09/03/2026
مانسہرہ: کالج دوراہا خاکی روڈ پر نیشنل بینک کے سامنے AR سپر سٹور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی امیدوار PK-39 لائق محمد خان کے فرزند شیر یار خان تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر سٹور کا افتتاح کیا۔
سٹور کے مالک روزی مد شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ AR سپر سٹور میں عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر روزمرہ استعمال کی اشیاء فراہم کی جائیں گی تاکہ علاقے کے لوگوں کو اچھی سہولت میسر آ سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سٹور میں گروسری اور دیگر ضروری اشیاء بہترین معیار اور رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی، جبکہ گاہکوں کو بہترین سروس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔