M Azam

M Azam Islamic history technology information

آئیں ایک بہن ،ایک ماں کو سپورٹ کریں۔1 غریب ماں… 💔بہاولپور کی ایک گلی میں اپنی چھوٹی سی دکان کے سامنے کھڑی ہے۔ چہرے پر تھ...
26/02/2026

آئیں ایک بہن ،ایک ماں کو سپورٹ کریں۔
1 غریب ماں… 💔
بہاولپور کی ایک گلی میں اپنی چھوٹی سی دکان کے سامنے کھڑی ہے۔ چہرے پر تھکن، ہاتھوں پر محنت کے نشان، مگر آنکھوں میں اب بھی اپنے بچوں کے خواب زندہ ہیں۔

یہ وہ ماں ہے جس نے 12 سال اپنے گھر میں رہ کر محنت کی۔ اپنے ہی کچن سے سموسے اور پکوڑے بنا کر بیچے۔ کبھی گلی میں آواز لگا کر، کبھی جان پہچان والوں کو دے کر۔ مقصد صرف ایک تھا… اپنے بچوں کو سپورٹ کرنا، انہیں اچھے اسکول میں پڑھانا، ان کے خوابوں کو ٹوٹنے نہ دینا۔

ہر دن صبح جلدی اٹھتی ہے۔ آٹا گوندھتی ہے، آلو ابالتی ہے، مصالحہ تیار کرتی ہے۔ گرمی ہو یا سردی، وہ چولہے کے سامنے کھڑی رہتی ہے۔ ہاتھ جل جاتے ہیں، آنکھوں میں دھواں چلا جاتا ہے، مگر زبان پر کبھی شکوہ نہیں آتا۔ کیونکہ اسے یاد ہوتا ہے کہ اس کے بچے اس کی اصل طاقت ہیں۔

سالوں کی چھوٹی چھوٹی بچت کے بعد اس نے ہمت کی، قرض لیا، اور ایک چھوٹی سی شاپ لے لی۔ سوچا اب شاید قسمت بدل جائے گی۔ اب وہ سموسے، پکوڑے، رول اور چیز رول بیچ رہی ہے۔ ہر چیز اپنے ہاتھ سے، صاف ستھری، دل لگا کر بناتی ہے۔ ریٹ بھی مناسب رکھے ہیں تاکہ ہر کوئی خرید سکے۔

لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ سارا دن دکان پر بیٹھی رہتی ہے… سامنے سے لوگ گزرتے ہیں، مگر رک کر نہیں دیکھتے۔ شام کو جب کچھ سموسے بچ جاتے ہیں تو وہ خاموشی سے سمیٹ لیتی ہے۔ شاید دل میں یہی سوچتی ہوگی کہ کل کا دن بہتر ہوگا۔

ہم بڑے بڑے برانڈز پر جا کر ہزاروں روپے خرچ کر دیتے ہیں۔ وہاں بل دینا ہمیں برا نہیں لگتا۔ لیکن جب ایک غریب ماں اپنی محنت سے روزی کمانے کی کوشش کرتی ہے تو ہم اکثر اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔

سوچیں… اگر ہم میں سے ہر شخص صرف ایک بار اس کے پاس جا کر 1 سموسہ، 1 رول بھی خرید لے تو اس کے گھر کا چولہا آسانی سے جل سکتا ہے۔ اس کے بچے فیس کے لیے پریشان نہیں ہوں گے۔ اس کی آنکھوں میں جو خوف ہے، وہ امید میں بدل سکتا ہے۔

یہ صرف سموسے یا رول نہیں بیچ رہی… یہ ماں اپنے بچوں کا مستقبل بیچنے سے بچا رہی ہے۔ یہ اپنی عزت، اپنی محنت اور اپنے خوابوں کی جنگ لڑ رہی ہے۔

آئیں اس ماں کا ساتھ دیں۔ اس کی محنت کو ضائع نہ ہونے دیں۔
📍 لوکیشن: میلا گلی نمبر 2، بہاولپور

شاید آپ کی چھوٹی سی سپورٹ اس کی زندگی بدل دے۔ 💔

عنبر جنوری 2009 سے لاپتہ ہے۔ اُس وقت اس کی عمر 19 سال تھی۔وہ چک نمبر 42 ڈی بی، تحصیل یزمان، ضلع بہاولپور کی رہائشی ہے۔گم...
26/02/2026

عنبر جنوری 2009 سے لاپتہ ہے۔ اُس وقت اس کی عمر 19 سال تھی۔
وہ چک نمبر 42 ڈی بی، تحصیل یزمان، ضلع بہاولپور کی رہائشی ہے۔

گمشدگی سے قبل وہ ملتان میں ڈائیوو بس اسٹیشن پر کام کرتی تھی، بعد ازاں اس نے ایک پی سی او پر ملازمت شروع کر دی تھی۔

گھر والوں کے مطابق شبہ ہے کہ بچی کو اغوا کر کے کہیں فروخت کر دیا گیا ہے، کیونکہ اس دوران اس نے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنی مرضی سے شادی کر کے خوشحال زندگی گزار رہی ہوتی تو ضرور رابطہ کرتی۔

اطلاع ملی ہے کہ کسی نے نادرا کے ایف آر سی ریکارڈ سے اس کی تفصیلات بھی نکلوا لی ہیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

اگر کسی کو عنبر کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا کہیں نظر آئی ہو تو براہِ کرم فوراً رابطہ کریں یا یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
Case ID: 263563466
رابطہ نمبر: 03090000015

گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں

عبدالحکیم 16سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کا معاملہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول عبدالحکیم کی طالبہ جو روزہ کی حالات میں ...
26/02/2026

عبدالحکیم 16سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کا معاملہ
گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول عبدالحکیم کی طالبہ جو روزہ کی حالات میں تھی جس سکول سے چھٹی ھونے کے بعد اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنایا گیا یہ واقعی غیر معمولی نہیں ھے یہ سانحہ درندگی سے کم نہیں
وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس کی اپیل

پروفیسر نارمن فنکلسٹائن:"صرف ایک ماہ میں، اسرائیل نے غزہ میں دنیا کے دیگر تمام جنگی علاقوں سے زیادہ فلسطینی بچوں کو مار ...
24/02/2026

پروفیسر نارمن فنکلسٹائن:

"صرف ایک ماہ میں، اسرائیل نے غزہ میں دنیا کے دیگر تمام جنگی علاقوں سے زیادہ فلسطینی بچوں کو مار دیا۔"

"اسرائیل جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بناتا ہے - سر میں، سینے میں گولیاں مارتا ہے۔

اسرائیل مسلمانوں کی ایک آبادی کی نسل ختم کر رہا
اور ہم کیا کر رہیں غزہ کے لوگوں کے لیے ہم جو صاحب اختیار لوگ ہیں وہ سمجھتے ہیں ان سے اس بارے میں بارگاہ الٰہی میں سوال نہیں ہوگاتو یہ ان کی غلط فہمی ہے ایسے لوگوں گریبان غزہ کے معصوم شہیدوں کے ہاتھ میں ہوں گے


پاکستانی میڈیا نے رمضان میں شیطانی پیسوں کی مدد سے شیطانی کھیل جاری ہیں۔ غ زہ میں مسلمانوں کے قتل عام میں مددگار اداروں ...
24/02/2026

پاکستانی میڈیا نے رمضان میں شیطانی پیسوں کی مدد سے شیطانی کھیل جاری ہیں۔ غ زہ میں مسلمانوں کے قتل عام میں مددگار اداروں سے پیسے لیکر ٹی وی شوز میں فتنہ پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک جانب انٹرٹینمنٹ کے نام پر عریانی و فحاشی کا سیلاب ہے تو دوسری جانب نیوز چینل کے نام پر مکروہ و غلیظ دھندا جاری ہے جسے عرف عام میں’مرغوں کی لڑائی‘ کہا جاتا ہے۔
22 فروری کو ہونے والی نشریات میں نا محرم مرد خواتین کو ساتھ بٹھا کرجو نشریات کی جا رہی ہے اسکو اسلام سے جوڑا گیا۔یہی نہیں بلکہ پوری نشریات میں استعماری اور غ زہ کے قتل عام میں مددگار ملٹی نیشنل اداروں کے اشتہارات چلتے رہے۔ بات یہاں تک گئی کہ بدنام زمانہ زہریلی امریکی کولڈ ڈرنک کوکا کولا کو اسٹیج پر میزبان نے اپنے ساتھ رکھاہوا تھا۔

امریکن-اسلام تعلقات کونسل کے ڈائریکٹر خالد تورانی نے کہا:اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے انسانی کھال کے ذخیرے کا مالک ہے۔یہ تم...
22/02/2026

امریکن-اسلام تعلقات کونسل کے ڈائریکٹر خالد تورانی نے کہا:

اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے انسانی کھال کے ذخیرے کا مالک ہے۔
یہ تمام کھالیں میرے فلسطینی بھائیوں کی لاشوں سے حاصل کی گئی ہیں۔
اور اگر میں انہیں ‘نازی’ کہوں تو آپ کے قوانین مجھے سزا دیں گے۔

پس ثابت ہوا کہ امریکہ گریٹر اسرائیل منصوبے کی پشت پناہی کررہا ہے!!اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو ...
22/02/2026

پس ثابت ہوا کہ امریکہ گریٹر اسرائیل منصوبے کی پشت پناہی کررہا ہے!!

اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات انہوں نے امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک پروگرام میں کہی، جہاں کارلسن نے انہیں اسرائیل کے ممکنہ جغرافیائی حدود کے بارے میں سوالات کے لیے دباؤ ڈالا تو انہوں نے بائبل کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق ہے، اسرائیل کا دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر قبضہ کرنا ٹھیک ہوگا
اورہم کہاں پے کھڑے ہیں کیا ہم ان ساتھ مل کر ان یہ کام آسان تو نہیں کر رہے

21/02/2026
لگژری سرکاری گاڑیاں، لامحدود پیٹرول۔۔۔۔جیو نیوز کے اشرف ملخم کی رپورٹ!!"۔۔۔۔پنجاب حکومت نے افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پ...
21/02/2026

لگژری سرکاری گاڑیاں، لامحدود پیٹرول۔۔۔۔جیو نیوز کے اشرف ملخم کی رپورٹ!!

"۔۔۔۔پنجاب حکومت نے افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تین سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے جن میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب 2800،1800 اور 4700 سی سی کی گاڑیاں استعمال کریں گے۔ چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس کی دوگاڑیوں کے لیے ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول ملےگا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی4700 سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں جب کہ پہلےچیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب 1300 اور 1600سی سی گاڑیاں رکھنےکےمجازتھے۔پہلےچیف سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ڈیوٹی پرگاڑی کے لیے 200 لیٹرپیٹرول ماہانہ ملتا تھا تاہم پنجاب سرکاری دورے پر جانے والی گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔۔۔"
غریب دو وقت کی روٹی کے لیے ترس گیا اور امیر کو سرکار کی طرف سے ملنے والی گاڑی میں پٹرول بھی عوام کی طرف سے اور وہ بھی لا محدود

کل جس باپردہ  بچی  نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی تھی وہ اللہ کو پیاری ہوگئی ہے ۔کشمیر سے تعلق ...
20/02/2026

کل جس باپردہ بچی نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی تھی وہ اللہ کو پیاری ہوگئی ہے ۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والی فریحہ افراہیم نے گزشتہ روز اپنا پیپر دینے کے بعد گھر کال کی اور بتایا کہ اس کا پیپر بہت اچھا ہوا ہے اس سے پہلے یہ بچی انٹری ٹیسٹ 2021 کی ٹاپر رہی ہے ۔

انتہائی ہونہار بچی تھی اب معاملہ یہ ہے کہ والدین میڈیکل کالج پہ الزام لگا رہے ہیں کہ انہوں نے بچی کو مارا ہے جبکہ دوسری جانب میڈیکل کالج والوں نے ایک ہفتہ کے لیئے کالج بند کردیا ہے ۔

کالج کا ایسے بند ہونا بہت سے شکوک پیدا کر رہا ہے جبکہ بچی کے متعلق یہی کہا جارہا ہے کہ وہ انتہائی شریف اپنے کام سے کام رکھنے والی بچی تھی

اس نے پہلے بھی اپنی کلاسز میں ٹاپ کیا دوسرا والدین کہتے ہیں کہ ہماری بچی کو کوئی ڈپریشن نہیں تھا ۔

پوسٹ مارٹم میں بچی کے سر پہ گہری چوٹ کا بتایا گیا ہے کہ اس چوٹ کے بعد وہ اللہ کو پیاری ہوئی ۔

اب بات یہ ہے کہ اگر بچی نے واقعی ہی خودکشی کی ہوتی تو یونیورسٹی کو اچانک بند نہ کیا جاتا اس کا مطلب یہی ہے کہ کچھ تو چھپایا جارہا ہے ۔

ہم اب اس بچی کے لیئے کچھ نہیں کرسکتے لیکن اس کے انصاف کے لیئے آواز تو اٹھا سکتے ہیں ۔

منقول

غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک 62 سالہ والد کو پیغام بھیجا جب وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہا تھا، کہا گیا کہ...
20/02/2026

غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک 62 سالہ والد کو پیغام بھیجا جب وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہا تھا، کہا گیا کہ یہ اسرائیلی فوج ہے، احمد، کیا تم اکیلے مرنا چاہتے ہو یا گھر میں فیملی کے ساتھ؟

احمد ترموس کی کہانی لبنان میں وائرل ہو رہی ہے، جس نے اپنے اہل خانہ کو گھر سے نکلنے کو کہا، وہ خود اپنی گاڑی میں بیٹھ کرایک خالی سڑک کے کنارے پر انتظار کر رہا تھا اور پھر دو اسرائیلی میزائل اس کی گاڑی پر آ لگے اور اس نے اپنی اکیلے کی شہادت کا فیصلہ کیا اور شہید ہو گیا۔
اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے آمین

یہ غاصب اسرائیلی شیاطین ہیں جو کسی بھی عرب کے ساتھ ایسا کرتے ہیں جسے وہ مارنا چاہتے ہیں۔
‎ #لبنان

Address

Abdul Hakeem
Abdul Hakim

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Azam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share