AVN NEWZ Galyt Abbottabad

AVN NEWZ Galyt Abbottabad سچ کی آواز عوام کے ساتھ

31/07/2026

حبر غم سابقہ ناظم وی سی ون ملک محمد ظروف صاحب کی اہلیہ اس دنیا سے رخصت ہوگئی اللہ تعالیٰ ان کی آنے والی منازل آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

27/07/2026

آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں جشن منانا شروع کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری کے دعوے پر کارکنوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے انتخابی اتحاد جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بائیکاٹ کے بعد ہونے والے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ ابتدائی نتائج میں برتری کے دعوے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کیمپوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

سردار عبدلباسط کڑلال نمائندہ اے وی این نیوز (HD)

27/07/2026

آزاد کشمیر انتخابات، کانٹے دار مقابلے
کس کو برتری حاصل اور کون رہ گیا پیچھے؟
اہم ترین تفصیلات سامنے آگئیں

آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کا پہلا مرحلہ
میر پور کے 13 میں سے 4 حلقوں پر ن
کامیاب ، 4 نشستوں پر آگے،
پیپلز پارٹی بھی میرپور کی 2 نشستوں پر کامیاب جبکہ 3 نشستوں پر آگے ، غیر سرکاری نتیجہ

# سردار عبدلباسط کڑلال نمائندہ اے وی این نیوز (HD)

27/07/2026

سردار واجد DSP ٹریفک وارڈن حویلیاں سے
ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ایبٹ آباد تعینات

27/07/2026

سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر نے صوبائی مشیر برائے جنگلات کی کھلی کچہری میں جی ڈی اے اور ادارہ جاتی بے ضابطگیوں پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔

میں نے 2015-16 جی ڈی اے ایکٹ کی منظوری کے وقت ہی انہوں نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ اس قانون کے تحت مقامی وسائل پر قبضے اور بے ضابطگیوں کا راستہ کھل جائے گا، جو آج حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو مبینہ طور پر کم قیمت پر لیز دے کر کمرشل عمارتوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
متعدد معاہدوں میں ردوبدل اور جعلسازی کی گئی۔
ریزرو فارسٹ ایریاز کو ڈی نوٹیفائی کر کے نجی مفادات کے حوالے کیا گیا۔
عدالتی احکامات کے باوجود باؤنڈری نشانات (پیلرز) نہیں لگائے گئے۔
محکمہ جنگلات کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے جاری ہیں: سردار شیربہادر۔

سردار شیربہادر نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ان تمام الزامات کے شواہد موجود ہیں اور وہ کسی بھی فورم پر پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سردار شیربہادر نے کہ ہزارہ ڈویژن، جس کی آبادی لاکھوں پر مشتمل ہے ، میں مقامی افراد کو نظر انداز کر کے بیرونی سرمایہ کاروں کو ترجیح دی جا رہی ہے، جس سے مقامی لوگوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

سابق ضلع ناظم نے مطالبہ کیا کہ
جی ڈی اے اور محکمہ جنگلات کے تمام معاہدوں کا فوری آڈٹ کیا جائے۔
غیر قانونی لیز اور ڈی نوٹیفکیشنز کو منسوخ کیا جائے۔
مقامی افراد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

خانسپور ریسٹ ہائوس میں منعقدہ کھلی کچہری میں
وزیراعلی کے مشیر برائے جنگلات تصور شاہ،
چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات،
جی ڈی اے،ضلعی انتظامیہ کے افسران کی شرکت۔
سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا۔

ایبٹ اباد وحید عباسی کے بیٹے حارث عباسی کی شادی شادی میں مہتاب عباسی فروٹ منڈی اسلام اباد والے اور ان کے اہل خانہ اور مخ...
27/07/2026

ایبٹ اباد وحید عباسی کے بیٹے حارث عباسی کی شادی
شادی میں مہتاب عباسی فروٹ منڈی اسلام اباد والے اور ان کے اہل خانہ اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمان گرامی نے تقریب میں شرکت کی
تقریب میں حارث عباسی کو شادی کی دلی مبارک پیش کرتے ہوئے ان کی نئی ازواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں نے دلہا اور ان کے اہل خانہ کہ خوشی کے لمحات گزارے اور دعا کی کہ اللہ تعالی اس نے سفر کو محبت خوشیوں اور برکتوں اور کامیابیوں سے بھر دے
سردار عبدلباسط کڑلال نمائندہ اے وی این نیوز (،HD)

یونین کونسل تاجوال: عوامی فلاح اور علاقائی ترقی کی جانب ایک قدم​یونین کونسل تاجوال سے  چیئرمین ملک محمد ظروف نے اپنے وفد...
26/07/2026

یونین کونسل تاجوال: عوامی فلاح اور علاقائی ترقی کی جانب ایک قدم
​یونین کونسل تاجوال سے چیئرمین ملک محمد ظروف نے اپنے وفد سردار جمیل ملک صاحب سردار ملک ظہورِ صاحب سردار ممبر بنارس صاحب سردار بابو ذولفقار صاحب سردار علی سابقہ یوتھ کونسلر سردار اورنگزیب صاحب سردار شبیر (سابقہ ناظم وی سی تو)اوردیگر بلدیاتی نمائندگان اور تمام برادریوں سے تعلق رکھنے والے معززین کے ہمراہ ایم پی اے رجب علی عباسی سے اور ساجد صاحب ان کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے اسلام آباد میں ایک انتہائی اہم اور خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقے کے دیرینہ اور زیر التوا مسائل کے حل کے لیے انتہائی جامع بریفنگ دی گئی۔
​ملاقات کے بنیادی نکات اور حقائق:
​ریتری گلی روڈ (دیرینہ مسئلہ): چیئرمین ملک محمد ظروف نے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ 2018 میں سابق ایم پی اے سردار محمد ادریس نے اس سڑک کے لیے فنڈز جاری کیے تھے، مگر بدقسمتی سے یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا اور عرصے سے اس کے چار لنک روڈ پاٹا روڈ چڑی نہ پانی روڈ تدرہ روڈ اور پتیاں نلا روڈشدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سڑک کی اس زبوں حالی کے باعث اہلِ علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
​آر سی سی تاجوال ہسپتال (ٹرانسفارمر کی تنصیب) اس ملاقات میں اس اہم ٹرانسفارمر کو فوری فعال کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
​پینے کے صاف پانی کی فراہمی: علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور اس کے پائیدار حل کے لیے عملی تجاویز پیش کی گئیں۔
​ایم پی اے رجب علی عباسی کا مثبت اور حوصلہ افزا ردِعمل:
​ایم پی اے رجب علی عباسی نے تمام حقائق اور چیئرمین ملک محمد ظروف کی بریفنگ کو نہایت غور سے سنا اور انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اعلان کیا کہ ایک ہفتے کے اندر ریتری گلی روڈ کی تعمیر و مرمت، ہسپتال کے ٹرانسفارمر کی فوری تنصیب اور پانی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کروا دیا جائے گا۔
​ملاقات میں یونین کونسل تاجوال کے تمام بلدیاتی نمائندوں اور تمام مقامی برادریوں کے نمائندوں کی شمولیت نے اس اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کو مزید مضبوط بنایا۔ اہلِ علاقہ نے چیئرمین ملک محمد ظروف اور تمام نمائندگان کی اس مخلصانہ کاوش کو بے حد سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ پیش رفت علاقے میں خوشحالی اور حقیقی ترقی کا نیا باب ثابت ہوگی
سردار عبدلباسط کڑلال نمائندہ اے وی این نیوز HD سے

اہم اپیل برائے فوری امدادیونین کونسل تاجوال، ویلج کونسل ٹو، محلہ بانڈی کے رہائشی محمد شکیل اعوان اور مرحوم عبدالجلیل کے ...
26/07/2026

اہم اپیل برائے فوری امداد

یونین کونسل تاجوال، ویلج کونسل ٹو، محلہ بانڈی کے رہائشی محمد شکیل اعوان اور مرحوم عبدالجلیل کے بیٹوں کے مکانات کی چھتیں گرنے کے باعث ان کے اہلِ خانہ شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔ یہ متاثرہ خاندان غریب طبقے سے ان کا تعلق ہے یہ فوری امداد کے مستحق ہیں۔

میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ فوری طور پر موقع کا معائنہ کریں، متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں، اور حکومتی سطح پر ان کی مالی امداد اور نقصان کی تلافی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، تاکہ یہ غریب خاندان دوبارہ محفوظ رہائش حاصل کر سکیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
اے وی این نیوز گلیات ایبٹ سردار عبدلباسط کڑلال
مح

Address

گلیات ایبٹ آباد
Abbottabad
0992

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AVN NEWZ Galyt Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share