09/01/2022
درہ آدم خیل سے ایک بار پھر غم کا خبر ۔
درہ آدم خیل میں کنڈولی مائنز میں شانگلہ کے تین کان کن بھائی مائن کے اندر پھنس گئے ان کو نکالنے کے لئے ایک اور مزدور بھائی مائین میں جاتے ہوئے گر کر وفات ہوگیا ۔ اب آخری اطلاعات کے مطابق چاروں کان کن بھائی تاحال مائین کے اندر پھنسے ہوئے ہیں اور مزدور بھائیوں کے اپنے مدد اپ کے تحت ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
مائین ٹھیکدار اور میٹ روپوش ہوگئے ہیں ۔ اب کوئی بھی مائین مالک ، ٹھیکدار اور میٹ کے نام بتانے سے کتراتے ہیں ۔
سرکاری ذرائع اور وہاں کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ مائین غیر قانونی تھا ۔
شانگلہ کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ جب شانگلہ کے عوام کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہیں تو سب قانون کے مطابق ہوتے ہیں اور جب کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو پھر سرکاری مشینری ، مائنز مالک ، مزدوروں کے اجرتی قاتل ٹھیکدار ، میٹ مزدور یونین اور خود ساختہ فیڈریشن پھر ایک اواز میں کہتے ہیں کہ یہ مائین غیر قانونی تھا اور ہیں ۔
تمام ہم خیال ساتھیوں سے اپیل ہیں۔
کہ کوئلہ کان مزدور بھائیوں کے لئے آواز اٹھائے اور ان لاچار اور مجبور بھائیوں کے لئے اپنا حق ادا کریں ۔اور یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ واقع 11 بجی پیش آیا اور ابتک نہ مایننگ عملہ آیا ھے نہ حکومتی اداروں میں کوئی موجود ھے افسوس کی مقام ھے کہ اخیر شانگلہ کے کویلہ کان مزدور سے یہ انسانیت سے باہر سلوک کیو ہورہاھے