Dildar Ahmed Satti - Hazara Times

Dildar Ahmed Satti - Hazara Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dildar Ahmed Satti - Hazara Times, Ward 12, Abbottabad.

26/09/2025

ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی ہائیڈرو یونین کے بانی چیئرمین جمیل اختر تنولی کی گفتگو

26/09/2025

گلگت کے ضلع بگروٹ گاؤں چراء اور بلجی کی بنجر زمین زرخیز ،ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے واٹر ریسورس اکاونٹیبلیٹی کے پراجیکٹ کے تحت درجنوں گھرانوں کا معیار زندگی کیسے بلند ہوا دیکھیں اس رپورٹ میں

ملک آصف اعوان ایک بہترین اور محکمہ کے سرفروش، بہادر پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے اپنی تعیناتی کے ہر مقام پر کارہائے نمایاں س...
26/09/2025

ملک آصف اعوان ایک بہترین اور محکمہ کے سرفروش، بہادر پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے اپنی تعیناتی کے ہر مقام پر کارہائے نمایاں سرانجام دیتے ہوئے نہ صرف محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ عوام کے دلوں میں بھی اپنا مقام بنایا۔ ایس ایچ او تھانہ کاغان کے طور پر ان کی تعیناتی اس امر کی دلیل ہے کہ وہ محکمہ پولیس کی قیادت کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، اور ان کی قابلیت، دیانت داری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کا جذبہ ان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔
یہ تقرری اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک آصف اعوان جیسے فرض شناس افسران ہی حقیقی معنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ وہ اپنے نئے منصب پر بھی اسی جوش و جذبے سے خدمات انجام دیتے رہیں گے، اور تھانہ کاغان کو امن و انصاف کا گہوارہ بنائیں گے۔

دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں!

سب کا دوست سب کا بھائی نیاز کیہال والا شدید بیمار ہے اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈی وارڈ میں زیر علاج ہے سب دوستوں...
26/09/2025

سب کا دوست سب کا بھائی نیاز کیہال والا شدید بیمار ہے اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈی وارڈ میں زیر علاج ہے سب دوستوں سے اسکی صحت و سلامتی اور درازی عمر کی دعائوں کی درخواست ہے۔

 #ایبٹ آباد شہر کے  #تھانہ  #کینٹ کے ایس ایچ او  #زبیر خان تنولی کا  #منشیات فروشوں کے  #خلاف  #کریک ڈاؤن  #دو  منشیات  ...
25/09/2025

#ایبٹ آباد شہر کے #تھانہ #کینٹ کے ایس ایچ او #زبیر خان تنولی کا #منشیات فروشوں کے #خلاف #کریک ڈاؤن #دو منشیات #فروشوں سے #لاکھوں روپے #مالیت کی #منشیات برآمد کر کے #گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔۔۔۔۔
ظہیر ولد محمد حسین سکنہ لمبی ڈھیری سپلائی سے 1034 گرام ہیروئن۔ شمشیر خان ولد محمد نبی سکنہ شیخ البانڈی کے قبضہ سے 2676 گرام چرس اور 18 بوتل شراب برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔

25/09/2025

ہزارہ ڈویژن کا معروف سیاحتی مقام ناران کثیر عمارتوں میں گم ہو گیا متعلقہ محکموں کی پالیسیوں سے قدرتی خوبصورتی سے مالا مال خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہےاس حوالے سے سینئر صحافی کیا کہتے ہیں آئیے جانتے ہیں اس رپورٹ میں
#ناران #خیبر پختون خوا
reel

سروس ڈیلیوری سنٹر بنانے کے لئے پرانی تحصیل کی عمارت کو مسمار کرنے کے لئے ٹی ایم اے کے فیصلے پر عوام میں تشویش ،شہر کی پر...
25/09/2025

سروس ڈیلیوری سنٹر بنانے کے لئے پرانی تحصیل کی عمارت کو مسمار کرنے کے لئے ٹی ایم اے کے فیصلے پر عوام میں تشویش ،شہر کی پرانی تاریخی عمارت ورثہ ہے اس کو مسمار کرنے کا فیصلہ درست نہیں صوبائی وزیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

25/09/2025

ایبٹ آباد بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف تاجر سراپا احتجاج مذید اس ویڈیو میں

ایبٹ آباد اپر ملکپورہ، شہزادہ مسجد کے قریب سے تعلق رکھنے والےفہد علی خان، عبدالمالک خان اور عبدالصمد خان کے والدایبٹ آبا...
25/09/2025

ایبٹ آباد اپر ملکپورہ، شہزادہ مسجد کے قریب سے تعلق رکھنے والے
فہد علی خان، عبدالمالک خان اور عبدالصمد خان کے والد
ایبٹ آباد کی معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت حاجی خانزادہ خان موٹرز والے وفات پا گئے ہیں جنکی نماز جنازہ جمعرات دن تین بجے بار کلب فوارہ چوک ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین۔

24/09/2025

#مانسہرہ: محکمہ صحت نے ضلع بھر کے پرائیویٹ لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ NS 1 کی فیس 350 روپے مقرر کی ہے تمام پرائیویٹ لیبارٹریز کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

ایبٹ آباد بجلی کے مہنگے تاجروں اور عوام کا پارہ چڑھ گیا کریم پورہ میں احتجاجی مظاہرہ ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجرا...
24/09/2025

ایبٹ آباد بجلی کے مہنگے تاجروں اور عوام کا پارہ چڑھ گیا کریم پورہ میں احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کریم کالج روڈ ایبٹ آباد کے تاجروں اور مکینوں کا بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،حکومت سے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ،بصورت دیگر دمادم مست قلندر کرنے اور مین شاہراہ پر دھرنے کی دھمکی دیدی ۔اس حوالے سے بدھ کے روز کریم پورہ میں مختلف ورکشاپوں ،آٹو شاپس ،ہارڈ ویئر سمیت دیگر دکانات کے تاجر بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسز کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔صدر انجمن تاجران کریم پورہ شیخ نثار کی سربراہی میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرے میں حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔تاجروں کا کہناتھا بجلی کے بلوں میں ہزارہ الیکڑک سپلائی کے قیام کے بعد حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بلوں میں فکسڈ ٹیکس کے علاوہ دیگر لاتعداد ٹیکسز غریب عوام اور چھوٹے تاجروں کی جیب پر ڈاکہ ہے۔انہوں نے کم یونٹ والے بل بھی ہزاروں میں بھیجنے پر کہا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیوں کے لئے غریب عوام کا لہو نچوڑ رہے ہیں۔ جس کو کسی طور پر قبول نہیں کرینگے ۔احتجاجی مظاہرے میں صدر انجمن تاجران شیخ نثار کا کہناتھا قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی نے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے ۔جو عوام کی خون پسینے کی کمائی پر عیاشی کرنے میں مشغول ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فی الفور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ان ظالمانہ ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔اور کمپنی میں ہزارہ سے بورڈ ممبران کو لیا جائے۔ تاکہ کوئی سننے والا بھی ہو۔ان کا مذید کہنا تھا مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ سے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بات کی ہے ۔قومی سطح پر اس معاملے کے حل کے لئے وہ کردار ادا کریں ۔خیبر پختون خوا بالخصوص ہزارہ میں بجلی کی پیدوار پانی سے ہے اس میں رائیلٹی دینے کے بجائے مار شروع کر دی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ایبٹ آباد کے تمام تاجر مین شاہراہ پر دھرنا دیں گے جس کی زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Address

Ward 12
Abbottabad
ABBOTTABAD

Telephone

+923455156770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dildar Ahmed Satti - Hazara Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dildar Ahmed Satti - Hazara Times:

Share