02/11/2025
علی پور چٹھہ اے پی ٹی نیوز۔ (سوشل ڈیسک)اسلام آباد
نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل (این این آئی) جس کی بنیاد 1993 میں ملک کے مایہ ناز قلمکار اور صحافت کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کرنے والے حافظ عبد الخالق نے رکھی اور بہت جلد اسکا شمار ملک کے سرکردہ اداروں میں ہونے لگا 1993 میں لگایا گیا پودا آج تنا آور درخت بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل عمار یاسر نے تحصیل رپورٹر این این آئی شیخ طاہر وسیم اور اسٹنگر پی ٹی وی نیوز ناصر اقبال کٹرا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس اور عظیم پیشہ ہونے کے ساتھ ملک و ملت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے صحافت کے ذریعے معاشرے کے کلچر کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے ایمانداری سچائی صحافت کے اولین اور بنیادی اصول ہیں صحافت عوام کی ترجیحات کو مقدم اور اسکا استعمال غیر جانبدار اور تعصب سے پاک ہونا چاہئے اس موقع پر حافظ عبید الرحمٰن اور ڈائریکٹر کے بی ٹائلز عثمان ناصر کٹرا بھی موجود تھے
رپورٹ ایڈووکیٹ عبداللہ ناصر کٹرا تازہ ترین خبروں کے لئے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں شکریہ APT1O1 NEWS تحصیل علی پور چٹھہ پاکستان