27/10/2024
*`والدین کو عزّت دینے کے 35 طریقے !!!`*
▪️1 والدین کی موجودگی میں اپنے فون کو دور رکھئیے۔
▪️2 ان کی باتوں کو توجہ سے سنئیے۔
▪️3 ان کی رائے کو مقدم رکھئیے۔
▪️4 ان کی گفتگو میں شامل رہئیے۔
▪️5 ان کو عزّت سے دیکھئے۔
▪️6 ان کو ہمیشہ تعظیم دیجئیے۔
▪️7 ان کے ساتھ اچھی خبر شیئر کیجئے۔
▪️8ان کو بُری خبر بتانے سے پرہیز کیجئے۔
▪️9 ان کے دوستوں کے بارے میں اچھی باتیں کیجئے،اور ان سے محبت رکھئیے۔
▪️10 انُکی کی گئی اچھی چیزوں کو اکثر یاد کرتے رہیں۔
▪️11 انُ کی دہرائ ہوئ باتوں کو اس طرح سنئیے کہ گویا پہلی بار سنُ رہے ہوں۔
▪️12 ماضی کی تلخ یادوں کو ان ساتھ کبھی نہ کیجئے.
▪️13 ان کی موجودگی میں کسی دوسری گفتگو سے پرہیز کیجئے۔
▪️14 ان کے سامنے ادب سے بیٹھنے.
▪️15 انُ کی رائے اور سوچ کے متعلق اختلاف بھی نہ کیجئے۔
▪️16 جب وہ گفتگو کریں تو انُکی بات کو مت کاٹئیے.
▪️17 ان کی عمر کا احترام کیجئے۔
▪️18 ان کے موجودگی میں اپنے بچّوں کو نہ ڈانٹئے اور مارنے سے گریز کیجئے۔
▪️19 ان کے حکم اور مشورے کو قبول کیجئے۔
▪️20 ان کی موجودگی میں صرف ان سے ہی راہنمائ لیجئے۔
▪️21 انُ کے سامنے اپنی آواز کو ہرگز اونچا نہ ہونے دیجئے۔
▪️22 ان کے ساتھ چلتے ہوئے انُ سے آگے بڑھنے یا ان کے سامنے چلنے سے پرہیز کیجئیے۔
▪️23 ان سے پہلے کھانا شروع مت کیجئے۔
▪️24 ان کے سامنے خود کو نمایاں مت کیجئے۔
▪️25 جب وہ خود کو کسی قابل نہ سمجھیں تو ان کو بتائیے کےوہ آپکے لئے قیمتی اور قابل احترام ہیں.
▪️26 ان کے سامنے بیٹھتے ہوئے اپنے پیر انُ کے سامنے مت کیجئے اور نہ ہی انُ کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھیں.
▪️27 ان کے ساتھ بداخلاقی سے بات مت کیجئے.
▪️28 کوشش کیجئے کہ انُ کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں شامل رکھئیے.
▪️29 ان کی موجودگی میں خود کو ہرگز بوُر اور تھکا ہوا ظاہر نہ کیجئے.
▪️30 ان کی غلطیوں اور بھول پر کبھی مت مسکُرائیے.
▪️31 ان کی زیارت برابر کرتے رہئیے۔
▪️32 ان سے بات کرتے وقت بہترین الفاظ کا چناؤ کیجئیے.
▪️33 ان کو محبت بھرے ناموں سے پکاریے جو وہ پسند کرتے ہیں۔
▪️34 انُ کو ہر چیز پر مقدّم رکھئیے اور ترجیح دیجئے.
▪️35 *والدین اس کرۂ ارض پر خزانہ ہیں۔سوچئیے اس سے پہلے کے یہ خزانہ دفن ہو جائے۔اپنے* *والدین کو عزّت دیجئیے جب تک* *وہ ہمارے پاس ہیں* .
اللہ تعالی ہمیں ان باتوں پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
🎗️ *الموعظة الحسنة (للرجال2️⃣)* 🎗️