HakeemShahbaz

HakeemShahbaz Welcome To Hakeem Shahbaz YouTube Channel Please Support this channel for 1M Subscribe

 #مَنی کیا ہے اور کیسے بنتی ہیں اہم معلوماتی پوسٹمنی کو جوہر حیات کہا جاتا ہے یا منی کے ایک قطرے کو خون کی سو بوندوں کے ...
14/09/2025

#مَنی کیا ہے اور کیسے بنتی ہیں اہم معلوماتی پوسٹ

منی کو جوہر حیات کہا جاتا ہے یا منی کے ایک قطرے کو خون کی سو بوندوں کے برابر بھی کہا جاتا ہے جو کے سراسر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے-
جبکہ خدا تعالیٰ نے آپ کو عقل جیسی نعمت سے نوزا ہے تو اگر منی کا ایک قطرہ خون کی سو بوندوں کے برابر ہو تو ایک دن میں تین سے چار بار ہاتھ سے گناہ والا بندہ تو زندہ ہی نہ رہے- اس لیے یہ خیال بکل غلط ہے کہ منی کا ایک قطرہ خون کے سو قطروں کے برابر ہے-

اکثر لوگ منی کی ماہیت یعنی نیچر کے حوالے سے بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ یہ گاڑھی ہے یا پتلی ، تھوڑی ہے یا زیادہ اس کا رنگ کیسا ہے وغیرہ وغیرہ - ہر آدمی کی نیچر کے لحاظ سے اس کی منی میں بھی فرق ہوتا ہے-اس کا مردانہ قوّت کے ساتھ گہرہ تعلق ہوتا ہے منی جتنی گھاڑی ہوگی ج**ع میں اتنا ہی مزا اور سرور آئے گا اور منی نکلنے میں کافی وقت لگے گا- اور منی کے ذریے نطفہ یعنی سپرمز باھر آتے ہیں جو مباشرت کے دوران عورت کے رحم میں جا داخل ہو کر حمل ٹھہراتے ہیں- اس کے علاوہ منی نطفہ کے لیے زندگی ہوتی ہے جس طرح آکسیجن انسانوں کے لیے ضروری ہوتی ہے-

ایک اور بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ اولاد کی پیدائش کے لیے منی کا گاڑھا ہونا ضروری ہے ایسا بلکل بھی نہیں ہے- منی کا اخراج صرف لطف حاصل کرنے کے لیے ہوتا ہے ( یاد رہے کے باز اوقات منی خارج کیے بغیر بھی لطف حاصل کیا جاتا ہے ) یا پھر رحم میں داخل ہو کر اولاد کی پیدائش اس کی اھم وجہ ہے- اور کچھ کیسز ایسے بھی دیکھنے میں آئے ہیں کے کسی مرد کی منی بہت گاڑھی ہے لیکن اس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی کیونکہ اس کی منی میں صحتمند نطفے ہوتے ہی نہیں یا بہت کم ہوتے ہیں- اس لیے میرا آپ کو یہی مشورہ ہے کہ اس چیز کو کبھی اپنے ذہین پر سوار نہ ہونے دیں۔

اور ویسے بھی آپ نے منی کا ملک شیک بنا کر پینا تو نہیں.


منی..... بنتی کس طرح ہے۔؟

جو کچھ ہم کھاتے ہیں وہ ہمارے معدے میں جا کر ہضم ہوتا ہے خوراک کا کچھ حصّہ فالتو ہو کر نکل جاتا ہے جب کے باقی کا حصّہ پہلے ایک جوس کی شکل اختیار کرتا ہے ، پھر اس سے خون بنتا ہے- خون پورے جسم میں سرکولیٹ کرتا ہے- پھر اس سے گوشت بنتا ہے پھر چربی بنتی ہے اس کے بعد ہڈی اور ہڈی کے بعد ہڈی کا گودا جو اس کے اندر ہوتا ہے وہ بنتا ہے اور سب سے آخر میں منی بنتی ہے- منی ایک لیس دار چیز ہوتی ہے جس میں ایک خاص قسم کی بو پائی جاتی ہے- اگر یہ کپڑے پر لگ جائے تو کپڑا اکڑ جاتا ہے - ایک بار کی مباشرت سے تقریبا بارہ گرام منی خارج ہوتی ہے- اور اس میں دو سو لاکھ سپرمز ہوتے ہیں یہ سپرمز اگر خورد بین سے دیکھے جائیں تو سانپ کی شکل کے ہوتے ہیں اور حرکت کر رہے ہوتے ہیں ایک صحتمند آدمی کے سپرمز تیزی سے حرکت کرتے ہیں جب کے بیمار آدمی کے سپرمز آہستہ آہستہ حرکت کر رہے ہوتے ہیں اور یہ سب ہارمونز کی کمی بیشی یا خوراک کی کمی زیادتی کی وجہ سے ہو جاتا ہے اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے- اگر ایسا کبھی ہو بھی جائے تو کوالیفائیڈ اور جان پہچان والے حکیم سے ہی مشورہ کریں

سفوف مقوی اعصاباعصاب کی کمزوری اور سرعت انزال کی ایک ہی  دواء جوانی شباب اور مردانہ قوت کو برقرار رکھنے کے لیے حرارت اور...
06/09/2025

سفوف مقوی اعصاب

اعصاب کی کمزوری اور سرعت انزال کی ایک ہی دواء
جوانی شباب اور مردانہ قوت کو برقرار رکھنے کے لیے حرارت اور رطوبات صالحہ کا اعتدال نہایت ہی ضروری ہے۔۔۔موجودہ دور میں ناقص غذاوں فاسٹ فوڈ گرم اور خشک اشیاء کا بے دریغ استعمال جنسی قوت کو بے تحاشہ ضائع کرنا جسم میں رطوبات صالحہ کی کمی کردیتا ہے۔۔۔جس کی وجہ نا صرف جنسی جسمانی کمزوری ہوجاتی ہے بلکہ ایک انسان اپنے عمومی افعال کی سرانجام دہی سے قاصر ہوکر سست بزدل اور کاہلی کاشکار ہوجاتا ہے.
مذکورہ نسخہ اعصابی غدی مزاج کی حامل اشیاء پر مشتمل ہے.اعصابی غدی اشیاء میں لیس دار مادہ بکثرت پایا جاتا ہے جنکا بہت ہی خاص اثر مادہ منی پر ہوتا ہے.یہ نسخہ جسم میں مادہ منی کی کمی کو نا صرف پورا کرتا ہے بلکہ اسے اس حد تک گاڑھا کردیتا ہے جس سے اسکا اخراج آسانی سے نہیں ہوتا۔۔۔اور قدرتی ٹائمنگ میں اضافہ ہوجاتا ہے.
صرف 30دن کا استعمال سرعت انزال کا جڑ سے خاتمہ کردیتا ہے.
جسم میں گرمی اور حرارت کی زیادتی کو کم کرتا ہے.۔غدی تحریک کی وجہ سے جب تحلیل عضلات ہوکر انتشار ختم ہوجاے اور عضو خاص میں سختی نا رہے تو اسکا استعمال دوبارہ سے قوت پیدا کردیتا ہے.جگر مثانہ معدہ کی گرمی کی شکایت کرنے والوں کے لیے تحفہ خاص ہے.تقطیر بول کو ختم کرتا ہے۔۔جن عورتوں میں دودھ کی کمی ہو وہ چند ہفتے استعمال کریں تو دودھ وافر مقدار میں پیدا ہوگا۔۔۔عام جسمانی کمزوری دبلاپن پچکے گال اور دیگر عوارضات کودور کرکے بدن کو بہترین خوب صورتی اور طاقت بخشتا ہے.
جنسی خواہش کی تکمیل کے بعد پیشاب کی جلن جسم کا ٹوٹنا پنڈلیوں کادرد, ان سب علامات کے لیے مفرح شاہی کے ہمراہ استعمال کروائیں تو بہت جلد مفید ہوگ.اور ایسے لوگ جو محض ایک دفعہ ج**ع کے بعد دوسری دفعہ پر قدرت نہیں رکھتے انکے لیے بھی بہترین دواء ہے

ثعلب مصری
ثعلب پنجہ
موصلی سفید
ستاور
تخم ریحان
گوند کتیرہ
سنگھاڑہ خشک
تالمکھانہ
اسگندھ ناگوری
چھلکا اسپغول
الائچی خورد
تمام ادویات 50 ۔۔50 گرام اور چھلکا اسپغول 100 گرام لے لیں
چھلکا کے علاوہ تمام ادویات کو ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹ کر آخر میں چھلکا ملا لیں۔۔۔
ایک چمچ روزانہ صبح وشام ہمراہ دودھ.مستقل فائدے کے لیے متواتر کچھ عرصہ ضرور استعمال کریں

06/09/2025

Hakeem Shahbaz

🌿 طاقت کی بحالی کا آزمودہ نسخہ 🌿(ان حضرات کے لیے جو بچپن کی غلط کاریوں یا جوانی کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے کمزوری کا شکار...
30/08/2025

🌿 طاقت کی بحالی کا آزمودہ نسخہ 🌿
(ان حضرات کے لیے جو بچپن کی غلط کاریوں یا جوانی کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہو چکے ہیں)

اگر آپ ماضی کی کوتاہیوں کی وجہ سے خود کو کمزور، شرمندہ یا ناامید محسوس کرتے ہیں تو یہ نسخہ آپ کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ یہ دوا نہ صرف جسمانی طاقت کو بحال کرتی ہے بلکہ مردانہ صلاحیتوں کو از سر نو بیدار کرتی ہے۔

✅ فوائد:
🔸 مادہ تولید میں قدرتی اضافہ
🔸 کرم منی کی تعداد میں بہتری
🔸 رقت، ذکاوت حس اور جلدی انزال کا خاتمہ
🔸 مادہ تولید گاڑھا اور بھرپور
🔸 مردانہ قوت کی مکمل بحالی

🧪 نسخہ:

ثعلب پنجہ: 4 تولہ

تالمکھانہ، بیج بند، تخم اوٹگن: ہر ایک 1 تولہ

شقاقل مصری، موصلی سفید: ہر ایک 2 تولہ

پھول مکھانہ، آرد سنگھاڑا: ہر ایک 4 تولہ

کمرکس: 6 تولہ

پوٹاشیم برومائیڈ: 1 تولہ

نبات سفید: تمام اجزاء کے برابر

🔧 طریقہ تیاری:
تمام اشیاء کو باریک پیس کر سفوف تیار کریں اور کسی صاف ڈبی میں محفوظ رکھیں۔

🥛 طریقہ استعمال:
روزانہ 5 ماشہ سے 1 تولہ تک، دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

🚫 پرہیز:
ترش، تلی ہوئی اور گرم چیزوں سے اجتناب کریں۔

📜 یہ ایک قدیمی اور آزمودہ نسخہ ہے جسے بے شمار لوگوں نے فائدہ مند پایا ہے۔

مردانہ بانجھ پنمردانہ بانجھ پن کی ایک قسم جس میں سپرمز تعداد کے لحاظ سے تسلی بخش ھوتے ہیں. لیکن ان میں حرکت (موٹیلٹی) نہ...
22/08/2025

مردانہ بانجھ پن

مردانہ بانجھ پن کی ایک قسم جس میں سپرمز تعداد کے لحاظ سے تسلی بخش ھوتے ہیں. لیکن ان میں حرکت (موٹیلٹی) نہیں ھوتی۔

ھوالشافی !!!
مصطگی رومی. . 15 گرام
تج۔ 10 گرام
تال مکھانہ۔ 10 گرام
سمندر سکھ۔ 10 گرام
تخمِ سریالہ۔ 10 گرام
تخم بھنگ۔ 10 گرام
اٹنگن۔ 10 گرام
پھلی کیکر 50 گرام
حرمل (بھنی ھوئی) 50 گرام
مغز چلغوزہ۔ 100 گرام
مغز پستہ۔ 100 گرام
مغز کاجو۔ 100 گرام
مغز بادام۔ 200 گرام
کوزہ مصری۔ 300 گرام

تمام ادویات ہاون دستے میں علیحدہ علیحدہ کوٹ چھان کر اچھی طرح مکس کرلیں اگر یہ نا کرسکیں تو تمام ادویات اکھٹی گرائنڈ کرلیں۔
صبح و شام 1 چھوٹا چمچ نیم گرم گائے کے دودھ سے استعمال کریں۔

یہ نسخہ عضلاتی مغلظ ھے۔
اعصابی غدی اعصابی عضلاتی مزاج کے افراد کیلئے مفید ھے۔
عضلاتی اعصابی/ عضلاتی غدی/ غدی عضلاتی مزاج کے افراد استعمال نہ کریں۔

منی کا پتلا پن، مردانہ جراثیم کی کمی، سپرم کی کمی کو دور کرتا ھے، نان ایکٹو سپرمز کو ایکٹو کرتا ھے 40 دن کے استعمال سے ایکٹو جراثیم بڑھ کر %60 سے اوپر ہو جاتے ہیں اور جن حضرات کے سپرم ڈیڈ ہیں ان کے سپرم کو ایکٹیو کرتا ھے۔

منی ضائع ہونے سے پیدا ہونے والی علامات مرض منہ کا مزہ پھیکا ہو جاتا ہے بدن کا بھاری اور ست ہونا صبح کے وقت بستر سے اٹھنے...
21/08/2025

منی ضائع ہونے سے پیدا ہونے والی علامات
مرض منہ کا مزہ پھیکا ہو جاتا ہے
بدن کا بھاری اور ست ہونا
صبح کے وقت بستر سے اٹھنے کا دل نہ کرنا
منہ خشک اور سانس بد بودار ہونا
رات کو منہ سے پانی نکلنا ضعف معدہ کی شکایات ہونا قبض کا رہنا بدن کے عضلات کا کمزور ڈھیلا اور ست ہو جاتا بد مزہ ڈکار آنا غذا کا اچھی طرح سے ہضم نہ ہونا
کمر میں درد ہونا قوت کا بالکل کمز رو ہونا
خواہش مجامعت کا مٹ جانا پیشاب سے پہلے یا بعد میں جریان منی ہونا
چہرے پر مردگی معلوم ہونا دل کا دھڑکتے رہنا ☆
مزید معلومات کے لیے اور علاج کلیے واٹساپ نمبر پر رابطہ کریں حکیم شہباز حسین
03087758518

🌿 روغن لونگ (Clove Oil) کیا ہے؟روغن لونگ لونگ (Clove) سے کشید کیا گیا ایک نہایت طاقتور اور خوشبودار تیل ہے، جسے طبِ یونا...
17/08/2025

🌿 روغن لونگ (Clove Oil) کیا ہے؟
روغن لونگ لونگ (Clove) سے کشید کیا گیا ایک نہایت طاقتور اور خوشبودار تیل ہے، جسے طبِ یونانی، آیوروید اور جدید قدرتی علاج میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس میں یوجینول (Eugenol) نامی قدرتی جزو ہوتا ہے، جو اسے جراثیم کش، دردکش اور سوزش کم کرنے والی خصوصیات عطا کرتا ہے۔

💡 روغن لونگ کے حیرت انگیز فوائد:
✅ 1. دانتوں کے درد میں فوری آرام:
روغن لونگ کا سب سے مشہور فائدہ دانت کے درد، کیڑا لگنے اور مسوڑھوں کی سوجن میں ہے۔

✅ 2. نزلہ، زکام اور کھانسی میں مفید:
سینے پر مالش یا قہوہ میں چند قطرے ڈالنے سے بلغم ختم ہوتی ہے۔

✅ 3. پٹھوں کے درد میں آرام:
جسم کے کسی حصے میں درد، سوجن یا کھچاؤ ہو تو روغن لونگ سے مالش کریں۔

✅ 4. ہاضمہ بہتر بناتا ہے:
پیٹ کی گیس، بھاری پن، بدہضمی اور قے میں مفید۔

✅ 5. مردانہ کمزوری میں مفید:
روغن لونگ کو مخصوص نسخوں میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ عضو خاص کو طاقت دی جا سکے۔

✅ 6. کیڑے مارنے والی خصوصیات:
مچھر یا کیڑے بھگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

🥄 استعمال کے طریقے:
🔹 1. دانت درد کے لیے:
ایک روئی کے ٹکڑے پر 1 قطرہ روغن لونگ لگا کر متاثرہ دانت پر رکھیں۔

یا نیم گرم پانی میں 1 قطرہ ڈال کر غرارے کریں۔

🔹 2. سینے یا پٹھوں کے درد کے لیے:
چند قطرے روغن لونگ کسی کیریئر آئل (زیتون، ناریل) میں ملا کر مالش کریں۔

🔹 3. کھانسی یا بلغم کے لیے:
ایک کپ گرم پانی یا قہوہ میں 1 قطرہ روغن لونگ ڈال کر پیئیں (دن میں ایک بار کافی ہے)۔

🔹 4. مردانہ طاقت کے لیے (بیرونی مالش):
1 قطرہ روغن لونگ + 5 قطرے زیتون یا بادام کا تیل ملا کر عضو خاص پر ہلکے سے مالش کریں (صرف بیرونی استعمال؛ 10 منٹ بعد دھو لیں)۔
⚠️ روزانہ استعمال نہ کریں، ہفتے میں 2–3 بار کافی ہے۔

⚠️ احتیاط:
روغن لونگ بہت طاقتور ہوتا ہے، براہِ راست جلد یا زبان پر نہ لگائیں، ہمیشہ کسی تیل میں ملا کر استعمال کریں۔

بچوں اور حاملہ خواتین پر استعمال سے پہلے معالج سے مشورہ کریں۔

زیادہ مقدار میں استعمال جلن، خارش یا الرجی پیدا کر سکتا ہے۔

پیشاب کے قطروں کیلئے مجرب اگروقت بے وقت پیشاب کے قطرے نکل جاتے ہوں ،تو بہت پریشانی   ہوتی ہے ..خاص طور پر نمازی حضرات کو...
16/08/2025

پیشاب کے قطروں کیلئے مجرب

اگروقت بے وقت پیشاب کے قطرے نکل جاتے ہوں ،تو بہت پریشانی ہوتی ہے ..خاص طور پر نمازی حضرات کو ِاس مسلۓ کا علاج لکھ رہا ہوں .

ریٹھا کا اوپری چھلکا 2 تولہ
گوند کتیرا .4 تولہ
چھوٹی الائچی 2 تولہ۔۔۔

تمام اجزا کو باریک پیس کر چھوٹے سا ئز کے کیپسولز میں بھر لیں ..1×1 کیپسول صبح ،شام ..۔.پانی سے ...مجرب اور
صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے شئیر کریں ۔

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ یہاں کافی لوگ خارش کے مسائل کا بتا رہے تو بھائی ایک پاؤ تارا میرا کا تیل کڑاہی میں ڈال...
13/08/2025

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہاں کافی لوگ خارش کے مسائل کا بتا رہے تو بھائی ایک پاؤ تارا میرا کا تیل کڑاہی میں ڈال کر بلکل ہلکی آنچ پر آدھا گھنٹہ گرم کریں اور آگ بند کر دیں، جب تیل ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں ایک چھوٹی شیشی ڈیٹول کی مکس کر لیں اور دو ٹِکیہ مشک کافور کی اچھی طرح باریک پیس کر مکس کر لیں۔
یہ تیل خارش والی جگہوں پر لگائیں انشاء اللہ پرانی سے پرانی خارش پہلے دن ہی ختم ہونا جائے گی۔ دو چار بار لگانے سے ہی خارش ختم ہو جاتی ہے، لگاتار بواسیر کے موہکوں پر لگانے سے موہکے بھی نابود ہو جاتے ہیں۔
والسلام

پھٹکڑیاردو، ہندی اور گجراتی میں پھٹکڑی، سندھی پٹکی، بنگلہ پھٹپھڑی، فٹکڑی، فارسی زاک سفید، عربی زاج، ابیض، شب یا شب یمانی...
08/08/2025

پھٹکڑی

اردو، ہندی اور گجراتی میں پھٹکڑی، سندھی پٹکی، بنگلہ پھٹپھڑی، فٹکڑی، فارسی زاک سفید، عربی زاج، ابیض، شب یا شب یمانی، مرہٹی ترئی، پھٹکی، سنسکرت سیٹھی، انگریزی ایلم (Alum) اور لاطینی میں ایلومینیم سلفیٹ کہتے ہیں۔

پھٹکڑی نمک شیشہ کی مانند ڈلیاں ہوتی ہیں، جو پھٹکڑی یمن کے پہاڑوں سے ٹپک کر جمتی ہے اور یہاں سے دوسرے ممالک کو بھیجی جاتی ہے اسے شب یمانی کہتے ہیں۔ یہ ایک عام سستی اور ہر جگہ چھوٹے چھوٹے گاؤں میں بھی دستیاب ہو جانے والی چیز ہے، رنگ و شکل ذائقہ اور قوام کی رو سے پھٹکری کی بہت سی قسمیں ہیں مگر جو دوا میں مستعمل ہوتی ہے اس میں اول درجہ بلوری یا شیشہ پھٹکری اور دوئم سرخ پھٹکری ہے، پھٹکڑی بے حد شفاف مثلثی ہشت پہلو قسم کی قلمیں ہوتی ہیں۔

پھٹکری ایلومینیم اور تیزاب گندھک سے مرکب ہے، گویا کہ ایلومینیم اور پھٹکڑی ایک ہی چیز ہے۔

مقام پیدائش، دراصل پھٹکری کانوں سے دستیاب ہوا کرتی تھی مگر بعد میں لوگ چند معدنی اشیاء سے بنانے لگ گئے، چنانچہ بھیرا اور کالا باغ صوبہ پنجاب پاکستان میں اس کے بنانے کے کارخانے ہیں، اس طرح اٹلی، فرانس اور جرمنی کے اندر بھی اس کے کارخانے ہیں۔

عام طور پر پھٹکری کو اکثر گھروں میں پانی صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ ایک بہترین جراثیم کش کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اسے شیو کرنے کے بعد جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زخموں کو جراثیموں سے پاک کرنا ہو یا چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہو، یہ ایک بہترین دوا ہے۔

مزاج: گرم خشک یعنی گرم دو اور خشک تین درجہ پر
ذائقہ: قدرے شیریں اور کسیلا ہوتا ہے
نفع خاص: گردہ، مثانہ اور آنکھ کے امراض کے لیے مفید ہے
مضر: پھیپھڑوں اور انتڑیوں کو
مصلح: دودھ اور گھی ہے اگر بار بار استعمال کیا جائے تب مضر پڑنے کا اندیشہ ہے
بدل: پھٹکری سرخ
مقدار خوراک: عام طور پر ایک تا پانچ رتی تک مگر بعض موقع پر ایک سے دو گرام بھی دی جاتی ہے، عام طور پر بریاں کر کے استعمال کی جاتی ہے

اسہال میں بطور سفوف کھلائی جاتی ہے اور خروج المقعد اور بواسیر میں اس کے جوشاندے سے دھوتے اور مقعد پر ذرور کرتے ہیں۔

قابض و حابس الدم ہونے کے باعث معدہ و آنتوں کے سیلان خون میں اندرونی طور پر استعمال کرائی جاتی ہے اور مرض رعاف اور ناک کے زخموں میں اس کے آب محلول سے پچکاری کرتے نیز بطور نفوخ استعمال کرتے ہیں اور قابض و حابس الدم ہونے کی وجہ سے معمولی زخموں کے سیلان خون کو روکنے کے لیے اس کے جوشاندے سے زخموں کو دھوتے ہیں اور پھٹکڑی بریاں کو اکال ہونے کے باعث خراب گوشت کو دور کرنے کے لیے زخموں پر چھڑکتے ہیں۔

دکھتی ہوئی آنکھوں کا عجیب نسخہ:

اگر دکھتی ہوئی آنکھوں کو کسی طرح سے بھی آرام نہ آتا ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ بنا کر استعمال کریں انشاءاللہ ضرور آرام ہو گا۔

نسخہ پھٹکڑی سفید 9 گرام، ایک لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر آگ پر رکھیں جب پھٹکڑی پگھل جائے تو کوار گندل کا تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے جائیں جب خشک ہو جائے تو اور ڈال دیا کریں جب پورا 35 گرام پانی جذب ہو جائے تو اتار کر باریک پیس لیں اور بوقت ضرورت آنکھوں میں ڈالا کریں۔

آشوب چشم میں تقریبا دو رتی کو 24 ملی لیٹر عرق گلاب میں حل کر کے قطور کرنے سے درد اور سرخی زائل ہو جاتی ہے۔

نکسیر پھوٹنا میں پھٹکڑی بریاں کو باریک پیس کر رکھیں اور بار بار بطور نسوار سونگھائیں انشاءاللہ ضرور نکسیر بند ہو جائے گی کیونکہ پھٹکڑی اکیلی ہی نکسیر بند کرنے کو از حد مفید ہے۔ اگر اس کے ساتھ ایک دو ادویہ ملا لیں تو اس کی طاقت بہت بڑھ جاتی ہے۔

منجن، پھٹکڑی، کوئلہ کیکر، ہر ایک 10 گرام، باریک پیس کر کپڑ چھان کر لیں اور بوقت ضرورت دانتوں پر ملا کریں، دانتوں کی تمام بیماریوں کو مفید ہے۔

جسمانی قوت کا خزانہ: کالے بھنے چنے کے حیرت انگیز فوائدکالے بھنے چنے اپنی غذائی طاقت، ذائقے، اور صحت بخش خصوصیات کی وجہ س...
07/08/2025

جسمانی قوت کا خزانہ: کالے بھنے چنے کے حیرت انگیز فوائد

کالے بھنے چنے اپنی غذائی طاقت، ذائقے، اور صحت بخش خصوصیات کی وجہ سے قدرتی سپر فوڈ کہلانے کے مستحق ہیں۔ یہ پروٹین، فائبر، کیلشیم، اور آئرن جیسے اہم اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ کئی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔

🌟 اہم فوائد
1. قوت مدافعت میں اضافہ
بھنے چنے نہ صرف جسمانی طاقت بڑھاتے ہیں بلکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ اگر انہیں کشمش یا منقے کے ساتھ ملا کر روزانہ کھایا جائے تو بار بار بیمار ہونے کی شکایت دور ہو سکتی ہے۔

2. کولیسٹرول کنٹرول میں مددگار
ان میں موجود فائبر اور دیگر غذائی اجزاء کولیسٹرول کو قدرتی طریقے سے کم کرتے ہیں، جو دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔

3. ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
کم گلیسیمک انڈیکس ہونے کی وجہ سے یہ خون میں شکر کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں، اور توانائی کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔

4. وزن میں کمی کا قدرتی نسخہ
شام کے وقت ایک مٹھی بھنے چنے کھانے سے پیٹ بھرا رہتا ہے، جس سے وزن میں کمی آتی ہے۔ پروٹین اور آئرن موٹاپا کم کرنے کے ساتھ کمزوری سے بھی بچاتے ہیں۔

5. آنتوں کی صحت بہتر بنائیں
بھنے چنے آنتوں کے فائدہ مند بیکٹیریا کو سپورٹ کرتے ہیں، قبض سے بچاتے ہیں، اور نظامِ ہضم کو متوازن رکھتے ہیں۔

6. خواتین کے لیے خاص فائدے
بھنے چنے خواتین کی پوشیدہ بیماریوں، ہارمونی توازن، اور کمزوری کو دور کرنے کے لیے بہترین ہیں۔ ان کا باقاعدہ استعمال قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

7. بچوں کی نشوونما
بچوں کی جسمانی نشوونما اور قوت بڑھانے کے لیے بھنے چنے میں کشمش اور مصری ملا کر دیں۔ یہ بیماریوں سے حفاظت کرتے ہیں۔

8. کھانسی کا علاج
دو چمچ بھنے چنے، ایک چمچ مصری، آدھا چمچ کالی مرچ اور سفید مرچ ملا کر پیس لیں۔ صبح ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے 2 گھنٹے بعد استعمال کریں، کھانسی ختم ہو جائے گی ان شاءاللّٰہ۔

✅ نتیجہ
کالے بھنے چنے ایک سستا، قدرتی اور زبردست ذریعہ ہیں جسمانی طاقت، قوتِ مدافعت، اور بہتر صحت کے لیے۔ مرد، خواتین، بچے، اور بزرگ سب اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

21/07/2025

میں نے اپ کے لیے ایک دوائی بنائی ہے جو شوگر کے مریض ہیں عورتیں ہیں جو بندے ہیں تو تمام کے شوگر ختم ہو جائے گی صرف اپ نے 25 دن استعمال کرنی ہے

حکیم شہباز 03087758518

Address

Abdul Hakim
58180

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923087758518

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HakeemShahbaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category