15/04/2026
**اوگی عوام کے نام ایک اہم پیغام**
معزز اوگی کے شہریو! آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ میری اس پوسٹ پر تھوڑا غور کریں، بہت بڑا فائدہ ہوگا۔
عوام سے اپیل ہے کہ آج کل 15 سال سے چھوٹے کچھ لڑکے TikTok پر اپنے حسن کی تشہیر کرتے ہیں، اپنی لبوں، آنکھوں اور مختلف قسم کے نخرے دکھاتے ہیں۔ یہ وہ لڑکے ہیں جن کے پاس اچانک برانڈڈ جوتے، گھڑیاں، موبائل، نئے کپڑے حتیٰ کہ موٹر سائیکل تک آ جاتی ہے۔
آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں، بس دوست بہت ہوتے ہیں!!!
حقیقت میں یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کا کام ہی پیسہ بٹورنا ہوتا ہے، عزت نیلام کر کے۔
ان جیسے لڑکوں کو جب متوسط طبقے کے بچے دیکھتے ہیں تو ان کا بھی دل کرتا ہے کہ ہم بھی اچھی، پرکشش اور آرام دہ زندگی گزاریں۔
لہٰذا ایسے لڑکوں سے اپنے بچوں کو دور رکھیں تاکہ وہ اپنی عزت نیلام ہونے سے بچ جائیں۔
اور معاشرے میں جب بھی آپ TikTok پر کسی کو دیکھیں، ان کے خرچے، کپڑے اور موبائل دیکھ کر ذرا غور ضرور کریں، اور ان کی آمدن کا بھی اندازہ لگائیں تو آپ کو حقیقت سمجھ آ جائے گی۔
ایسے بھی لڑکے ہیں جنہیں “دوستی” کے نام پر موبائل، خرچہ، کپڑے، گھڑی اور موٹر سائیکل تک دی جاتی ہے۔ عمر میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، لیکن نام دوستی کا ہوتا ہے، جبکہ حقیقت میں کام کچھ اور ہی ہوتا ہے۔
یعنی جنسی احتصال۔