28/06/2025
*نوشہرہ۔تھانہ نظام پور پولیس کا مجرم اشتہاری کے ساتھ مڈھ بھیڑ،مجرم اشتہاری کی پولیس پر فائرنگ,مجرم اشتہاری اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک،ساتھی گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش شروع۔*
تفصیلات کے مطابق۔جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کےلیے جواد خان SDPO اکوڑہ سرکل کی براہ راست نگرانی میں حاجی محمد خان SHO تھانہ نظام پور معہ عرفان خان سب انسپکٹر انچارج چوکی صابر آباد و ٹیم نے تھانہ نظام پور کے علاقہ چارپانی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کررہے تھے کہ اطلاع ملی کہ مقدمہ 173مورخہ 29,04,2025جرم 324,337Fتھانہ نظام پور میں مطلوب مجرم اشتہاری فرحان شاہ ولد فرمان شاہ موجود ہے،اطلاع کو مصدقہ جان کر بغرض گرفتاری نفری پولیس کو ترتیب دیکر ویران مکان ازاں سید احمد پر چھاپہ زنی کی گئی، مجرم اشتہاری نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اپنی جائز گرفتاری سے بچنے کےلیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کو اختیار کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی،فائرنگ رکتے ہی مجرم اشتہاری کے ساتھی نے چھت سے چھلانگ لگاکر بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا،
مذید سرچ کرنے پر پتہ چلا کہ مجرم اشتہاری اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک شدہ پڑا ہے،ہلاک شدہ مجرم اشتہاری سے بھی اسلحہ قبضہ پولیس کیا گیا،
ہلاک شدہ مجرم اشتہاری فرحان شاہ کی لاش کو بغرض پوسٹ مارٹم DHQ کلاں روانہ کیاگیا۔مذید تفتیش جاری ہے۔