
05/08/2025
ضروری اطلاع/الرٹ۔
Glacial Lake Outburst Floods - GLOFs
پاکستان کے محکمہ موسمیات اسلام آباد نے مطلع کیا ہے کہ اس ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور موجودہ موسمی حالات کے باعث گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOFs)کا خطرہ ہے۔
سیاح اور مسافروں سے التماس کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں. کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبرپختونخوا ٹورازم کی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔