Sadiq News

Sadiq News News Agency

21/09/2025

ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں اور ہالوں میں ہونے والے میوزک پروگرام اور قوالی نائٹ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دئے۔

21/09/2025

او ڈی ٹو ڈی (OD2D)والوں نے تو کمال کر دیکھایا ۔اب گھریلو ضروریات کی اشیاء آپ 290 اور 390 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ خریداری کے لیے جب پل شاہراہِ ریشم نزد زرعی ترقیاتی بینک ایبٹ آباد تشریف لائیں۔

20/09/2025

ایبٹ آباد کے تحصیل مئیر سردار شجاع نبی رات گئے مشن نور - قومی دعا میں آذان دیتے ہوئے۔

20/09/2025

ایبٹ آباد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے آمنہ سردار کی شاعری

نیلور  نواشہر کا ٹیو ویل چار ماہ سے بند، عوام سراپا احتجاج — محکمہ پبلک ہیلتھ  مکمل طور پر ناکام نیلور کا ٹیو ویل گزشتہ ...
20/09/2025

نیلور نواشہر کا ٹیو ویل چار ماہ سے بند، عوام سراپا احتجاج — محکمہ پبلک ہیلتھ مکمل طور پر ناکام
نیلور کا ٹیو ویل گزشتہ چار ماہ سے بند پڑا ہے جس نے پورے علاقے کے عوام کو اذیت میں ڈال دیا ہے۔ پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محرومی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گھروں میں پانی ختم ہو چکا ہے، بچے اور خواتین سخت پریشانی میں ہیں، جبکہ مویشی بھی پانی کی کمی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ذمہ دار عملہ مکمل طور پر غافل ہے اور محکمے کی مجرمانہ لاپرواہی نے عوام کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔ بار بار شکایات اور درخواستوں کے باوجود کسی نے کان نہیں دھرا، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے سخت وارننگ دی ہے کہ اگر نیلور کا ٹیو ویل فوری طور پر بحال نہ کیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو عوام بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکلیں گے، احتجاج کریں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ اور متعلقہ حکام ہوتی ہے

20/09/2025

پاک سعودیہ معاہدہ سے پاکستان کا مورال بلند ہوا۔مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے گراف پر آپکی رائے کیا ہے کیا ن لیگ کا گراف بلند ہوا؟

19/09/2025

ایبٹ آباد میں مختلف کالجوں اور ہالوں میں میوزیکل نائٹ پروگرام عام ہوتے جا رہے ہیں یہ کون لوگ ہیں۔ کیا ایجنڈا ہے انتظامیہ نوٹس لے

19/09/2025

ہر انسان کی دنیا اتنی ہی ہے جتنی اسکی سوچ ہوتی ہے اسلیے اپنی سوچ کو وسعت دیں کہ دنیا بھی وسیع ہو۔

19/09/2025

ہزارہ بھر کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔ یرقان، فلو کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسین،کینسر ٹریٹمنٹ،اینٹی بائیوٹک اور دیگر اہم ادویات جو اکثر میسر نہیں ہوتی اب آپ کو اتنی سستی ملیں گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیسن ہاؤس ڈی ایس پی پلازہ بلقمابل ایوب میڈیکل ہسپتال ایبٹ آباد ہزارہ بھر کے عوام کے لئے ایسی سہولت لایا جو پورے کے پی میں نہیں ملے گی۔ رابطہ نمبر 03148077290/03466111103

18/09/2025

سانپ کے کان نہیں ہوتے تو سپیرا بین کیوں بجاتا ہے اور سانپ کیوں ناچتا ہے؟

ملک میں 3 سال کے دوران مہنگائی، لاقانونیت اور بے روزگاری سے تنگ 28 لاکھ 94 ہزار 645 پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔ محکمہ پر...
18/09/2025

ملک میں 3 سال کے دوران مہنگائی، لاقانونیت اور بے روزگاری سے تنگ 28 لاکھ 94 ہزار 645 پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔ محکمہ پروٹیکٹر اینڈ امیگرانٹس سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک جانے والوں میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔گزشتہ 3 سال کے دوران بیرون ملک جانے والوں کا ڈیٹا رواں ماہ 15 ستمبر تک کا ہے۔ بیرون ملک جانے والے افراد ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لاقانونیت اور بے روگاری کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئےجبکہ ایک بڑی تعداد ایسے افراد کی بھی تھی جنہیں ملک میں کاروبار شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ملک چھوڑنے والوں میں ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی ایکسپرٹس، اساتذہ، بینکرز، اکاؤنٹنٹس، آڈیٹرز، ڈیزائنرز، آرکیٹیکچرر شامل ہیں جبکہ پلمبر، ڈرائیور، ویلڈر سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔

Address

Link Road
Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadiq News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadiq News:

Share