31/10/2025
ایبٹ آباد کے بار کونسل کے انتخابات آج ہوں گے ایبٹ آباد سے 7 ممبران کے پی بار کونسل الیکشن میں حصہ لینگے ووٹ پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا ایبٹ آباد سے850 اور ہزارہ ڈویژن سے 2500ووٹر اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی پیرازاینڈنگ آفیسر کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج II عابد زمان ادا کرینگے پیرا ذائڈنگ آفیسر ADJ2عابد زمان نے سینئر سول جج ایڈمن محمد ولی کی چیمبر میں پولیس افسران , وکلاء اور صدر پریس کلب ایبٹ آباد سردار نوید عالم کی موجودگی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ کے پی بار کونسل انتخابات کے عمل کو بہتر بنانے میں وکلاء ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں پولنگ ایریا میں موبائل اور کمپین کرنا ممنوع ہیں صبح 9بجے تا سہہ پہر 4بجے تک جاری رہےگا ایبٹ آباد سے 850 وکلاء اپنے ووٹ رائے حق دہی کا استعمال کریں گے جبکہ ہزارہ ڈویژن سے ٹوٹل2500ممبران اپنا ووٹ رائے حق دہی استعمال کرینگے محمد علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ , کامران گل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ, سید فیصل شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ,ملک وسیم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ , محمد ظہیر قریشی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور محمد اسد خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد سعید تنولی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے پی بار کونسل کے امیدوار ہیں محمد علی خان جدون ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور سید
فیصل شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سے اس سے قبل بھی کے پی بار کونسل کے ممبران رہ چکے ہیں