
22/01/2025
شور اب اٹھے گا پھر میرے نقطہ چینوں میں
شعر اس نے لکھے ہیں منفرد زمینوں میں
ان کو میں نچاؤں گا ہاتھ کے اشاروں پر
یہ جو سانپ رہتے ہیں میری آستینوں میں
عمر بھر کے وعدے تھے، سارے ہی بھلا دیے؟
آپ تو بدل گئے چند ہی مہینوں میں
*نام میرا چلتا ہے علم و فن کی دنیا میں*
*ذکر میرا ہوتا ہے شہر کے حسینوں میں*