Shimla 23News

Shimla 23News Media house abbottabad News page

ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 617 مورخہ 16.0...
08/09/2026

ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 617 مورخہ 16.08.2017، جرم 489-F PPC میں مطلوب مجرم اشتہاری منظور حسین ولد غلام حسین سکنہ چکوال، حال محلہ ٹینکی حویلیاں کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔

6 ستمبر 2026: یوم دفاع کے موقع پہ ایڈونچر اینڈ فٹنس کلب ایبٹ آباد (AFCA) کے 23 اراکین نے وادی ناران کی 15 ہزار فٹ سے بلن...
08/09/2026

6 ستمبر 2026: یوم دفاع کے موقع پہ ایڈونچر اینڈ فٹنس کلب ایبٹ آباد (AFCA) کے 23 اراکین نے وادی ناران کی 15 ہزار فٹ سے بلند ٹائیگر پیک (چوٹی) سر کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کسی کلب یا گروپ نے اتنی بڑی تعداد میں 70 سے 90 ڈگری کے عمودی راستے سے اس چوٹی کو سر نہیں کیا۔ کلب کے اراکین نے اپنے اس تاریخی کارنامے کو شہدائے پاکستان کے نام کیا ہے۔

سابق تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد سے ان کے دفتر میں ملاقات عمرہ ادائیگی پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ...
08/09/2026

سابق تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد سے ان کے دفتر میں ملاقات
عمرہ ادائیگی پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد کو مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

07/09/2026

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر ایبٹ آباد بار عمران یونس تنولی ہوا جسمیں خصوصی طور پر ایکشن کمیٹی کے ممبران خرم غیاث خان صدر ہائی کورٹ بار محمد علی جدون، سید شاہ فیصل، سردار وقار الملک، سید شاہد محبوب، ممبران بار کونسل، فدا بہادر چیرمین الیکشن کمیشن اور سیکڑوں وکلاء نے شرکت۔ ایکشن کمیٹی ممبران نے جنرل باڈی کو سیشن جج ایبٹ آباد کے دفترمیں ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ممبران کو بتایاگیا کہ ایکشن کمیٹی اور سیشن جج کی نگرانی میں انتظامیہ سے مذاکرات کے دوران دی جانے والی تجاویز پر غور خوض کیا جا رہا ہے۔ جنرل باڈی ممبران نے بھی تقاریر میں اپنی تجاویز پیش کیں۔ جنرل باڈی نے ایکشن کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور متفقہ طور پر ہڑتال کرنے کا مطالبہ کیا۔
جنرل باڈی کے متفقہ فیصلہ اور بار کونسل کی پریس ریلیز کے مطابق کل 8ستمبر 2026کو مکمل ہڑتال ہو گی اور ایکشن کمیٹی و لیگل کمیٹی تفویض کردہ ذمہ داریوں پر کام جاری رکھیں گی۔
اسد خان جدون
سیکرٹری
ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد

07/09/2026
07/09/2026

عوامی ڈپٹی کمشنر کا عوامی فیصلہ ۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم پہنچ آئے۔
وکلاء سے ملاقات کے بعد پٹواریوں سے ہڑتال ختم کرنے کہہ دیا۔ ہمیں عوام کے لئے مسئلہ حل کرنا چاہیے ہمارا کام عوام کی خدمت ہے۔ وکلاء اور انتظامیہ کا یہ مسئلہ جلد حل کیا جائے گا انشاء اللہ

07/09/2026

امید ہے آج شام تک تنازعہ حل ہو جائے گا۔۔

06/09/2026

ایبٹ آباد تاجوال میں فائرنگ واقعہ میں نامزد ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لیں یاد رہے واقعہ دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے تھے

Address

Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shimla 23News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share