Pull Bagar

Pull Bagar دکھ سکھ دیاں گلاں
اگر آپکے پاس علاقے کی کوئی اہم خبر/مسئلہ/ہو تو اسکی تصویر یا ویڈیو کے ساتھ تفصیل انباکس کریں ہماری ٹیم آپکی آواز بنے گی!

21/08/2026

میلسی کے معروف تاجر حمزہ مغل،حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی ہزاروں بیواؤں اور یتیموں کا سہارا ذاتی ویپن صاف کرتے ہوئے غلطی سے گولی لگنے سے جاں بحق 😭😭

سفیدہ درخت کے نقصانات۔۔۔۔۔👇👇میری بطور کسان ذاتی تحقیق کیمطابق سفیدے کے درخت کے فصلوں ، پرندوں ، اور دوسرے درختوں کیلئے ب...
15/08/2026

سفیدہ درخت کے نقصانات۔۔۔۔۔👇👇
میری بطور کسان ذاتی تحقیق کیمطابق سفیدے کے درخت کے فصلوں ، پرندوں ، اور دوسرے درختوں کیلئے بے پناہ نقصانات ہیں۔
1. پرندے،،،،
سفیدہ درخت آج سے تقریباً 20 سال پہلے ہمارے ضلع سرگودھا میں بطور درخت آیا اور لوگوں نے لگانا شروع کیا۔
جیسے ہی یہ درخت زمینوں پر لگنا شروع ہوا بہت سارے ایسے پرندے جو ٹھنڈے اور گھنے درختوں میں رہائش پذیر ہوتے تھے وہ یا تو مر گئے یا ہجرت کرگے۔ آج 2024 میں اگر دیکھا جائے تو ہمارے علاقے سے۔ طوطا، مرغابی، فاختہ، سیہڑ، بلبل، کوئل، کڑکڑچھی، جنگلی کبوتر ، لالی، جھل ککڑ، نایاب نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ یہ تمام خوبصورت پرندے ٹھنڈی چھاؤں اور گھنے درختوں میں اپنے گھونسلے بنا کر رہتے تھے۔ جبکہ سفیدہ کے درخت میں یہ سہولت میسر نہیں ہوتیں۔
2. زمین
زمین کے حوالے سے یہ درخت انتہائی خطرناک ہے اس کا ایک پودہ باقی تمام درختوں کی نسبت پانچ درختوں کے برابر زمین سے پانی کھینچتا ہے جس کی وجہ سے زمین خشک ہو جاتی ہے اور ایک پودے کے آس پاس تقریباً 50 مربع فٹ تک فصل نہیں ہوتا اور اگر ہو بھی جائے تو اس کی بڑھوتری نہیں ہوتی۔
3.دوسرے درختوں کیلئے نقصاندہ ۔۔
جب سے لوگوں نے سفیدہ کے درخت لگانے شروع کیے تو ساتھ ہی شیشم کا درخت (ٹاہلی) کیکر کا درخت، شہتوت ، بیری کا درخت، مرنے شروع ہو گئے اور اب تقریباً یہ تمام درخت نایاب ہوتے جارہے ہیں۔ اگر انہیں لگائیں بھی تو یہ درخت انی جوانی سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔
سفیدہ کی چھاؤں بھی نہیں ہوتی اور اگر ہو بھی تو گرم ہوتی ہے۔
یہ پانی کیساتھ ہوا کو بھی کھینچتا ہے اور ہوا میں ٹھنڈک پیدا نہیں کرتا۔
میرے ذاتی مشاہدات کے علاؤہ ایک چھوٹی سی سرچ جوکہ زرعی یونیورسٹی نے کی اس کو نیچے درج کررہا ہوں۔ 👇

زرعی یونیورسٹی کی نئی تحقیق کے مطابق سفیدہ عام درختوں سے زیادہ پانی حاصل کرتا ہے اور زیرِ زمین پانی میں کمی کا باعث بن رہا ہے، یہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا بھی باعث بنتا ہے، سفیدہ اس خطے کے لئے ٹھیک نہیں، اس خطے کے لئے نیم اور شیشم،ٹالی جیسے درخت ہی سودمند ہیں۔۔۔۔۔وہ لگائیں ۔۔۔۔

13/08/2026

انتہائی افسوسناک خبر!
پل باگڑ اڈے پر ویلڈنگ کا کام کرنے والا نوجوان لڑکا محمد رمضان دوآنہ نزد اڈا دین پور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے جسکا نماز جنازہ آج 07:30بجے اڈا دین پور پر ادا کیا جائے گا!
مرحوم بہت ہی محنتی،دیانتدار اور اچھے اخلاق کا حامل نوجوان تھا اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے!

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات
12/08/2026

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات

12/08/2026

ایک پردیسی باپ نے اپنے بیٹے کی گندی حرکتوں سے تنگ آکر سعودیہ میں بیٹھ کر اسے گھر سے عاق کر دیا
تمام ٹک ٹاکر بدمعاشوں کی گھر میں یہی کچھ عزت ہے لہذا جتنے اوقات رب نے دی ہے اسی میں رہیں خود بھی جیو اور دوسروں کو بھی جینے دو!

ضلع خانیوال کا جغرافیہخانیوال ضلع بنیادی طور پر چار اہم تحصیلوں پر مشتمل ہے، اور ہر تحصیل کا اپنا الگ سیاسی مزاج ہے:1۔​خ...
11/08/2026

ضلع خانیوال کا جغرافیہ

خانیوال ضلع بنیادی طور پر چار اہم تحصیلوں پر مشتمل ہے، اور ہر تحصیل کا اپنا الگ سیاسی مزاج ہے:

1۔​خانیوال تحصیل:
یہ ضلع کا مرکزی حصہ ہے جہاں شہری آبادی کا تناسب نسبتاً زیادہ ہے۔ یہاں تجارتی برادری، سرکاری ملازمین اور ٹریڈ یونینز کا سیاسی رجحان روایتی دیہی سیاست سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔

2۔​کبیروالا تحصیل:
یہ ایک وسیع زرعی علاقہ ہے جہاں دریائے راوی کے کنارے آباد بستیاں اور دیہی علاقے سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہاں برادری ازم اور مقامی اثر و رسوخ کا غلبہ ہے۔

3۔​میاں چنوں تحصیل:
جی ٹی روڈ پر واقع یہ اہم تحصیل سیاسی اور تجارتی لحاظ سے انتہائی سرگرم ہے۔ یہاں فکری اور نظریاتی سیاست کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کی جڑیں بہت مضبوط ہیں۔

4۔​جہانیاں تحصیل:
یہ نسبتاً نئی تحصیل ہے لیکن زرعی اور سیاسی اعتبار سے اس کا کردار بھی انتخابات میں بہت اہم ہوتا ہے۔
۔
۔
۔
از عمیراحمدکڑیالوی










11/08/2026

رضا حیات ہراج اور سید گروپ سے لوگ اب تھک گئے ہیں۔ہمارے علاقے کو اب ایک نئے لیڈر کی ضرورت ہے۔
سید گروپ میں کوئ خاص لیڈر نظر نہیں آ رہا۔اور ہراج گروپ سے مجھ سمیت کئی لوگ اکتا گئے ہیں۔
الیکشن سے اب تک ہمارے علاقوں میں کونسے ترقیاتی کام ہوئے ہیں پلیز میری رہنمائی کر دیں!
Akbar Hayat Haraj

06/08/2026

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے 12 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری!

06/08/2026

پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کی منظوری دے دی
تیاری کر لیں سب

Address

Adda Pull Bagar
Abdul Hakim
58181

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pull Bagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share