Al-Watan News

Al-Watan News Senior Journalist Sardar shafique is the owner of Al-Watan News Network. It,s Pakistan's largest digital media house. Its provide latest news and information.

Al-Watan New has been providing news,news content to local,national & international audience.

03/09/2026

نتھیاگلی مکشپوری ٹاپ پر لاپتہ ہونے والے 5 افراد پر مشتمل سیاح فیملی کو ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت ریسکیو کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔
ایبٹ آباد نتھیاگلی مکشپوری ٹاپ کے مقام پر 5 افراد پر مشتمل فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد میں تین خواتین اور دو مرد شامل تھے۔ تمام افراد کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔
لاپتہ افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
محمد عثمان — عمر 29 سال
فرید رضوان — عمر 45 سال
شبانہ رفیق — عمر 40 سال
سنیلہ عثمان — عمر 27 سال
سعدیہ فرید — عمر 34 سال
تمام افراد کا تعلق پشاور سے ہے

ریسکیو ٹیموں نے مسلسل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر سرچ آپریشن کے باعث پانچوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں شہریوں اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی سے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے طلبہ کے وفد کی ملاقات  نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہی...
03/09/2026

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی سے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں اداروں کی ورکنگ سے آگاہی ہونی چاہیے تاکہ وہ بطور ذمہ دار شہری معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں، ناصر محمود ستی

خیبرپختونخوا پولیس کا آئی جی ذوالفقار حمید کی زیرِ قیادت پولیس خدمات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

جرائم کے خاتمے، قیامِ امن معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بحیثیت ذمہ دار پاکستانی شہری عوام اپنی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی سے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے LeaderSHIFT پروگرام کے تحت مختلف شعبہ جات کے طلبہ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، لائف سائنسز اور بیسک سائنسز کے طلبہ شامل تھے۔ وفد کی قیادت منجیر COMSATS ایبٹ آباد سردار نصیر احمدنے کی۔ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں اداروں کی ورکنگ سے آگاہی ہونی چاہیے تاکہ وہ بطور ذمہ دار شہری معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔آپ طلبہ ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں، محنت، لگن اور انسانی خدمت کے جذبے کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں۔ طلبہ اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت و فرمانبرداری کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں اور نظم و ضبط، اخلاق اور کردار سازی کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔
خیبرپختونخوا پولیس آئی جی ذوالفقار حمید کی زیرِ قیادت عوام کو مفت اور سستے انصاف کی فراہمی، شہریوں کی مشکلات کے ازالے اور پولیس خدمات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے اور شہریوں کو تھانہ کلچر سے ہٹ کر شفاف، آسان اور بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے جدید پولیس سہولت مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اسی وژن کے تحت ہزارہ ریجن میں عوام کی سہولت کے لیے 22 پولیس سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو ایک ہی پلیٹ فارم کے تحت 16 سے زائد مختلف پولیس سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان مراکز کا بنیادی مقصد شہریوں کو مختلف پولیس خدمات کے حصول کے لیے بار بار مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی زحمت سے بچانا اور ایک ہی چھت تلے آسان، شفاف اور فوری خدمات فراہم کرنا ہے۔عوام کی سہولت کو مزید بڑھانے کے لیے جدید موبائل اپلیکیشن بھی متعارف کروائی گئی ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے مختلف پولیس سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر، آسان اور تیز بنایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کو اپنی ضروریات کے مطابق پولیس خدمات تک رسائی کے لیے جدید ڈیجیٹل ذرائع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ایک مضبوط اور پُرامن معاشرے کی تشکیل میں نوجوان نسل کا کردار انتہائی اہم ہے۔ نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہوئے اپنی توانائیاں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں صرف کریں اور معاشرے میں امن، بھائی چارے، برداشت اور قانون کی پاسداری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔جرائم کے خاتمے اور قیامِ امن صرف پولیس کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بحیثیت ذمہ دار پاکستانی شہری عوام اپنی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دیں۔
پی اے ٹی آر پی او ہزارہ طاہر محبوب اور پی ایس او ٹو آر پی او ہزارہ شہزاد گل نے طلبہ کو ہزارہ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی، عوام کو فراہم کی جانیوالی سہولیات، ٹریفک مینجمنٹ، درپیش چیلنجز اور دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ یونیورسٹی کورآرڈینیٹر سردار نصیر احمدنے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا شکریہ ادا کیا طلبہ کیلئے یہ مطالعاتی ملاقات انتہائی مستفید ثابت ہوگی۔

03/09/2026

ایبٹ آباد میں پنک سوزوکی سروس ۔۔۔۔۔
خواتین کو محفوظ، باعزت اور بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی پنک سوزوکی سروس کے حوالے سے آگاہی اور سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پنک سروس کو مؤثر اور باقاعدہ طریقہ کار کے تحت چلانے کے لیے تشکیل دیے گئے پنک اسکواڈ کی جانب سے خواتین مسافروں کو سروس کے طریقہ کار اور سہولیات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد — خواتین کی محفوظ سفر کی ضامن۔

خیبرپختونخواہ کے  سینئر  ریٹائرڈ ارشد خان نے ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب مالاکنڈ ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔
03/09/2026

خیبرپختونخواہ کے سینئر ریٹائرڈ ارشد خان نے ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب مالاکنڈ ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔

03/09/2026

ایبٹ آباد جماعت اسلامی کا مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی عبدالرزاق عباسی کی قیادت میں پر احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی۔۔۔۔

03/09/2026

ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں جماعت اسلامی کا بجلی و گیس اور پٹرولیم ان کے ٹیرف اضافے سمیت مہنگائی کے خلاف احتجاج مظاہرہ و ریلی اور شٹرڈاؤن کیلئے بازاروں میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں۔۔۔۔

ایبٹ آباد نتھیاگلی بڈھیار کے رہائشی نوجوان نے غربت سے تنگ آکر زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔۔۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان جیسی ف...
03/09/2026

ایبٹ آباد نتھیاگلی بڈھیار کے رہائشی نوجوان نے غربت سے تنگ آکر زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔۔۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان جیسی فلاحی ریاست میں لوگ معاشی مشکلات کے باعث خود کشیاں کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کچھ تو بھول ہوئی ہے وقت کے سلطان سے ۔۔۔۔۔
۔ایبٹ آباد تھانہ ڈونگا گلی کی حدود بڈھیار کلسوٹہ محلہ میں دو بچوں کے باپ چودھری امجد والد چودھری محمد حنیف مرحوم نے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا ہے۔پولیس تھانہ ڈونگا گلی ایس ایچ او جہانزیب خان اطلا ع ملتے ہی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ابیٹ آباد روانہ کردی ہے۔ مبینہ زرائع کے مطابق چودھری امجد نے غربت کے باعث یہ قدم اٹھایا ہے
ذمہ دار کون........
ذرا سوچئے

ایبٹ آباد بانڈہ املوک زیر تعمیر مکان میں نقب کر لوٹ مار کرنے   کرنے والے چور گرفتار ، مال مسروقہ برآمد ایبٹ آباد شہر کے ...
03/09/2026

ایبٹ آباد بانڈہ املوک زیر تعمیر مکان میں نقب کر لوٹ مار کرنے کرنے والے چور گرفتار ، مال مسروقہ برآمد
ایبٹ آباد شہر کے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف الرحمن خان ، ارشد خان انویسٹیگیشن انچارج ، قاسم خان انچارج شملہ ہل نے بمعہ ٹیم کے کارروائی کرتے ہوئے بانڈہ املوک زیر تعمیر مکان سے وائرنگ بجلی کی تاریں چوری کرنے والے ملزمان 1 اویس ولد یونس سکنہ ککمنگ حال اورش کالونی 2 خرم شہزاد ولد محمد سرور سکنہ بانڈہ املوک سکنہ بودلہ کو گرفتار کر لیا۔
۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Address

Opp: DHQ Hospital Link Road Abbottabad
Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Watan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al-Watan News:

Shortcuts

Share