01/10/2026
ماشااللہ : بڑھاپے میں ماضی کے مشہور اداکار ہمایوں قریشی کو ایک اور سعادت حاصل ۔۔۔ جوشیلے عاشق رسولؐ بن گئے ۔۔۔۔ چند روز قبل کچھ مداح قریشی صاحب سے ملنے ان کے گھر پہنچے سلام دعا اور حال احوال ہوا تو ایک مداح انکی تعریف کرنے لگا انکی پرانی یادیں تازہ ہونے لگیں ، قریشی صاحب ہر بات پر سر جھکائے اللہ ،اللہ ۔ اور لا الہ الا اللہ کا ورد کرتے رہے ۔ لیکن جب مداح نے انکے لیے دعا کی کہ اللہ کریم اپنے محبوب حضرت محمد ؐ کے صدقے انہیں صحت والی زندگی عطا کرے تو لفظ محمدؐ مداح کی زبان پر آتے ہی ہمایوں قریشی کے جسم میں جیسے کرنٹ بھر گیا ، زور سے بولے ، ہائے میں قربان ، پھر انہوں نے اپنی وہیل چیئر سے اٹھنے کی کوشش کی ۔ اور "سبحان اللہ میں قربان" کا ورد کرنے لگے ۔۔۔۔۔ بے شک ایسی زندگی اتنی محبتیں ایسا بڑھاپا اور ایسے شب و روز کم ہی کسی کو نصیب ہوتے ہیں کہ ہر سانس کے ساتھ اللہ اور اسکے رسولؐ اور کلمہ کا ورد زبان سے جاری رہے ۔۔۔ اللہ کریم ہمارے پیارے اور محبوب لیجنڈ ہمایوں قریشی کو صحت کاملہ اور شفائے عاجلہ عطا کرے آمین ثم آمین
Umar Reacts ✅