10/09/2026
ایبٹ آباد: کیری بولان اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ایک جاں بحق، 3 شدید زخمی
ایبٹ آباد کے علاقے کالی مٹی کے مقام پر کیری بولان اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 نوجوان سوار تھے، جن میں سے ایک موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کا تعلق گاؤں بانڈی میرا، حال کریم پورہ، سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے میں کیری بولان کا ڈرائیور زیشان عرف شانی، سکنہ موہار کلاں، بھی شدید زخمی ہوا۔
تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی مزید تفصیلات اور وجوہات سامنے آنا باقی ہیں۔