Vc 2 Namli Maira PTI

Vc 2 Namli Maira PTI Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Vc 2 Namli Maira PTI, Digital creator, namli maira, Abbottabad.

Permanently closed.
چیئرمین سردار حفیظ صاحب کی قیادت میں  VC2  نملی میرا کا قافلہ پشاور جلسے کے لیے روانہ ♥️
05/08/2026

چیئرمین سردار حفیظ صاحب کی قیادت میں VC2 نملی میرا کا قافلہ پشاور جلسے کے لیے روانہ ♥️

نملی میرا کی مٹی کا ایک مخلص سپاہی — سردار الطاف🌲🌲اظہر اسلم 🌲🌲پہاڑوں کی خاموشی، چشموں کی روانی اور سرسبز ڈھلوانوں کے درم...
31/07/2026

نملی میرا کی مٹی کا ایک مخلص سپاہی — سردار الطاف
🌲🌲اظہر اسلم 🌲🌲
پہاڑوں کی خاموشی، چشموں کی روانی اور سرسبز ڈھلوانوں کے درمیان بسنے والا نملی میرا صرف قدرتی حسن ہی نہیں، بلکہ ایسے مخلص انسانوں کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے جو اپنے علاقے کو سنوارنے کا خواب آنکھوں میں بسائے رکھتے ہیں۔ انہی ناموں میں ایک باوقار نام سردار الطاف کا بھی ہے، جنہوں نے وطن کی سرحدوں کی حفاظت سے لے کر اپنی دھرتی کی خدمت تک ہر ذمہ داری کو پورے اخلاص سے نبھایا۔

پاک فوج کی ملازمت کے دوران انہوں نے فرض شناسی، دیانت داری اور نظم و ضبط کی روشن مثال قائم کی۔ مگر جب فوجی وردی اتری تو خدمت کا جذبہ ماند نہ پڑا، بلکہ پہلے سے زیادہ توانا ہو کر اپنی آبائی علاقہ کی طرف لوٹے ۔ انہوں نے سیاست کو اقتدار کا زینہ نہیں، بلکہ خدمت کا راستہ سمجھا اور عوام کے درمیان رہ کر ان کے دکھ سکھ کو اپنا دکھ سکھ بنا لیا۔

نملی میرا کی ڈھلوانوں پر جب سفر مشکل تھا تو سردار الطاف نے آسان راستوں کا خواب دیکھا۔ جہاں صرف پگڈنڈیاں تھیں، وہاں ترقی کی راہیں ہموار کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کی۔ پہاڑی راستوں کی تعمیر میں ان کی شبانہ روز کاوشیں آج بھی ان گزرگاہوں پر سفر کرنے والوں کی دعاؤں میں زندہ ہیں۔

پانی، جو زندگی کی علامت ہے، اس کی قلت اور خراب پائپ لائنوں کو بہتر بنانے میں آگے بڑھے۔ سردار الطاف نے اس مسئلے کو صرف ایک منصوبہ نہیں سمجھا بلکہ عوام کی بنیادی ضرورت جانا۔ پائپ لائنوں کی مرمت، نئی لائنوں کی تنصیب اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کی.

علاقے کی سڑکوں کی تعمیر ہو یا بنیادی سہولیات کی فراہمی، سردار الطاف نے ہمیشہ صفِ اول میں رہ کر کردار ادا کیا۔ اس سفر میں سردار محمد حفیظ کے ساتھ ان کی ہم آہنگی اور مشترکہ جدوجہد نے میراکلاں کی ترقی کو نئی رفتار دی۔ دونوں شخصیات نے ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر علاقے کی بہتری کو اپنا نصب العین بنایا، اور آج اسی اخلاص کے ثمرات مختلف منصوبوں کی صورت میں نمایاں ہیں۔ ہرجولا روڈ ہو یا لوئر میرا کلاں روڈ ان میں پیش پیش رہے..

سردار الطاف کی شخصیت کا ایک اور روشن پہلو ان کی سادہ طبیعت، نرم مزاجی اور انسان دوستی ہے۔ وہ عمر، حیثیت یا منصب کا فرق کیے بغیر بڑوں کا احترام اور چھوٹوں سے شفقت و محبت کا رشتہ قائم رکھتے ہیں۔ ان کی تربیت کا عکس ان کے ہر انداز میں نمایاں ہوتا ہے؛ ہر شخص سے خندہ پیشانی، عاجزی اور احترام سے پیش آنا ان کی شخصیت کا نمایاں وصف ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ صرف ایک سیاسی کارکن نہیں بلکہ عوام کے اپنے آدمی سمجھے جاتے ہیں۔

ان کی خدمت ترقیاتی کاموں پر مسلسل نگرانی ان کا معمول ہے۔ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہو جائیں، کسی بستی کا راستہ متاثر ہو، بجلی کی فراہمی میں خلل آئے یا پانی کی پائپ لائن ٹوٹ جائے، وہ خود جائے وقوعہ پر پہنچتے ہیں۔ متعلقہ اداروں کی نگرانی اور بحالی کے عمل میں ذاتی دلچسپی ان کا وہ وصف ہے جسے اہلِ علاقہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

اصل قیادت وہی ہوتی ہے جو لوگوں کے دلوں تک پہنچے، اور اصل خدمت وہی ہے جس کی گواہی سڑکیں، راستے، پانی کی بہتی ہوئی لائنیں اور عوام کی دعائیں دیں۔ سردار الطاف انہی لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے خاموشی سے خدمت کی،

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سردار الطاف کو صحت، عزت اور مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اسی خلوص، دیانت، محبت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ نملی میرا (میرا کلاں) کی خدمت کرتے رہیں۔ اپنی دھرتی سے محبت، کردار کی مضبوطی اور بے لوث خدمت کی ایک روشن داستان کے طور پر ہم انھیں یاد رکھیں گے
🌲🌲اظہر اسلم 🌲🌲

سردار محمد حفیظ .. میرا کلاں کو جیسے مسیحا مل گیا 🌲اظہر اسلم 🌲🌲------------------------------نسردار محمد حفیظ—عوام کا حق...
29/07/2026

سردار محمد حفیظ .. میرا کلاں کو جیسے مسیحا مل گیا

🌲اظہر اسلم 🌲🌲
------------------------------
نسردار محمد حفیظ—عوام کا حقیقی مسیحا! ✨🌲🤝
کہتے ہیں کہ مخلص قیادت وہ ہوتی ہے جو اقتدار کی نہیں، بلکہ عوام کے دلوں پر راج کرنے کی خواہش رکھتی ہو۔ نملی میرا کی مٹی نے ایک ایسا ہی ہیرا پیدا کیا ہے، جسے سبھی سردار محمد حفیظ کے نام سے جانتے ہیں ۔ وہ رہنما جو اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

سردار محمد حفیظ صاحب کی سب سے بڑی طاقت ان کا اعلیٰ اخلاق اور دھیمہ لہجہ ہے۔ وہ جب بھی بات کرتے ہیں، ان کی سنجیدہ گفتگو سننے والے کے دل میں اتر جاتی ہے۔ ان کی عاجزی اور خوش اخلاقی کی وجہ سے ہر چھوٹا بڑا ان سے دلی محبت کرتا ہے، اور یہی اوصاف انہیں ایک منفرد اور ہر دلعزیز رہنما بناتے ہیں۔

سردار صاحب ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ایک انتہائی کامیاب کاروباری شخصیت ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت سے نہ صرف کاروبار میں نام کمایا، بلکہ اپنے وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف رکھا۔
کاروبار کی تمام تر مصروفیات کے باوجود، سیاسی میدان میں ان کی متحرک موجودگی ان کی سب سے بڑی خوبی ہے۔
🔹 ترقیاتی کام اور بنیادی ڈھانچہ:
پانی کی فراہمی کا سنگین مسئلہ ہو، راستوں کی پختگی ہو یا نئی سڑکوں کی تعمیر—سردار حفیظ صاحب ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ میرا کلاں کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
🔹 صحت کی سہولیات کے لیے جدوجہد:
علاقے میں صحت کے مسائل کو حل کرنا اور بنیادی ہیلتھ یونٹ (BHU) کے لیے ان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ جس خوش اسلوبی سے BHU کیلئے سردارحفیظ نے Stance لیا قابل ستائش ہے.. یہاں تک اپنی زمین کو بھی اس منصوبہ کے لئے پیش کیا .
🔹 سماجی امن اور بھائی چارہ:
گاؤں میں کوئی بھی تنازع ہو، سردار حفیظ صاحب اپنے روایتی جرگوں اور منصفانہ مصالحت کے ذریعے بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔ جب بھی نملی میرا میں کسی سماجی یا عوامی مسئلے نے جنم لیا، وہ مصالحت، برداشت اور گفت و شنید کے ذریعے اسے حل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
🔹 عوام کے ساتھ اٹوٹ رشتہ:
خوشی ہو یا غمی، سردار حفیظ صاحب کبھی اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتے۔ ہر محفل، ہر جنازے اور ہر تقریب میں ان کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عوام کے خیرخواہ ہیں۔
سردار محمد حفیظ کا نام نمایاں ہے، جو اپنی بردباری، معاملہ فہمی اور سماجی خدمات کی وجہ سے عوام میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
نملی میرا کو واقعی اپنے اس بیٹے پر فخر ہے جو سیاست کو اقتدار کا ذریعہ نہیں، بلکہ عبادت سمجھ کر عوامی خدمت میں مصروف ہے۔ اللہ پاک سردار محمد حفیظ صاحب کو صحت، زندگی اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین!

------------------------------
🌲🌲اظہر اسلم 🌲

29/07/2026
29/07/2026

چیئرمین سردار حفیظ صاحب سردار یاسر صاحب چیئرمین گلفام نصیر خان جدون شاہ نواز خان دیگر معزز ممبران نے ڈی ایس پی سردار واجد صاحب اور ایڈوکیٹ نعمان خان جدون کے درمیان جو تنازہ تھا اس کو بخوبی حل کر کے امن اوربھائی چارے کی مسال قائم کی گئی جو ایک خوش ائین بات ہے نے

چیئرمین سردار حفیظ صاحب کی رجب علی خان عباسی صاحب ایم پی اے اور وزیر اطلاعت شفی جان کے ساتھ ملاقات♥️♥️♥️♥️🥀
28/07/2026

چیئرمین سردار حفیظ صاحب کی رجب علی خان عباسی
صاحب ایم پی اے اور وزیر اطلاعت شفی جان کے ساتھ ملاقات
♥️♥️♥️♥️🥀

عوام بالکل خاموش ہو جائے ،کیوں کہ کوئی ناراض نہ ہو حکومت نے بہترین حکمت عملی اپنائی 👎1-جمعہ ڈیزل 31 روپے مہنگا2- سوموار ...
23/07/2026

عوام بالکل خاموش ہو جائے ،کیوں کہ کوئی ناراض نہ ہو
حکومت نے بہترین حکمت عملی اپنائی 👎
1-جمعہ ڈیزل 31 روپے مہنگا
2- سوموار ڈیزل 6 روپے مہنگا
3-منگل ڈیزل 7 روپے مہنگا
4- بدھ ڈیزل 8 روپے مہنگا ہوگیا

ٹوٹل 52 روپیہ اضافہ

`کسی کو محسوس بھی نہیں ہوا`
طریقہ اچھا ہے ویسے

فخر ھزارہ فخر کڑلال سردار واجد حسین (ڈی ایس پی ) نے جس جگہ ڈیوٹی کی حق اور سچ کے ساتھ اپنا نام بنایا ۔ اور اللہ نے کم وق...
23/07/2026

فخر ھزارہ فخر کڑلال سردار واجد حسین (ڈی ایس پی ) نے جس جگہ ڈیوٹی کی حق اور سچ کے ساتھ اپنا نام بنایا ۔ اور اللہ نے کم وقت میں انکو ترقی دی جو کہ انکی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔ سوشل میڈیا پر جو وکیل صاحب جھوٹ کا سہارا لے کر الزام لگا رہے وہ بے بنیاد ہے وکیل خود پیسوں پر جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ کرتے ہیں ۔

Address

Namli Maira
Abbottabad
NONE

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vc 2 Namli Maira PTI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share