Azadi.com.pk

Azadi.com.pk At azadi.com.pk, we are committed to exploring and highlighting critical social issues, history, culture, heritage, and the environment.

Our work involves producing insightful content on current affairs ،documentaries that drive meaningful conversations.

27/07/2025

قیصر خان سکواش چیمپئن شپ کا فائنل ابرہیم اور مطیب فاتح  یہ ٹورنامنٹ ضلع ایبٹ آباد میں سکواش کے  کھیل میں بہترین اور مثال...
27/07/2025

قیصر خان سکواش چیمپئن شپ کا فائنل ابرہیم اور مطیب فاتح
یہ ٹورنامنٹ ضلع ایبٹ آباد میں سکواش کے کھیل میں بہترین اور مثالی ایونٹ ہے
:طارق محمود
(سپورٹس رپورٹر)
ڈسٹرکٹ سکواش ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے زیر اہتمام پہلی قیصر خان میموریل سکواش چیمپئن شپ جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں جاری سکواش ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ مکمل ابراہیم اور مطیب نے اپنے حریفوں کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
مہمان خصوصی سردار عارف محمود تھے پہلے سیمی فائنل میچ میں ابراہیم نےجاذب طارق کو ایک زبردست مقابلے کے۔بعد تین دو سے شکست دی پہلے دو سیٹ ابراہیم نے جیت کر خطرے کی گھنٹی بجادی لیکن اگلے دونوں سیٹ جاذب طارق کے نام رہے فیصلہ کن معرکہ میں ابراہیم نے جاذب کو
شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
دوسرے سیمی فائنل میں مطیب نے صائم طارق کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ضلع ایبٹ آباد میں سکواش کے کھیل میں یک بہترین اور مثالی ایونٹ ہے
اس موقع پر سردار عارف نےکہا کہ ایبٹ آباد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور یہ پشاور کے بعد دوسرا بڑا شہر ہے جہان سکواش بہت زیادہ کھیلی جاتی ہے اور صوبہ میں سکواش میں ایبٹ آباد کا دوسرا نمبر ہے
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ناطے دوستی کے رشتے قائم ہوتے ہیں اور کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں اور کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے انعقاد سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے

26/07/2025

ایبٹ آباد انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان،طالبات بازی لے گئیں ۔آرٹس گروپ میں سرکاری اور سائنس میں نجی سکولز کی طالبات نے پہلی تین پوزیشن حاصل کیں۔جماعت دہم اور نہم میں مجموعی طور 1لاکھ 50 ہزار 88 طلباء وطالبات میں سے 1لاکھ ایک ہزار 1312پاس ہوئے جماعت نہم کے مجموعی نتائج 60 اور میٹرک کے 80 فیصدر ہے۔آرٹس گروپ میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول سرائے صالح کی اریبہ نذیر رولنمبر 171357نے 1069 نمبر حاصل کرکے پہلی ،انعم بی بی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرائے نعمت خان رولنمبر 169072 نے 1050 نمبر حاصل کرکے دوسری اور ولیجہ خان گرلز ہائی سکول بگڑہ رولنمبر 166067نے 1044 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جماعت دہم کے سائنس گروپ میں پیش امام جامع مسجد ہری پور کی بیٹی سدرہ سعید الرحمن جناح جامعہ پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور رولنمبر 175605نے 1161حاصل کرکے پہلی اور اسی سکول کی اریبہ جدون رولنمبر 175471نے 1159 نمبر لے کر دوسری اور تعمیر وطن سکول اینڈ کالج مانسہرہ چکڑیالی کی ذوفشاں احمد رولنمبر 192750نے 1158 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔میٹرک میں 7661 طلبہ نے اے ون ،1410 نے( اے)18045نے( بی )14529نے( سی )3263نے (ڈی )اور نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی ۔سالانہ نتائج کا اعلان تعلیمی بورڈ کے ہال میں کیا گیا جس میں چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ عبدالماجد خان ،کنڑولر بورڈ پروفیسر بابر ایاز عباسی نے خطاب بھی کیا جب کہ اس موقع پر پوزیشن ہولڈر سکولز کے سربراہان ،پرنسپلز ،اساتذہ
والدین اور طالبات بھی شریک تھیں۔چیئرمین بورڈ نے سائنس گروپ میں پوزیشن ہولڈر طالبات کو بالترتیب 70 ہزار ،60 ہزار اور پچاس ہزار جبکہ آرٹس گروپ کو 40 ہزار ،30 ہزار اور 20 ہزار انعام ،شیلڈز اور اسناد بھی تقسیم کیں

25/07/2025

ضلع ایبٹ آباد کے ایک چھوٹے سے گاؤں سیال سے تعلق رکھنے والے دلاور خان تنولی اور ان کے ساتھی، چار سال سے مانگل ندی کو آلودگی سے بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔ یہ ندی ہزاروں افراد کیلئے پینے کے پانی، زراعت اور خوراک کا ذریعہ ہے۔ دلاور خان نے مساجد، حجروں اور سوشل میڈیا کو بنیاد بنا کر ایک عوامی تحریک کھڑی کی جو اب ماحولیاتی تحفظ کی ایک موثر علامت بن چکی ہے۔

From a small village called Sial in Abbottabad, Dilawar Khan Tanoli and his friends have been actively working for the past four years to protect Mangl River — the city's second-largest waterway — from pollution. This vital river provides drinking water, supports farming, and sustains local fisheries. Through mosques, local gatherings, and social media, they’ve mobilized hundreds of people to report and stop harmful practices. Their grassroots campaign is now a powerful example of environmental action.

ماحولیات

24/07/2025

طاہر خان تنولی اگرچہ زیادہ تر سیاسی حوالوں سے معروف رہے تاہم حالیہ عرصہ کے دوران وہ سماجی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے متحرک رہے ہیں
اس وقت وہ پاکستان امن کونسل ہزارہ ڈویژن کے چیئرمین کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
پاکستان امن کونسل ہے کیا اور کن شعبوں میں کام کرتی ہے
معاشرہ میں اس وقت جب کہ معاشی و سیاسی دبائو کی وجہ سے تنگ نظری کو زیادہ فروغ مل رہا ہے امن کونسل رواداری اور سماجی انصاف کیلئے کس طرح کردار ادا کرسکتی ہے
امن کونسل کو ہزارہ ریجن میں قیام کو کتنا عرصہ ہو چکا ہے اور عوامی سطح پر اسے کس حد تک پذیرائی مل سکی ہے ؟
عوام اور اداروں کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے میں امن کونسل کا کردار کیا ہے اور ان میں کس حد تک کامیاب ہے ؟
دیکھئے ان تمام سوالوں کے جواب دلدار احمد ستی کیساتھ پروگرام شہرنما میں چیئرمین امن کونسل طاہر خان تنولی کی گفتگو میں


















23/07/2025

نادیہ یوسف ایبٹ آباد کی ایک باہمت خاتون ہیں جنہوں نے محض گھریلو دستکاری سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔ آج وہ نہ صرف مصنوعی زیورات کا کامیاب کارخانہ چلا رہی ہیں بلکہ اصلی سونے اور چاندی کے زیورات بھی تیار کر رہی ہیں جو پاکستان سمیت بیرون ملک بھی خاصے مقبول ہو رہے ہیں۔
ان کی تیار کردہ مصنوعات اپنی اعلیٰ معیار اور مناسب قیمت کے باعث عالمی برانڈز کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
نادیہ یوسف کی یہ متاثر کن کاروباری کہانی دیکھیے شہناز یوسفزئی کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
Nadia Yousaf is a determined woman from Abbottabad who started her business journey from simple home-based handicrafts.
Today, she not only runs a successful artificial jewelry manufacturing unit, but also designs high-quality gold and silver jewelry.
Her products, known for their exceptional quality and reasonable pricing, are gaining popularity not just in Pakistan but internationally as well.
Nadia’s creations now compete with global brands, setting a remarkable example of local entrepreneurship.

Watch this inspiring business story in this video report by Shehnaz Yousafzai.






#

#









22/07/2025

خیبرپختونخواہ حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 2025-26 کے لیے 363 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
یہ اضافہ صرف نمبروں کا کھیل نہیں بلکہ تعلیمی نظام کی بہتری کی ایک کوشش ہے۔
طاہر محمود اعوان کی اس رپورٹ میں جانیں کہ پچھلے دس سالوں میں تعلیم کے شعبے میں کیا تبدیلیاں آئیں، عوام کی رائے کیا ہے، اور آئندہ کن اصلاحات کی ضرورت ہے؟
کیا یہ بجٹ تعلیمی میدان میں انقلاب لا سکے گا؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیجیے۔
#بجٹ2025

Want to make a difference in society through action, not just words?  Join our upcoming drama project in Abbottabad and ...
21/07/2025

Want to make a difference in society through action, not just words?
Join our upcoming drama project in Abbottabad and be part of a team that's passionate about creating positive change!

We're looking for young, enthusiastic, and talented individuals to be part of our acting team!
Whether you're just starting out, we want to hear from you! 🎤
Why join us?
- Be part of a project that's making a real impact in the community
- Develop your acting skills and gain valuable experience
- Collaborate with like-minded individuals who share your passion for creating positive change 💡

Auditions open to all young enthusiasts!
Don't miss this opportunity to shine and be part of something amazing!
Interested? WhatsApp us for more information and audition details! Let's create change together!

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azadi.com.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azadi.com.pk:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share