Amankot Daily News

Amankot Daily News Our page showing reality and fact totally base on truth. thing related our village,district,country

عمران جو کے عرفان کا بھائی اور مرھوم وادود کا کا بیٹا تھا وفات پا چکا ھے جس کا نماز جنازہ اج 11 بجے امانکوٹ میں ادا کیا ...
20/12/2017

عمران جو کے عرفان کا بھائی اور مرھوم وادود کا کا بیٹا تھا وفات پا چکا ھے
جس کا نماز جنازہ اج 11 بجے امانکوٹ میں ادا کیا جاے گا
اللہ پاک مغفرت سرمائے امین۔

کیا اپکو نہیں پتہ یہ۔یہودیوں کی کمپنی ہے اور جوپیسہ کماتے ہے وہ فلیسطینوں پر ظلم کرتے ہےپاکستانیوں اج دیکھادوں کہ ہم بھی...
10/12/2017

کیا اپکو نہیں پتہ یہ۔یہودیوں کی کمپنی ہے اور جوپیسہ کماتے ہے وہ فلیسطینوں پر ظلم کرتے ہے
پاکستانیوں اج دیکھادوں کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں۔بس شیئر کرتے جا ئے۔آخر درجے کے مسلمان تو بنے ھم اور آج سے ان چیزوں کا بائیکاٹ کریں۔

Real Muslim leader
10/12/2017

Real Muslim leader

10/12/2017
جب ہسپانیہ کے آخری مسلمان بادشاہ ابو عبداللہ کوسقوط غرناطہ کے بعد وہاں سے نکال دیا گیا تو ایک پہاڑ کی چوٹی پر رک کر وہ غ...
09/12/2017

جب ہسپانیہ کے آخری مسلمان بادشاہ ابو عبداللہ کوسقوط غرناطہ کے بعد وہاں سے نکال دیا گیا تو ایک پہاڑ کی چوٹی پر رک کر وہ غرناطہ پر آخری نظر ڈالتے ہوئے رونے لگا ۰ اس وقت اس کی ماں نے اسے یہ تاریخی الفاظ کہے تھے :

“Do not cry like a woman for that which you could not defend as a man.”
"اس کے لیے عورتوں کی طرح مت رو جس کے لیے تم مردوں کی طرح لڑ نہیں سکے"
آج یروشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ بنتے دیکھ کر دنیا بھر کے مسلمانوں کی دہائی پر مجھے ابو عبداللہ کی ماں کے الفاظ یاد آگئے ۰۰ اور یہ اس سلسلے کی آخری ہزیمت نہیں ۰ صہیونی مسجد اقصی گرا کر وہاں اپنا "تھرڈ ٹیمپل" بنانا چاہتے ہیں ۰ آدھی صدی پہلے جب مکمل یروشلم یہودیوں کے ہاتھ آیا تھا تو انہوں نے یہی نعرے لگائے تھے کہ "اب تھرڈ ٹیمپل ہمارے ہاتھ میں ہے " ۔۔ یہی نہیں، صیہونیوں کے گریٹر اسرائیل کے منصوبے میں شام عراق سے لے کر سعودیہ میں مدینہ تک شامل ہے اور حال ہی میں مسجد نبوی میں کھڑے ہوئے صیہونی کی فخریہ تصویر کوئی مسلمانوں سے محبت کی دعوے دار نہیں تھی، ان کی مدینہ بلکہ مسجد نبوی تک پہنچ کی دعویدار تھی۔
شاید یہودیوں کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی اپنی ذلت آمیز نیند سے جاگنے کے لئے مسجد اقصی گرائے جانے کے منتظر ہیں ۔
۰۰ وقت تیزی کے ساتھ ہمارے محمد ( ص ) کی پیشنگوئیاں سچ ثابت کرتا جا رہا ہے ۰۰ اور مجھے ابو عبداللہ کی ماں کے الفاظ کے بعد اقبال( رح) کے الفاظ کی گونج بھی سنتی ہے
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے، لب پہ آ سکتا نہیں
محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی
شب گریزاں ہو گی آخر جلوۂ خورشید سے،
یہ چمن معمور ہو گا نغمہ توحید سے

لیکن ابو عبداللہ کی ماں کے الفاظ اور اقبال کے اشعار کے درمیان مجھے اسرائیل کے پہلے حاکم بن گوریون کے ان الفاظ کی بازگشت اپنے اردگرد سنتی ہے جب اس نے پیرس میں یروشلم پر قبضے کا جشن مناتے ہوئے کہا تھا۔۔۔
"ہمیں کسی عرب سے کوئی خطرہ نہیں، ہمیں خطرہ ہے تو پاکستان سے ہے" ۔
(عائشہ غازی)
#القدس #یروشلم

وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کے علاقہ گورگٹھڑی میں ہیریٹج پائلٹ منصوبے کا افتتاح کردیا۔۔۔منصوبے کے تحت تحص...
09/12/2017

وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کے علاقہ گورگٹھڑی میں ہیریٹج پائلٹ منصوبے کا افتتاح کردیا۔۔۔
منصوبے کے تحت تحصیل گورگٹھڑی سے گھنٹہ گھر تک ٹریک بنایا جائے گامنصوبہ پر 31 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئیگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پشاور کی ترقی میں سابقہ حکومتوں کی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ کرپشن کا بازار گرم مگر اداروں کی کارکردگی صفر تھی عمارات اور گلی کوچوں کو حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے کھنڈرات بنا دیا گیا تھا جبکہ بد امنی اور دہشتگردی کے واقعات نے اہل پشاور کی زندگی اجیرن بنا دی تھی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پشاور کے شہریوں سے خصوصی لگاؤ ہے اور وہ صوبے کے دوسرے علاقوں کے ساتھ ساتھ پشاور کی ترقی کیلئے بھی اُن سے پوچھتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے تبدیلی اور اصلاحات کا مقصد غریب عوام بالخصوص پشاور کے شہری ہیں جنہیں طویل عرصہ سے محرومیوں کا سامنا رہا۔ہمارا حکومت میں کوئی ذاتی مفاد نہیں مگر ہمیں عوام کا درد ہے اور تبدیلی کا مشن ہر صورت پورا کریں گے وہ تحصیل گور گٹھری پشاورکے قریب ہیرٹیج ٹریل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ساڑھے 18 کروڑ روپے لاگت کے اس ترقیاتی منصوبے کے تحت اندرون شہر وہیکل ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہو جائے گی۔ سڑکیں اور بازار ٹف ٹائلز کے فٹ پاتھ میں تبدیل ہوجائیں گی۔ بجلی، ٹیلی فون اور فائبر آپٹک کی تمام تاریں ، نکاسی آب، اور دیگر یوٹیلٹی سروسز زمین دوز بنادی جائیں گی جبکہ قدیم تاریخی عمارات کی تعمیر و مرمت اور آرائش کرکے واپس اصل شکل میں بحال کردیا جائے گا۔منصوبے کی ذمہ داری محکمہ آرکیالوجی کے حوالے کی گئی ہے اور 12 متعلقہ محکمے اس کی معاونت کریں گے جبکہ اس کی بروقت اور عالمی معیار کے مطابق تکمیل کیلئے ضلع ناظم پشاور اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس منفرد منصوبے کا آغاز تحصیل گور گٹھری سے چوک یادگار تک ہو گا جسے کھدائی شروع ہوتے ہی تین مہینے کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گااور دن کے علاوہ آدھی رات کی شفٹوں میں بڑی سرعت سے کام کرکے بڑی بڑی واٹر پروف پائپوں کے ذریعے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت بچھائی جانے والی فائبر آپٹک کیبلز ، واپڈا اور ٹیلی فون تاریں اور دیگر تمام تاروں کے علاوہ گیس اور آبنوشی کے پائپوں کو بھی زمین دوز بنا دیا جائے گا۔اسی طرح نکاس کے تمام نالوں اور نالیوں کو بھی زیر زمین کردیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے بازاروں اور گلی کوچوں میں زیر زمین دو الگ واٹر پروف بلاک تعمیر کرکے آگے بڑھایا جائے گاتاکہ اندرون شہر تمام تاریخی اور جدید عمارات سیم زدگی سے مکمل طور پر محفوظ رہیں جبکہ بالا زمین ان تمام یوٹیلیٹیز سہولیات کے پوائنٹ بھی جدید بنیادوں پر قاعدہ قانون کے مطابق شہریوں کی ضروریات کے مطابق متعین کئے جائیں گے۔ تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی اور پشاور میگا پراجیکٹس کے فوکل پرسن شوکت علی یوسفزئی نے بھی خطاب کیااور منصوبے کے اجراء پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ محکمہ آرکیالوجی منصوبے کی پوری تیز رفتاری کے ساتھ بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنادے گااور اندرون شہر واپڈا کے پیچیدہ جال نما تاروں، بے ترتیب پانی اور گیس کے پائپوں اور نکاس کے کھلے نالوں کی وجہ سے آئے روز ہونے والے حادثات اور مشکلات سے شہریوں کو ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی ۔پرویز خٹک نے کہاکہ ہیرٹیج ٹریل کی کامیاب تکمیل اور بہتر نتائج کی صورت میں اسے پورے پشاور شہر میں توسیع دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک کی ترقی اس وجہ سے نہیں کہ وہاں سونے کے پہاڑ ہیں یا اُن کے خزانے بھرے ہیں بلکہ اُن کی خوشحالی کا راز ایماندار قیادت ہے جس کا ہمارے ہاں فقدان ہے حالانکہ یہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہم کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنا کر اپنی آئندہ نسل کو ایماندار قیادت دینا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں کئی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں اطلاعات و خدمات تک رسائی اور وسل بلوئر قوانین اس کی اہم کڑیاں ہیں جس کے نتیجے میں اب میڈیا وزیراعلیٰ ہاؤس کے چائے کے اخراجات بھی معلوم کرلیتا ہے ۔پی ٹی آئی حکومت ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی روایات بھی ختم کرنا چاہتی ہے ۔ آئندہ ارکان اسمبلی صرف قانون سازی پر توجہ دیں گے اور ترقیاتی کام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہوگی ۔شوکت یوسفزئی کی طرف سے ہیرٹیج ٹریل منصوبے کی وجہ سے عارضی متاثرہ دُکانداروں کو معاوضے کی فراہمی سے متعلق مطالبے پر وزیراعلیٰ نے اس پر ہمدردانہ غور کا یقین دلایا تاہم واضح کیا کہ منصوبے کی تکمیل پراُن کی آمدن میں کئی گنا اضافہ ہو گا-

Protests for gas laodshading in amankot.
08/12/2017

Protests for gas laodshading in amankot.

اس بات پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
07/12/2017

اس بات پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

Peshawar kpk
05/12/2017

Peshawar kpk

  murtaza kakaمرتضی بابا # # #
05/12/2017

murtaza kaka
مرتضی بابا # # #

سبحان اللہہمارے پیارے نبی پاک حضرت محمّد مصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کے بارے میں غیر مُسلم راہنماؤں کے تا...
04/12/2017

سبحان اللہ
ہمارے پیارے نبی پاک حضرت محمّد مصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کے بارے میں غیر مُسلم راہنماؤں کے تاثرات پڑھیں اور خوشی سے شاداں و فرحاں ہو جائیں کہ کس کس مذاہب سے یہ لوگ تعلق رکھتے تھے مگر میرے نبی کریم حضرت محمّد مصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کے اخلاق و صلہ رحمی اور صادق اور امین، بلکہ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کے ہر ہر عمل کے کتنے قائل و متاثر تھے سبحان اللہ ...!
URPTI

مولانا حسن جان شہید رحمتہ اللہ علیہمولانا حسن جان شہیدؒ ، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہور عالم دین، مسجد درویش او...
04/12/2017

مولانا حسن جان شہید رحمتہ اللہ علیہ

مولانا حسن جان شہیدؒ ، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہور عالم دین، مسجد درویش اور جامعہ امداد العلوم کے سربراہ تھے۔ 5 جنوری 1938ء کو چارسدہ کے علاقہ پڑانگ یاسین زئی میں پیدا ہونے والے حسن جان زندگی میں وہ شخصیت بننے میں کامیاب ہو گئے جن کی شخصیت سے انکار ان کی زندگی میں بھی کسی کو کرنے کی جرأت نہ ہو سکی۔

دینی تعلیم
دارالعلوم نعمانیہ اتمانزئی میں ابتدائی دینی تعلیم حاصل کی، پھر جامعہ اشرفیہ لاہور چلے گئے۔ 1957ء کے بعد مولوی عالم اور مولوی فاضل کی سند حاصل کی۔ 1971ء میں جامعۂ پشاور سے ایم.اے اسلامیات میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ مولانا حسن جان اُن 18 طلباء میں سے تھے جنہیں سب سے پہلے مدینہ یونیورسٹی میں پاکستان کی طرف سے طالب علمی کا شرف حاصل ہوا۔ چونکہ مدینہ یونیورسٹی کا قیام صرف 6 ماہ پہلے ہوا تھا، اس لیے وہاں پر صرف کلیہ شریعہ کی تعلیم دی جاتی تھی اور باقی شعبے مولانا حسن جان کی واپسی کے بعد قائم ہوئے. مولانا حسن جان نے مدینہ میں چار سال قیام کیا۔ اس دوران مسجد نبوی میں قرآن حفظ کیا۔

دنیاوی تعلیم
مولانا حسن جان نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کی انہوں نے پرائمری تعلیم کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 بنوں میں 1962ء میں میٹرک کے بعد انہیں دینی تعلیم کے لیے شمالی وزیرستان جانا پڑا۔ اور مدرسہ حسینیہ نورک میں تعلیم حاصل کی۔ جو ایف آر بنوں میں ہے وہاں وہ چھوٹی سی مسجد میں رہتے تھے۔ انہوں نے صرف و نحو کی تعلیم لکی مروت سے حاصل کی بعد میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں داخلہ لیا۔ بعد میں مدرسہ تعلیم القرآن کوہاٹ سے بھی کچھ تعلیم حاصل کی ۔ ضروریات کی بنا پر واپس بنوں چلے گئے اور مدرسہ معراج العلوم میں داخلہ لیا۔ پھر جامعہ اشرفیہ لاہور سے مزید تعلیم حاصل کی۔ بعد میں دورہ حدیث سے فارغ ہوئے اور اسی سال تعلیمی بورڈ لاہور سے عربی فاضل اور پھر اگلے سال ایف اے کا امتحان دیا۔

درس و تدریس
مولانا حسن جان نے رزق حلال کمانے کے لیے سکول میں بھی درس و تدریس کا پیشہ اپنایا اکبر میموریل کالج مردان میں اسلامیات کے استاد کے لیے انٹرویو ہو رہے تھے تو مولانا نے بھی انٹرویو دیا۔ جلبئی صوابی کے ایک سکول میں ان کی تقرری ہوئی مگر یہاں آ کر انہیں تسلی اس لیے نہیں ہوئی کہ وہ بالغوں کی محفل سے نکل کر بچوں کی مجلس میں آگئے تھے جس کے بعد ملازمت چھوڑ کر مدرسے کی طرف آگئے۔

تصانیف
مولانا حسن جان کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں النظوم الإقتصادي في الدولة الإسلامية، أحسن الخبر في مبادي علم الاثر اور مقدمة علوم القرآن قابلِ ذکر ہیں۔ لبنان کے رسالہ اجتماع میں ان کے مقالات وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہتے تھے۔ اسی طرح احسن البیان کے علاوہ سفر نامہ شام عرب ممالک ، سفر بیت المقدس اور امام بخاری کے دیس میں بھی ان کے اہم تصانیف میں شامل ہیں۔ ماہنامہ الحق میں بھی ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔

سیاسی خدمات
۔ 1990ء سے 1993ء تک وہ قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔ خان عبدالولی خان ان سے شکست کے بعد انکی عظمت کو تسلیم کرتے ہوۓ سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔ وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر بھی رہے اور مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔ وفاق المدارس پاکستان کے نائب امیر بھی رہے۔ انہوں نے افغانستان، ہندوستان، ازبکستان، ایران، سعودی عرب، لبنان، شام، فلسطین، مصر، جنوبی افریقہ اور کینیا سمیت بہت سے ممالک کا سفر کیا۔ 15 مرتبہ حج کی سعادت حاصل کی۔ اس کے علاوہ مولانا ایک معتدل سوچ رکھنے والے عالم دین رہے۔ خودکش دھماکوں کی شدید مخالفت کی اور ان کا کہنا تھا کہ مسلمان کا خون دوسرے مسلمان کے لیے حرام ہے۔

مسجد درویش
آپ مسجد درویش کے خطیب اور جامعہ امدادیہ العلوم کے سربراہ تھے۔ اس مدرسے اور مسجد نے دین کی اشاعت اور لوگوں کی رہنمائی میں جو اہم کردار ادا کیا ہے اسے کوئی نظرانداز نہیں کر سکتا ۔ دین کے لیے اس مدرسے اور مسجد کی خدمات صوبہ سرحد کیا پورے ملک میں قابل تقلید ہیں۔

مولانا ایک معتدل سوچ رکھنے والے عالم دین رہے۔ خودکش دھماکوں کی شدید مخالفت کی اور ان کا کہنا تھا کہ مسلمان کا خون دوسرے مسلمان کے لیے حرام ہے۔

شہادت
15 ستمبر 2007ء کو افطاری سے چندلمحے پہلے تقریباًً سات بجے پشاور کے وزیر باغ کے علاقے میں تین شدت پسندوں نے انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

اللہ تعلی شہادت قبول فرمائے ___
اللہ تعلی ان کی مرقد مبارک پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے ___ امین ثم امین

ماخوذ _

CCPO   Tahir Khan during Agriculture Training Institute Operation.      our
02/12/2017

CCPO Tahir Khan during Agriculture Training Institute Operation.
our

02/12/2017

ایسا مزاق کبھی بھی نہیں کرنا چاہیے جو دوسروں کو نقصان پہنچاۓ یہاں تک کے جان سے بھی ہاتھ و
دونا پڑھے۔ اپ کی چھوٹی سی غلطی دوسرے کی جان لے سکتی ھے۔۔

TTP issues photos of the 3 gunmen who killed 6 students  and 3 other people in an attack on the agriculture center in Pe...
02/12/2017

TTP issues photos of the 3 gunmen who killed 6 students and 3 other people in an attack on the agriculture center in Peshawar. TTP Chief Fazalullah is seen in the center.

خونی دسمبر پھر ھمارے گھروں میں صف ماتم بچھا گیا. #
01/12/2017

خونی دسمبر پھر ھمارے گھروں میں صف ماتم بچھا گیا. #

پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد
01/12/2017

پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد

Address

Amankot, Nowshera
Amankot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amankot Daily News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share