Apna Akora

Apna Akora Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Akora, Media/News Company, Akora Khattak.

آگے شئر کیجئے اگر آپ متفق ہیں۔
25/07/2024

آگے شئر کیجئے اگر آپ متفق ہیں۔

عوام اور عوام کے منتخب نمائندوں کی حیثیت 👇
20/06/2024

عوام اور عوام کے منتخب نمائندوں کی حیثیت 👇

آپ کے پانی میں کتنا پانی ہے؟یہ جان کر حیرانی ہوتی ہے کہ فرسٹ ورلڈ اور غریب ممالک میں معیار کی تقسیم کے حوالے سے فرق قدرت...
03/03/2024

آپ کے پانی میں کتنا پانی ہے؟

یہ جان کر حیرانی ہوتی ہے کہ فرسٹ ورلڈ اور غریب ممالک میں معیار کی تقسیم کے حوالے سے فرق قدرتی وسائل کی تقسیم تک بھی آ پہنچا ہے. جو قدرت کی طرف سے تو مفت ہیں مگر ان کو صحیح طور پر برتا نہیں گیا.

دنیا بھر میں پینے کے پانی کی کوالٹی کا موازنہ انوکھا ہے۔ ییل یونیورسٹی کے ایک انڈیکس کے مطابق، جہاں ناروے، فن لینڈ اور آئس لینڈ کا پانی سو فیصد معیاری قرار دیا گیا ہے، وہیں ایتھوپیا، ریپبلک آف کانگو، اور برکینا فاسو جیسے ممالک کی پانی کی کوالٹی انتہائی کم ہے۔

اس میپ میں ہر ملک کی پانی کی کوالٹی کو ایک نمبر سے ناپا گیا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہاں کا پانی کتنا محفوظ ہے۔ یہ انڈیکس گندگی، جراثیم اور آلودگی کی صفائی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

یہ جان کر حیرانی ہوتی ہے کہ بعض یورپی ممالک میں پانی کی کوالٹی کامل ہے جبکہ افریقہ کے کئی ممالک میں یہ معیار خطرے کے نشان تک پہنچ جاتا ہے۔ اس معلوماتی میپ کو دیکھ کر ہمیں پانی کی اہمیت اور عالمی سطح پر اس کے معیار میں فرق کا اندازہ ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ جرمنی اور لکسمبرگ جیسے ممالک میں نہ صرف پانی کا معیار بہترین ہے بلکہ پانی کی فراہمی کا نظام بھی مثالی ہے؟ دوسری طرف، ایتھوپیا اور ریپبلک آف کانگو جیسے ممالک میں پینے کا پانی حاصل کرنا ہی ایک چیلنج ہے۔

پاکستان اور ہندوستان میں پانی کی معیاریت پریشان کن ہے، جس کی بڑی وجوہات میں آبادی کا زیادہ دباؤ، صنعتی اور زراعتی آلودگی، ناکافی پانی کی تقسیم و تصفیہ کے نظام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات شامل ہیں۔ ان عوامل کا حل تلاش کرنا ضروری ہے تاکہ دونوں ممالک میں پانی کی کوالٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔

عارف انیس

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ بے حد فائدے پہنچانے کا سبب بنتا ہے اور فطرت کو خوبصورت اور جاذب نظر بناتا ہے ۔
03/03/2024

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ بے حد فائدے پہنچانے کا سبب بنتا ہے اور فطرت کو خوبصورت اور جاذب نظر بناتا ہے ۔

02/03/2024

Sadqay 💓

کہیں سے گرنے یا کسی حادثے کی صورت میں دو اصول ہمیشہ  یاد رکھیں جن کی مدد سے مریض کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہ...
02/03/2024

کہیں سے گرنے یا کسی حادثے کی صورت میں دو اصول ہمیشہ یاد رکھیں جن کی مدد سے مریض کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔
ہر چوٹ کے بعد اگر کمر یا گردن میں درد ہو ۔۔۔ہاتھ یا پاؤں سن ہوتا ہوا محسوس ہو ۔

تو دو کام کرنے ہیں
۔
کسی صورت بھی تربیت یافتہ عملے کی غیر موجودگی میں مریض کو نہیں اٹھانا
۔
مریض کو اٹھانے کا طریقہ لا گ رولنگ ہے
۔
اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی کارٹن کا گتا لیں اور اسے گردن کے گرد ایسے لپیٹ دیں کہ گردن پر زیادہ دباؤ نہ ائے اور وہاں پر ایک کپڑا باندھا جائے
اس سے گردن فکس ہو جائے گی اور یہ کالر کا کام کرے گا
۔
کوئی بھی موٹا کپڑا جو جسم کا بوجھ اٹھا سکے ۔۔لیں
دو لوگ مل کر مریض کو اس طریقے سے کروٹ دلوائیں جیسے ایک لکڑی کے تنے کو پھیرا جاتا ہے ۔۔۔
کپڑا اس کے نیچے بچھا دیں اور مریض کو کروٹ سے واپس سیدھا لٹا دیں ۔اور دوسری طرف سے وہ کپڑا نکال لیں اب کپڑے کی مدد سے مریض کو اٹھایا جا سکتا ہے
لیکن اگر ریسکیو عملے کا انتظار کر لیا جائے تو زیادہ بہتر ہے
۔2۔
کوئی بھی ہاتھ تیار سن ہونے لگے تو فورا کوئی بھی سٹیرائڈ کا ٹیکا جو مل سکے کسی بھی کمپنی کا ہو لگا گوشت میں یا رگ میں جیسے مناسب لگے لگا دیں
۔
یاد رکھیں کسی بھی اعصابی چوٹ میں وقت پر لگا ہوا ایک سٹیرائڈ کا ٹیکہ دنیا کے بڑے سے بڑے نیورو سرجن سے زیادہ کام کرتا ہے ۔۔۔۔
اس کے بعد ڈاکٹرز کا کام شروع ہو جائے گا جس میں اگر سرجری کرنی ہو تو وہ بھی ہوگی ۔
اور اسکے بعد بتدریج بحالی کا عمل شروع ہوگا۔

نیورو فزیشن ڈاکٹر اکبر علی

Akora Khattak
29/02/2024

Akora Khattak

اخلاقیات قوموں کی تعمیر کرتی ہیںدوڑ کے مقابلوں میں فنش لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا کا ایتھلیٹ عبدالمطیع سب سے آگے ت...
28/02/2024

اخلاقیات قوموں کی تعمیر کرتی ہیں
دوڑ کے مقابلوں میں فنش لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا کا ایتھلیٹ عبدالمطیع سب سے آگے تھا، مگر اس نے سمجھا کہ وہ دوڑ جیت چکا ہے۔
اس کے بالکل پیچھے سپین کا رنر ایون فرنینڈز دوڑ رہا تھا- اس نے جب دیکھا کہ مطیع غلط فہمی کی بنیاد پر رک رہا ہے تو اس نے اسے آواز دی "دوڑو ابھی فنش لائن کراس نہیں ھوئی"
عبدالمطیع اس کی لینگوئج نہیں سمجھتا تھا اس لئیے وہ بالکل سمجھ نہیں سکا۔ یہ بہترین موقع تھا کہ فرنینڈز اس سے آگے نکل کے دوڑ جیت لیتا مگر اس نے عجیب فیصلہ کیا اس نے عبدالمطیع کو دھکا دے کے فنش لائن سے پار کروا دیا۔
تماشائی اس اسپورٹس مین اسپرٹ پر دنگ رہ گئے، فرنینڈز ہار کے بھی ہیرو بن چکا تھا۔
ایک صحافی نے بعد میں فرنینڈز سے پوچھا تم نے یہ کیوں کیا؟
فرنینڈز نے جواب دیا
"میرا خواب ہے کہ ہم ایک ایسا معاشرہ قائم کریں جہاں کوئی دوسرے کو اس لئے دھکا دے تاکہ وہ جیت سکے۔"
صحافی نے پھر پوچھا "مگر تم نے کینیا کے ایتھلیٹ کو کیوں جیتنے دیا؟"
فرنینڈز نے جواب دیا
"میں نے اسے جیتے نہیں دیا، وہ ویسے ہی جیت رہا تھا، یہ دوڑ اسی کی تھی"
صحافی نے اصرار کیا" مگر تم یہ دوڑ جیت سکتے تھے؟"
فرنینڈز نے اس کی طرف دیکھا اور بولا
" اس جیت کا کیا میرٹ ہوتا؟ اس میڈل کی کیا عزت ہوتی؟ میری قوم میرے بارے میں کیا سوچتی؟"

عبدالریّان ولد سہیل احمد جو کہ تھیلیسیمیا کامریض ہے۔ محلہ فرید خان اکوڑہ خٹک ضلع نوشہرہ کا رہائشی ہے۔ کافی عرصے سے زیر ع...
27/02/2024

عبدالریّان ولد سہیل احمد جو کہ تھیلیسیمیا کامریض ہے۔ محلہ فرید خان اکوڑہ خٹک ضلع نوشہرہ کا رہائشی ہے۔ کافی عرصے سے زیر علاج ہے۔ ایک ہفتے کے لئے صرف ایک انجکشن کی قیمت 33 ہزار سے اوپر ہے۔ باقی اخراجات اس کے علاؤہ ہے۔ اس کا والد ایک غریب آدمی ہے۔ اس وقت بھی یہ بچہ پشاور جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے اور ہماری آپ کی مدد کا منتظر ہے۔ آپ سب سے مالی تعاون کی اپیل ہے۔
مخیر حضرات کنفرمیشن اور مالی مدد کے لئے بچے کے والد کے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
03305165046
جزاک اللہ خیر

اکوڑہ خٹک سوشل ویلفیئر یونٹی کی جانب سے .  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ   فیمیل  کو انفارم کیا جاتا ہے .  اکوڑہ خٹک محلہ...
26/12/2023

اکوڑہ خٹک سوشل ویلفیئر یونٹی کی جانب سے .
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ فیمیل کو انفارم کیا جاتا ہے .
اکوڑہ خٹک محلہ رفاقت سکول جس میں بچیوں کی تعداد 300 سے زائد ہے اور صرف تین ٹیچرز پڑھا رہی ہیں پچھلے دو ماہ سے سکول سٹاف کی کمی کی وجہ سے بچیوں کی تعلیم پہ اثر پڑ رہا ہے .
لہٰذا الیکٹرانک میڈیا پرنٹ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کہ توسط سے حکام بالا کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ امتحانات کے لیے وقت قریب ہے اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے بچیوں کی تعلیم اثر انداز ہو رہی ہے . موجودہ گورنر کے پی کے جلد از جلد اس پر ایکشن لے اور مذکورہ سکول میں سٹاف کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے.
Deputy Commissioner Nowshera
DEOF Nowshera

Deputy Commissioner Nowshera https://www.facebook.com/acjehangira1Sadae Nowshera - صدائے نوشہرہ Akora, Khyber Pakhtunkhw...
11/12/2023

Deputy Commissioner Nowshera
https://www.facebook.com/acjehangira1
Sadae Nowshera - صدائے نوشہرہ
Akora, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan

https://www.facebook.com/utilitystoresofficial

تمام ارباب اختیار کی توجہ اکوڑہ خٹک کے یوٹیلیٹی سٹور کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ مذکورہ سٹور اکثر و بیشتر بند ہی پایا جاتاہے ۔ جوکہ عوام کے لئے شدید تکلیف کا باعث بن رہا ہے۔ اور ریلیف کے بجائے اذیت کا باعث بننے لگی ہے۔

آج بھی جب میں دوپہر 2 بجے گیا تو مکمل طور پر بند تھا (تصاویر پر تاریخ و وقت موجود ہے )۔ قریبی بینک کے گارڈ سے پوچھنے پر علم ہوا کہ ان کے آنے جانے کا کوئی خاص روٹین نہیں ہے۔ پھر تین بجے کے بعد میں نے چھوٹے بھائی کو بھیجا تب بھی مکمل طور پر بند پایا گیا(بوجوہ تصاویر نہ لے سکا)۔

یہ ان کا روز کا معمول ہے اور یہی پریکٹس ان کا عملہ کافی عرصے سے کرتے آرہے ہیں۔ اگر ان کا عملہ بریک کرنے بھی جاتا ہے تو تمام اہل کار باری باری کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے عوام کو سہولت نہ دینے کی قسم کھائی ہے۔ عوام پہلے ہی خوار و خجل ہو رہی ہے اوپر سے یہ لوگ ان کو مزید پریشان کر رہے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے مذکورہ سٹور سے متعلق یہ مسئلہ اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کے بھی بذریعہ فون گوش گزار کیا جا چکا ہے لیکن بے سود۔

Address

Akora Khattak
24040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Akora posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Akora:

Share