Havelian News Room

Havelian News Room press havelian

ہم انعام الحق خان کو ہیڈ کانسٹیبل ریلوے پولیس پروموٹ ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں منجانب احمد نواز خان حویلیاں گاوں
01/12/2025

ہم انعام الحق خان کو ہیڈ کانسٹیبل ریلوے پولیس پروموٹ ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں منجانب احمد نواز خان حویلیاں گاوں

30 نومبر 2025 بروز اتوار محلہ محبوب آباد حویلیاں دربار باجی پیر سید علی اکبر شاہ سرکارحویلیاں و پیر  سید احمد  شاہ کاظمی...
01/12/2025

30 نومبر 2025 بروز اتوار محلہ محبوب آباد حویلیاں دربار باجی پیر سید علی اکبر شاہ سرکارحویلیاں و پیر سید احمد شاہ کاظمی رح,سالانا دعا و برسی سید افضل حسین شاہ کاظمی رح و ماجی صاحبہؒ زیر نگرانی پیر سید ذوالفقار شاہ کاظمی,خصوصی امد شیخ الحدیثِ علامہ پیر سید احمد شاہ قادری,تلاوت علامہ صاھبزاداہ حافظ سید یوسف مھمود,نقابت حافظ علامہ وقار خان,خصوصی قلام وخطاب علامہ رضوان عباس کربلائی سادات سماجی تحریک مرکزی قائدین جس میں سرپرست اعلی مفتی سید زین العابدین شاہ مرکزی صدر عابد شاہ ترمذی ضلعی صدر ایبٹ اباد شاپیر حسین کاظمی,نھت صاھبزاداہ حافظ سید جماعت مھمود,حافظ جنید مصطفیٰ,نھیم برادران,علامہ عاقب رضا مصطفائی,محبان اہل بیت ع اور کسیر تھداد مے سادات بھی تشریف فرما تھے,بٹالہ سے کثیر تعداد میں سادات نے شرکت کی صاھبزاداہ حافظ سید یوسف مھمود اور صاھبزاداہ حافظ سید جماعت مھمود کی دستار بندی کی گئی علامہ شیخ الحدیثِ پیر سید اھمد شاہ قادری نے مرحومہین کے بلند درجات کے لیے پنجتن پاک ع کے وسیلے سے رب کائنات کی بارگاہ میں دعا مانگی,,,

بریکنگ نیوز۔🚨خیبر پختون خوا اسمبلی نے ہزارہ کو صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی قرار داد ایم پی اے نزیر عبا...
01/12/2025

بریکنگ نیوز۔🚨خیبر پختون خوا اسمبلی نے ہزارہ کو صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی قرار داد ایم پی اے نزیر عباسی،ایم۔پی اے افتخار احمد خان جدون،ایم پی اے رجب عباسی،احمد کنڈی صاحب نے متفقہ پیش کی اک ہی نعرہ صوبہ ھزارہ

01/12/2025
الحمداللہ وعدوں سے تکمیل تک کا سفر جاری ایم پی اے افتخار احمد خان جدون اور ایم این اے  علی اصغر صاحب کی طرف سے اہلیان عل...
30/11/2025

الحمداللہ وعدوں سے تکمیل تک کا سفر جاری
ایم پی اے افتخار احمد خان جدون اور ایم این اے علی اصغر صاحب کی طرف سے اہلیان علاقہ کی تکلیف اور تحریک انصاف کے کارکنان کی ہدایت پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے ریلیز کرواۓ گئے فنڈ سے سنسال سولہن وی سی کوکل ون اسفالٹ پر کا کام شروع ہو گیا ہے اس موقع پر ایم پی اے افتخار احمد خان کے کوآرڈینیٹر خانویز خان جدون حسن خان چیئرمین کوکل ون وحید تنولی اور پی ٹی آئی ورکرز نے افتتاح دعا کی...

29/11/2025

ایس پی حویلیاں محمد اشتیاق کا تھانہ حویلیاں میں قائم سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا دورہ

ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق نے تھانہ حویلیاں میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مانیٹرنگ سسٹم، ریکارڈنگ یونٹس اور نگرانی کے عمل کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس پی محمد اشتیاق نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:

شہر کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے

اہم مقامات کی 24/7 مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے

جرائم کی روک تھام اور مشتبہ افراد کی نشاندہی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دی جائے

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کی کارکردگی سراہتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی نظام جدید پولیسنگ کا اہم ستون ہے اور اس کے ذریعے جرائم کی بروقت روک تھام ممکن ہوتی ہے۔

حویلیاں ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسودنے خسرہ اور روبیلہ کے ٹیکوں کی سکولوں میں ویک...
29/11/2025

حویلیاں ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسودنے خسرہ اور روبیلہ کے ٹیکوں کی سکولوں میں ویکسینیشن نہ کروانے پر دار ارقم اکیڈمی لکڑ منڈی سمیت متعدد نجی تعلیمی اداروں کو سیل کردیااساتذہ،والدین اور طلبہ سراپا احتجاج اس موقع پر تمام سکولز کے منتظمین نے ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر صاحبہ کے دفتر کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک والدین سکولز کو اجازت نہیں دیتے تو وہ کیسے ویکسین کروا سکتے ہیں اگر کسی بچے کو ویکسین ری ایکشن کرتی ہے تو والدین سکول کو ذمدار ٹھراینگے انتظامیہ تحریری طور پر ہمیں لکھ کر دے کہ اگر کوئی بھی واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی تو بچوں کو ویکسین لگوائیں اگرانتظامیہ سارا ملبہ اسکول پر ڈالتی ہے تو کل کو والدین اپنے بچوں کی کی تمام تر ذمہ داری سکول پر ڈالیں گے انتظامیہ کے موقف کے مطابق ہم نے دو بار نجی سکولوں کے سربراہان کو بذریعہ نوٹیفکیشن آگاہ کیا کہ ویکسینیشن ٹیم کیساتھ تعاون کرتے ہوئے بچوں کی ویکسینیشن کروائیں مگر سکولز مالکان نے تعاون نہیں کیا،دوسری جانب سکول سربراہان نے میڈیا کو بتایا کہ والدین نےویکسینیشن نہ کروانے کی اپیل کی ہے والدین کی رضامندی کے بغیر ہمارے لیئے بچوں کی ویکسینیشن ممکن نہیں ۔

کوئٹہ (پ ر) چیئرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2025/26 کیلئے ہیروز آف خیب...
29/11/2025

کوئٹہ (پ ر) چیئرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2025/26 کیلئے
ہیروز آف خیبر پختون خواہ انٹرنیشنل سول ایوارڈ کی تقریب تقسیم انعامات رواں سال پشاور میں منعقد کی جائے گی یہ تقریب پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی جس میں صوبہ کی اہم صحافتی شخصیات جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دیں انہیں ہیروز آف خیبر پختون خواہ انٹرنیشنل سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا یاد رہے کہ یہ ایوارڈ ہیروز آف ارتھ چیپٹر پاکستان انٹرنیشنل سول ایوارڈز کا حصہ ہے خیبر پختون خواہ کے صحافی انتہائی مشکل اور خطرناک حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں اس لئے انکی حوصلہ افزائی ہر سطح پر ہونی چاہیے وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیے کے صوبہ کے صحافیوں کے لئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس موقع پر اویس جدون نے خیبر پختون خواہ کے سینئر صحافی شمیم شاہد صاحب اور ریاض صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ وہ صوبہ کے صحافیوں کے حقوق کے لئے دن رات ایک کر کے کام کر رہے ہیں اور ہم انکی اس جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ اسی جذبہ سے کام کرتے رہیں۔ آخر میں ایوارڈز کےلئے منتخب ہونے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا
(ایوارڈز کیلئے منتخب ہونے والوں کی فہرست)
1:محترم شمیم شاہد
2: محترم فرید اللہ خان
3:محترم ظاہر شاہ شیرازی
4: محترم فرمان اللہ جان
5: محترم وسیم احمد شاہ
6:محترم شاہد حمید
7:محترم کاشیف الدین سید
8: محترم ایم ریاض
9:محترم خالد خان خویشگی
10: محترم امجد علی خان
11: فاروق فراق
12۔۔۔محترم ضیا الحق ذوالفقار علی شاہ
13۔۔۔محترمہ فرزانہ علی
14۔۔۔محترم ارشد عزیز ملک
15۔۔۔ محترم ذوالفقار علی شاہ
16: محترم بخت زادہ
17: محترم نوید عالم
شامل ہیں

28/11/2025

محمد نبیل عباسی کی اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کے دلیر سپاہی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی سے ملاقات اب عمران خان کی رہائی اور کرپٹ نظام کے خلاف تحریک چلے گی اور دنیا دیکھے گی کیونکہ دنیا کی کوئی طاقت جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتی عوام نکلے گی تو عمران نکلے گا قوم نکلے گی تو نظام بدلے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محمد نبیل عباسی۔۔۔۔۔۔۔۔

28/11/2025

تحصیل چیئرمین عزیر شیر خان کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری محمد ارشد اور سردار راشد کی زیر نگرانی شہر بھر کی صفائی ستھرائی کاکام اج دوسرے روز بھی تیزی سے جاری۔۔۔

چیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے افتخار احمد خان جدون نے مگری جیپ حادثے کا سنتے ہی حویلیاں سول اسپتال کا دورہ کیا انہوں نے مگری ...
28/11/2025

چیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے افتخار احمد خان جدون نے مگری جیپ حادثے کا سنتے ہی حویلیاں سول اسپتال کا دورہ کیا انہوں نے مگری حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کی انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور فوری و مؤثر طبی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

Address

Mein Bazer Havelian
Abbottabad
0

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Havelian News Room posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share