24/10/2025
ایبٹ آباد (ہاٹ نیوز) تھانہ کینٹ کی حدود میں افسوسناک واقعہ، شاہزیب نامی نوجوان کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کر دیا گیا۔
مبینہ ذرائع کے مطابق اسامہ، ابوبکر، سعید اور ان کے دیگر ساتھیوں نے معمولی جھگڑے کے دوران طیش میں آکر جنید کے بھائی شاہزیب کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ادھر مقتول شاہزیب کی نمازِ جنازہ آج جمعہ المبارک دوپہر 2 بجے بلوچ شادی ہال گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
علاقے میں واقعے کے بعد افسردگی کی فضا چھا گئی ہے جبکہ شہریوں نے مقتول کے اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔