*خیبرپختونخوا میں " جیل بھرو تحریک" کے سلسلے میں ڈی پی او اور ڈی سی آفس 24 گھنٹے کھلے رہینگے*
*"جیل بھرو تحریک کے تناظر میں گرفتاری دینے والوں کے لیے ضلع کولئ پالس کوہستان میں ڈی سی حکمت اللّٰہ خان اور ڈی پی او کولئ پالس کوہستان ضیاء حسن نے "گرفتاری سہولت کاری " مراکز کا از خود دورہ کیا جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود خان پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں قائم مرکز میں بدستور موجود ہیں جبکہ ضلع ہذا کی تمام تر صورتحال براہِ راست ڈی پی او مانیٹر کر رہے ہیں*
*دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد ڈی پی او ضیاء حسن اور ڈی سی حکمت اللّٰہ خان نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف روٹس کا دورہ بھی کیا*
Be the first to know and let us send you an email when Kohistan News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.