23/03/2023
پریس ریلز
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان پارٹی کے نوجوان لیڈر اور حلقہ 6 سے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق امیدوار کامریڈ ٓاصف سعید سخی اورپھسو گوجال کے نوجوانوں کا عوامی اور نجی زمینوں پر غیر قانونی اور وہ بھی رات کے اندھیرے میں سائن بورڈ نصب کرنے سےمنع کرنے پر FWO کا ان کے خلاف FIR درج کرنے کی درخواست کی مذمت کرتی ہے ۔
جب کہ نشنل ہائے اتھارٹی NHA نے کئ سال گزرنے کے باوجود زمین کا معاوضہ ادا نہیں کیا ہے دوسری طرف ٹھیکیدار کمپنی روڑ کی بہتر مرمت کے بجاے ہزاروں روپے خرچ کرکے اپنا Logo دیواروں پر نصب کرتی ہے تاکہ وہ ٓاہستہ ٓاہستہ اپنا ملکیت کا دعوی کرسکیں ۔
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان یہ سمجھتی ہے کہ مجوزہ گلگت بلتستان لینڈ ریفام بل کے پیچھے FWO جیسے سرکاری کاروباری کمپنیاں, دیگر نجی کارپوریشنز اور سرمایہ دار کھڑے ہیں جن کی نظریں گلگت بلتستان کے بیش بہا قدرتی وسائل پر لگی ہیں یہ منافع خور کارپوریشنز گلگت بلتستان کی لولی لنگھڑی اسمبلی اور اس میں بیٹھے مقامی سہولت کے ذریعے اس غیر قانونی بل کو پاس کراکے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی تاریخی ملکیت سے محروم کرکے قبضہ کرنا چاہتے ہیں
چناچہ FWO سیاسی لیڈروں کو من گھڑت مقدمات میں الجھا کر عوام کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
عوامی ورکرز پارٹی ان عوام دشمن اور منافع خور اداروں کی مزموم کوششوں کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور نوجوانوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ متحد ہو کر اس قانون کے خلاف مزاحمتی تحریک کو تشکیل دیں اور کامریڈ آصف سعید سخی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کریں۔
جاری کردہ
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان