17/10/2025
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی سمیت ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکموں کی قابض شدہ سرکاری اراضی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی کو ہر صورت واگزار کرایا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ بلا تاخیر کارروائی کرتے ہوئے اراضی کو اصل حالت میں بحال کیا جائے تاکہ عوامی مفاد میں زمین کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔