Hazara News

Hazara News جب دل درد میں ہو تو سکون کے لئے سجدے سے بہتر جگہ کوئی نہیں❤❤
Please follow Hazara News

28/10/2025

ایک شخص کو لوگ ٹڈا کہا کرتے تھے۔ اپنی بیوی کو لیکر اپنے مقامی گاوں سے نکل کر دوسرے گاوں میں سیٹل ہوگیا۔ فیصلہ کیا اس نئے گاوں میں نئی شناخت پیدا کروں گا اب لوگ مجھے ٹڈا نہیں پیر صاحب کہیں گے۔ بیگم نے پوچھا وہ کیسے؟ جواب دیا اس گاوں کے چوہدری کی بہن کے پاس ایک قیمتی ہار ہے بس تم وہ ہار کسی طرح چرا کر لے آئو۔ پھر دیکھتی جائو۔

بیگم نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہار کمال مہارت سے چرایا، اور لاکر ٹڈے کو دے دیا۔ دوسری جانب گاٗئوں میں ہنگامہ ہوگیا ہار کی چوری کی خبر جنگل میں درختوں کی طرح پھیل گئی۔ ٹڈے نے اپنی بیوی کو کہاں جائو جاکر چوہدری کی بہن کو بتا آئو کہ میرا خاوند بہت بڑا بزرگ ہے لوگوں کی گمشدہ چیزیں برآمد کرتا ہے۔ اس بات پر چوہدری اپنے گھرانے اور گائوں والوں کو ساتھ لیکر ٹڈے کے ہاں حاضر ہوگیا اور پیر صاحب سے کہا جی بتائے ہمارا ہار کہاں ہوسکتا ہے۔ ٹڈے نے راتوں رات ہار چوہدری کے گھر کی چھت پر پھینک دیا تھا، بتایا آپ کا ہار کسی نوکرانی نے چرایا تھا جس نے بعد میں خوفزدہ ہوکر آپ کی چھت پر پھینک دیا، جاکر اٹھا لو وہاں سے۔ ہار ملنے کے بعد اس ابتدائی کرامت پر سارا گائوں پیر صاحب کا مرید ہوگیا،مگر چوہدری جو اندھوں میں کانا راجہ تھا اسے پیر صاحب کھٹکنے لگا، گائوں والوں کو سمجھایا ، کہ یہ شخص مجھے فراڈ معلوم ہوتا ہے ۔ مگر گائوں والے انکار کرتے رہے چوہدری نے پیر صاحب کو ایک اور آزمائش میں ڈالا مگر خوش قسمتی سے وہ اس آزمائش میں بھی کامیاب ہوا۔ لوگوں نے چوہدری کو سمجھایا کہ اب بس کرو بزرگوں پر شک نہیں کیا جاتا، چوہدری پریشان ہوگیا، اور عہد کرلیا جو بھی ہو میں اس پیر کا بھانڈا پھوڑ کے ہی چھوڑں گا، آخر ایک دن چوہدری نے اعلان کیا کل کھلے میدان تمام گائوں کے لوگ اکٹھے ہونگے اگر پیر صاحب نے بتا دیا کہ میرے ہاتھ میں کیا ہے تو میں سب کے سامنے اس کے ہاتھ پر بیت ہوجاونگا.

سب لوگ پیر سمیت میدان میں پہنچ گئے چوہدری گھر سے نکلا تو سوچتا رہا ہاتھ میں کیا پکڑا جائے؟ اچانک اس کی نظر ایک ٹڈے پر پڑ گئی اس نے پکڑنے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو وہ پھدک گیا ، پھر ہاتھ بڑھایا پھر پھدک گیا ، تیسری دفعہ میں پکڑا گیا۔ چوہدری مجمعے میں پہنچا اور سوال کیابتائو ” میری مٹی میں بند ہے کیا” اس سے پہلے کہ پیر صاحب جواب دیتا کہ ” ناز پان مسالہ”۔

ایک گہری سوچ میں پڑ گیا اسے اپنی شامت نظر آئی، دو بار تو جیسے تیسے بچ گیا تھا مگر اس بار بچنا ناممکن تھا لہذا مایوسی میں آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور اپنے آپ کو کوستے ہوئے کہا۔ ہائے رے ٹڈے پہلی چھلانگ میں تو بچ گیا تھا، دوسری چھلانگ میں بھی بچ گیا مگر اب تیسری دفعہ تم گرفت میں اگئے۔ یہ سنتے ہی چوہدری ٹڈا المعروف پیر صاحب کے پائوں سے لپٹ گیا دھاڑے مار مار کر معافیاں مانگی، کہا کوئی مانے نہ مانے میں مانتا ہوں کہ تم پیر و مرشد ہو۔
(جے خوشی ہوٸی پڑھ کے تے تھلے کوٸی کمنٹ وی کر دے جانا تاکہ مینو وی خوشی ہووے۔۔۔)
اسلام علیکم

حرمین شریفین کا دفاع ہمارے لئے باعث فخر ہے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
18/10/2025

حرمین شریفین کا دفاع ہمارے لئے باعث فخر ہے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

17/10/2025

مفتی حنیف قریشی صاحب

11/10/2025

سابق کپتان سرفراز احمد

11/10/2025

جشن سوھنے دا ❤❤❤❤🌹🌹🌹

09/10/2025
I've just reached 20K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one...
08/10/2025

I've just reached 20K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one of you. 🙏🤗🎉

07/10/2025

ہری پور: کھلابٹ
محفل میلادِ مصطفیٰﷺ
خصوصی خطاب : مفتی محمد حنیف قریشی صاحب

07/10/2025

I got over 101,000 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

تحصیل لورہدرخواست برائے تعمیر دیوار مین پلی ویلج کونسل راہیتحصیل لورہ کی ویلج کونسل راہی میں واقع مین پلی کا کام حال ہی ...
07/10/2025

تحصیل لورہ

درخواست برائے تعمیر دیوار مین پلی ویلج کونسل راہی

تحصیل لورہ کی ویلج کونسل راہی میں واقع مین پلی کا کام حال ہی میں چندے کی بنیاد پر مکمل کیا گیا تھا۔ تاہم، پلی کی دیواریں اب بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہیں اور کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہیں۔

ویلج کونسل راہی ایک گنجان آباد گاؤں ہے، اور یہ مین پلی یہاں کے عوام کا واحد مرکزی راستہ ہے جو لورہ کی طرف جاتا ہے۔ اگر خدانخواستہ پلی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا تو یہ پورا علاقہ لورہ سے کٹ جائے گا، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہوں گے۔

لہٰذا ہماری گزارش ہے کہ ہمارے ایم پی اے سردار رجب علی خان صاحب اور ایم این اے علی اصغر خان صاحب اس معاملے پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دیتے ہوئے پلی کی دیواروں کی فوری تعمیر کا کام شروع کرائیں تاکہ عوام کو کسی بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔

منجانب:
سید مجاہد شاہ کاظمی راہی سیداں
ویلج کونسل راہی

Address

Abbottabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share