Jadoon caste History in Hazara

Jadoon caste History in Hazara Jadoon..caste History in Hazara..✅

علی خان جدون ضلع ایبٹ آباد کی معروف سیاسی شخصیت اور جدون خاندان کے نمایاں رہنما ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز مقا...
12/07/2026

علی خان جدون ضلع ایبٹ آباد کی معروف سیاسی شخصیت اور جدون خاندان کے نمایاں رہنما ہیں۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز مقامی حکومتوں سے کیا اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا بنیادی مقصد بنایا۔ وہ سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے صاحبزادے ہیں، جن کی سیاسی خدمات نے انہیں ایک مضبوط سیاسی پس منظر فراہم کیا۔ علی خان جدون نے نوجوان قیادت کے طور پر سیاست میں قدم رکھا اور مختصر عرصے میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔ 2018 میں انہوں نے ضلع کونسل ایبٹ آباد کے ناظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں، جہاں انہوں نے بلدیاتی نظام کو فعال بنانے، عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور ضلعی سطح پر بہتر حکمرانی کے لیے اقدامات کیے۔ اسی سال انہوں نے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا اور عوام کے بھرپور اعتماد کے ساتھ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ پارلیمنٹ میں پہنچنے کے بعد انہوں نے ایبٹ آباد اور ہزارہ ڈویژن کے عوام کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور وفاقی سطح پر ترقیاتی فنڈز، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بجلی و گیس کے مسائل کے حل، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کیا۔ انہوں نے حلقے میں کئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز کی منظوری میں کردار ادا کیا اور متعدد سڑکوں، پلوں، واٹر سپلائی اسکیموں، تعلیمی اداروں اور صحت کے منصوبوں کی تکمیل یا آغاز میں اپنی نمائندگی کے ذریعے کردار ادا کیا۔ عوامی رابطہ مہم، کھلی کچہریوں اور عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے بھی ان کی سیاست کو نمایاں سمجھا جاتا ہے۔ 2024 کے عام انتخابات میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی، جس سے عوام کے اعتماد کا اظہار ہوا۔ وہ قومی اسمبلی میں اپنے حلقے کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح، نوجوانوں کی ترقی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سیاحت کے امکانات، انفراسٹرکچر کی بہتری اور خطے کی مجموعی ترقی کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ان کا مؤقف رہا ہے کہ ایبٹ آباد اور ہزارہ ڈویژن کو جدید سہولیات، بہتر سڑکوں، معیاری تعلیم، جدید طبی سہولیات، صاف پانی، گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ان کے سیاسی سفر میں عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں کی حمایت، پارلیمانی سرگرمیوں میں شرکت اور حلقے کے مسائل کو متعلقہ اداروں تک پہنچانا نمایاں پہلو رہے ہیں۔ اگرچہ ہر سیاستدان کی طرح ان کی کارکردگی پر مختلف سیاسی آراء موجود ہیں، تاہم ان کے حامی انہیں ایک متحرک، نوجوان اور ترقیاتی سوچ رکھنے والا رہنما قرار دیتے ہیں جو ایبٹ آباد کے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی ترقی کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہے ہیں۔

..

آیاز خان جدون ۔۔۔  حاجی خیل برادری کا ایک قابل ستائش فرزند ۔۔     ۔۔اورگدون قومی تحریک کا کا چمکتا ستارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔...
04/07/2026

آیاز خان جدون ۔۔۔

حاجی خیل برادری کا ایک قابل ستائش فرزند ۔۔ ۔۔اور
گدون قومی تحریک کا کا چمکتا ستارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کائنات کی تخلیق اور پھر وسیع وعریض کائنات میں انسان کی تخلیق نہ صرف رب جلیل کی کبریائیت بلکہ رب کریم کی حکمت و عظمت کی ایک واضح دلیل ہے ۔۔۔بات یہاں پہ ختم نہیں ہوتی انہی انسانوں میں کچھ دنیا پر حکمرانی کے لئے تخلیق کئے گئے ۔۔۔۔بعض انسانیت کی خدمت کیلئے اور بعض انسان ایسے بھی ہیں جن کو قرآن کریم نے جانوروں اور حیوانوں سے بد ترین قرار دیا ہے ۔۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ وہ عطیہ خداوندی ہے جو ہر کسی کو عطا نہیں ہوتا ۔۔۔۔
اور اسی جذبے کے تحت وادی گدون میں بننے والا گدون قومی تحریک رجسٹرڈ وہ تنظیم ہے جس نے ہر فرعون وقت کے سامنے حق گوئی کا مظاہرہ کیا اور ہر فورم پر گدون کی مجموعی مسائل پر بات کی ۔۔۔۔۔۔۔۔
گدون قومی تحریک کے قافلے میں جس مرد میدان نے اسے بلندیوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آیاز جدون ہے ۔۔۔۔۔۔ جن کا تعلق اپر گدون موضع منگل چائی سے ہے ۔۔۔۔ آپ حاجی حلاوت شاہ صاحب کے فرزند ہیں جو
سابقہ یونین کونسل چیئرمین رہ چکے ہیں ۔۔۔
آپ کا گھرانہ نہ صرف اپر گدون بلکہ پورے ضلع صوابی میں کئ منفرد خصوصیات کی وجہ سے جانا پہچانا جاتا ہے
تعلیم کے میدان میں اس گھرانے کا تقریباً ہر فرد نہ صرف تعلیم یافتہ بلکہ اعلیٰ عہدوں پر بھی فائز ہیں ۔۔۔۔
ڈاکٹر رشید صاحب جو ای این ٹی سپیشلسٹ ہیں اپ کا چھوٹا بھائی ہے ۔۔۔۔۔ اس طرح آپ کا دوسرا بھائی امین صاحب ایس ایس پوسٹ پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاست کے میدان میں بھی آپ کا گھرانہ موضع منگل چائی میں قابلِ تقلید شمار ہوتا ہے ۔۔
گدون قومی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کی حیثیت سے
آپ کے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ۔۔۔۔ تنظیم کو قانونی تحفظ دینے اور رجٹسٹر کرنے میں آپ کی ذاتی کاوشوں کو
سلام پیش کیا جاتا ہے ۔۔۔۔ اپنی مصروفیات اور ضروریات کو بالائے طاق رکھ کر کئی دفعہ پشاور کا چکر لگا لگا کر
آخر کار آپ نے تنظیم کو قانونی تحفظ عطا فرمایا ۔۔۔
گدون قومی تحریک کے قافلے میں آپ کی منفرد شحصیت نہ صرف تنظیم کی پہچان ہے بلکہ فخر بھی ۔۔۔
درحقیقت ایسے ہی ٹیلنٹڈ لوگ کسی بھی ادارے یا تنظیم کی وہ افراد شمار ہوتے ہیں جو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔۔۔۔۔اپ ایک باحوصلہ اور با ھمت جوان ہیں ۔
خدمت اور فلاحی جذبے سے سرشار آیاز جدون گدون قومی تحریک رجسٹرڈ کا وہ لازوال سرمایہ ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ۔۔۔۔۔۔
رب جلیل سے آپ کی عمر درازی اور صحت کاملہ کی التجاء کی جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لعل غفور جدون 1972 میں گدون بیسک محلہ دولت زئی میں حاجی میاں غفور جدون کی گھر 🏠 میں پیدا ہوئے زمانہ طالب علمی سے قوم پرس...
03/07/2026

لعل غفور جدون 1972 میں گدون بیسک محلہ دولت زئی میں حاجی میاں غفور جدون کی گھر 🏠 میں پیدا ہوئے
زمانہ طالب علمی سے قوم پرست تھے تاہم پانچ سال قبل سیاست سے کنار کشی اختیار کر کے گدون قومی تحریک کے نام پر اصلاحی اور فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھی
گدون کے تمام 85 دیہاتوں کے علاؤہ کراچی لاہور۔ پشاور۔ اسلام آباد۔ ہری پور ایبٹ آباد بٹگرام۔ شانگلہ۔ سوات۔ بونیر کی طوفانی دروے کرکے جدون قبیلے کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کیا
جو آج شکر الحمد اللہ ایک مظبوط تنظیم کی شکل میں موجود ہیں آور ایک تجربہ کار ٹیم کے ساتھ ھر وقت ھر مقام پر متحرک رہتے ہیں
.....

Address

Hazara
Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jadoon caste History in Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share