ARC Urdu News

  • Home
  • ARC Urdu News

ARC Urdu News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ARC Urdu News, News & Media Website, .

تازہ ترین بین الاقوامی خبریں اور مکمل معلوماتی مواد، ایک جگہ!
باخبر رہیں دنیا بھر سے آنے والی بریکنگ نیوز، تفریحی اپڈیٹس، مشہور شخصیات کے انٹرویوز، گہری اقتصادی تجزیہ نگاری، صحت و تعلیم سے متعلق مفید معلومات، دل چسپ وی لاگز، بامقصد پوڈکاسٹس، لائیو شوز

02/08/2025

دریا چناب میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ! زمین کی کٹائی جاری فصلوں کو شدید نقصان

02/08/2025
کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ...
01/08/2025

کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں واپس اپنے ملک بھیجا گیا ہے۔

فلوریڈا: پاکستان نے  3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔امریکی ریاست فلو...
01/08/2025

فلوریڈا: پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمارجوزف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ہولڈر، عقیل حسین اور شیفرڈ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 اور شاہین آفریدی اور صفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان) شامل تھے۔۔

اس کے علاوہ حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

پاکستان ٹیم کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب  کا کہنا ہے کہ  فخرزمان کے ساتھ یہی پلان کیا تھا کہ ٹائم لیں گے اور غیرضروری شاٹس ...
01/08/2025

پاکستان ٹیم کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ فخرزمان کے ساتھ یہی پلان کیا تھا کہ ٹائم لیں گے اور غیرضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کریں گے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں لگا تھا کہ اسپن وکٹ ہوگی مگر وہاں فاسٹ بولرز کو مددملی، لاڈرہل کی پچ خشک ہے یہاں اسپنرز کو مدد ملی ، اگلے میچز میں بھی اگر وکٹ ایسی رہی تو اسپنرز کو کافی مدد ملے گی۔

دوران گفتگو میں صائم ایوب نے بتایا کہ اس طرح کی چیلنجنگ وکٹ پر تسلسل کے ساتھ شاٹس نہیں لگتے، نئے آنے والے بیٹرز کے لئے کھیلنا مشکل تھا، ہمارا کمبی نیشن اچھا بناجبکہ صورت حال کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی کھیل سکتا ہے۔
انھوں نےمزید بتایا کہ فخرزمان کے ساتھ یہی پلان کیا تھا کہ ٹائم لیں گے اور غیرضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔

خیرپور: قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور میں  ...
01/08/2025

خیرپور: قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور میں مزدور کھجور کے باغ میں مزدوری کیلئے آئے تھے جو قومی شاہراہ کےکنارے سورہے تھے جس دوران تیز رفتار ٹریلر ان پر چڑھ گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ ٹریلر کو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا اور ٹریلر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

01/08/2025

پیرس میں اخبار بیچنے والا آخری باکر، پاکستان کا علی اکبر

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ARC Urdu News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share