FM 101 Abbottabad

  • Home
  • FM 101 Abbottabad

FM 101 Abbottabad Voice of million FM 101.4
For live streaming radio.gov.pk. The voice of all Generations
FM 101 Abbottabad
a channel of
Radio Pakistan

✨ ہزارہ کی ہندکو شاعری کا نیا سنگِ میل – "چیندک" بزمِ علم و فن پاکستان کے زیرِ اہتمام، ماڈرن ایج پبلک اسکول اینڈ کالج (گ...
21/07/2025

✨ ہزارہ کی ہندکو شاعری کا نیا سنگِ میل – "چیندک"

بزمِ علم و فن پاکستان کے زیرِ اہتمام، ماڈرن ایج پبلک اسکول اینڈ کالج (گرلز کیمپس) ایبٹ آباد میں ہندکو زبان کے معروف شاعر و گلوکار شکیل اعوان کے شعری مجموعے "چیندک" کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس نے اہلِ علم و ادب کے دلوں کو روشن کر دیا۔

اس ادبی محفل کی صدارت ممتاز دانشور و شاعر احمد حسین مجاہد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نامور ادیب و محقق ڈاکٹر عامر سہیل نے نہایت خوبصورتی سے انجام دیے۔ تقریب کے روح رواں اور میزبان محفل واحد سراج نے بزم علم و فن کے مقاصد پر جامع گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو مسحور کر دیا۔

معروف شعرا و مہمانانِ گرامی سید توقیر حسین شاہ، حسان احمد حسینی اور اسامہ پرویز خان نے "چیندک" اور شکیل اعوان کی ہندکو شاعری کے خوبصورت پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق، "چیندک" ہندکو زبان کی روح، ثقافت اور محبت کی مہک سے لبریز ایک لازوال تخلیق ہے۔

احمد حسین مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ:

"بزمِ علم و فن پاکستان نوجوان نسل کو زبان و ادب سے جوڑنے کا شاندار فریضہ انجام دے رہی ہے، اور ’چیندک‘ ہندکو ادب کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔"

تقریب کے اختتام پر شکیل اعوان نے اپنے منتخب اشعار پیش کیے، جنہیں سامعین نے دل کھول کر داد دی، اور کتاب "چیندک" کی باقاعدہ رونمائی کی گئی۔

🌸 ہزارہ کی ادبی فضا میں "چیندک" کی خوشبو ہمیشہ تازہ رہے گی! 🌸

کلائمیٹ چینج ٹور – یوتھ ہاسٹل خانسپور، ایوبیہقدرتی حسن سے مالامال ایوبیہ نیشنل پارک کی دلکش فضاؤں میں کلائمیٹ چینج ٹور ک...
21/07/2025

کلائمیٹ چینج ٹور – یوتھ ہاسٹل خانسپور، ایوبیہ

قدرتی حسن سے مالامال ایوبیہ نیشنل پارک کی دلکش فضاؤں میں کلائمیٹ چینج ٹور کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیاتی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

اس یادگار ایونٹ کا اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد نے کیا، جو نوجوانوں، ماہرین اور کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈاکٹر نعمان مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے
"کلائمیٹ ایکشن کی فوری ضرورت ہے، نوجوان ہی ایک پائیدار مستقبل کی ضمانت ہیں۔"

ایونٹ کا خاص پہلو کلائمیٹ چینج سیمینار اور نوجوانوں کے لیے انٹرایکٹو سیشن تھا، جس نے شرکاء کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دی۔

ٹور کا سب سے دلکش لمحہ ڈونگا گلی سے مکشپوری ٹاپ تک ہائیک تھا، جو قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ماحول کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

شرکاء نے کلین اپ ڈرائیو اور شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا اور ماحول کو صاف اور سرسبز رکھنے کا پیغام دیا۔

یہ منفرد ایونٹ سیکھنے، مہم جوئی اور مثبت مقصد کا حسین امتزاج تھا، جو نوجوانوں کو ماحول دوست تبدیلی کا علمبردار بنا گیا۔

19/07/2025

راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1748.40 فٹ کی سطح تک پہنچ گیا ہے

حفاظتی اقدامات کے تحت 1746.00 فٹ تک کم کرنا ضروری ہے

راول ڈیم کے اسپل وے کے دروازے 20 جولائی 2025 کو صبح 6:00 بجے کھولے جائیں گے

پانی کی سطح 1746.00 فٹ تک کم ہونے تک کھلے رہیں گے۔

اسپل وے کے کھلے رہنے کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے ہے۔

ڈیم کے قریبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد واٹر فرنٹ سے دور رہیں

عوام غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں۔

ماہی گیروں اور کشتی رانی میں ملوث افراد کو اس دوران پانی سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھیں

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہدایات پر عمل کریں۔

ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے اپنے املاک اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

18/07/2025

🎙 خصوصی انٹرویو، علم و تحقیق کی باتیں! 🎙

📻 ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد FM 101. پر خصوصی : انٹرویو
ڈائریکٹر COMSATS یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس
پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک

پروڈیوسر محمد عون عثمان
میزبان پروفیسر ڈاکٹر عزیز اللہ سیال

🔍 جانئے COMSATS کے تعلیمی وژن، جدید تحقیق، اور طلباء کے لیے نئے مواقع کے بارے میں براہِ راست ڈائریکٹر سے!
تاریخ 18 جولائ 2025
وقت: شام 6 تا 7 بجے ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد۔

📢 علم کی دنیا سے جڑنے کا سنہری موقع – لازمی سنیں!

18/07/2025

🎙 خصوصی انٹرویو، علم و تحقیق کی باتیں! 🎙

📻 ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد FM 101. پر خصوصی : انٹرویو
ڈائریکٹر COMSATS یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس
پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک
میزبان پروفیسر ڈاکٹر عزیز اللہ سیال

🔍 جانئے COMSATS کے تعلیمی وژن، جدید تحقیق، اور طلباء کے لیے نئے مواقع کے بارے میں براہِ راست ڈائریکٹر سے!
تاریخ 18 جولائ 2025
وقت: شام 6 تا 7 بجے ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد۔

📢 علم کی دنیا سے جڑنے کا سنہری موقع – لازمی سنیں!

17/07/2025
17/07/2025

مفاد عامہ کا پیغام ۔۔۔

🌱 مون سون شجرکاری مہم کا آغاز! 🌱آئیے! ہم سب مل کر سرسبز پاکستان کے خواب کو حقیقت بنائیں۔لگائیں ایک پودا،کہ یہ پودا آپ کے...
16/07/2025

🌱 مون سون شجرکاری مہم کا آغاز! 🌱
آئیے! ہم سب مل کر سرسبز پاکستان کے خواب کو حقیقت بنائیں۔
لگائیں ایک پودا،
کہ یہ پودا آپ کے کل کی سانس ہے!

🌿 یہ ننھے پھول جیسے بچے ہمیں پیغام دے رہے ہیں:
"ہر شہری ایک پودا لگائے، تاکہ دھرتی مسکرائے۔"

#شجرکاری #سرسبزپاکستان

✨ آپ کب لگا رہے ہیں اپنا پہلا پودا؟ کمنٹس میں بتائیں

16/07/2025

زیتون کے شعبے میں ترقی کے رجحانات ۔
ماہر زراعت ۔
صابر سلطان ۔
شریک گفتگو ۔سید عاشق حسین شاہ ۔

وفاقی وزیر  #سردارمحمدیوسف کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سےاسلام آباد میں ون آن ون ملاقات۔ملاقات میں حلقہ کے ...
16/07/2025

وفاقی وزیر #سردارمحمدیوسف کی وزیراعظم پاکستان میاں
محمد شہباز شریف سےاسلام آباد میں ون آن ون ملاقات۔

ملاقات میں حلقہ کے مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیراعظم پاکستان کو ضلع مانسہرہ کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی اور اگست میں دورہ کا یقین دلایا۔

وزیراعظم دورہ کے دوران سکی کناری ڈیم اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا باقاعدہ افتتاح کر کے علاقہ کے لئے میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گئے۔انشاءاللہ

Address


Opening Hours

Monday 08:00 - 22:00
Tuesday 07:45 - 22:00
Wednesday 08:00 - 22:00
Thursday 08:00 - 22:00
Friday 07:45 - 22:00
Saturday 07:45 - 22:00
Sunday 07:45 - 22:00

Telephone

0992-9310349

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FM 101 Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FM 101 Abbottabad:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share