اب ان کو مستقل نہ کرنا ناانصافی ہے۔
انہوں نے سٹاپ گیپ جیسے کالے قانون کےخاتمے اور این ٹی ایس مستقل ویٹنگ میرٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا، جیسا کہ 2017، 2018 اور 2021 میں رائج تھا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ کسی ایک فرد یا ضلع کا نہیں بلکہ پوری ریاست کے اہل نوجوانوں کا ہے، جس پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

27/05/2025

گھر میں ماں بیٹی تھی جن میں سے ماں کی لاش مل گئی بیٹی کی تلاش جاری

بلگراں حادثے کی ابتدائی اطلاع

مظفرآباد( )آپریشن بنیان المصوص کی شاندار کامیابی پر اور ہندوستان کو دندان شکن جواب دینے پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تح...
19/05/2025

مظفرآباد( )آپریشن بنیان المصوص کی شاندار کامیابی پر اور ہندوستان کو دندان شکن جواب دینے پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تحریک ویٹنگ بحالی این ٹی ایس اساتذہ آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے سلام پاک فوج اور استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں آزاد کشمیر بھر سے اساتذہ نے شرکت کی اور افواج پاکستان کے حوصلے بلند کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بھرپور نعرے بازی بھی کی گئی۔ریلی چھتر ختم نبوت چوک سے دومیل تک نکلی گئی جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پر اظہار تشکر کا انعقاد کیا گیا ہے۔مسلح افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دےکر پوری امت مسلمہ کا سر فخر بلند کیا۔کشمیری عوام کی منزل پاکستان، مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔بھارتی جارحیت کیخلاف عوام پاکستانی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت نے آئندہ کوئی ایڈونچر کی کوشش کی تو اس نام لینے والا کوئی نہیں بچے گا۔دفاع پاکستان کی خاطر کشمیری پاک افواج کے شانہ بشانہ قربانیاں دے رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی حاصل کر کے اپنے منزل پاکستان کی طرف جائیں گئے

Saeeda Kouser
17/05/2025

Saeeda Kouser

Address

Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00
Saturday 08:00 - 16:00

Telephone

+923145028856

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Times Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Times Pakistan:

Share