Irfan shahzaib official

Irfan shahzaib official ملکی حالات پر نظر

*جن طلبہ کے امتحانات ملتوی کیے گئے تھے، ان کے پرچوں کا نیا شیڈول درج ذیل ہے۔*
04/11/2025

*جن طلبہ کے امتحانات ملتوی کیے گئے تھے، ان کے پرچوں کا نیا شیڈول درج ذیل ہے۔*

04/11/2025

آج رات مختصر بارش کا سلسلہ اور ژالہ باری پہاڑوں پر برفباری کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا ۔۔

اگر10دن کے اندر پورے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کیجاتی تو گیارہویں  دن پی ٹی اے آ فس کا گھیراؤ کیا جائیگا  جم...
04/11/2025

اگر10دن کے اندر پورے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کیجاتی تو گیارہویں دن پی ٹی اے آ فس کا گھیراؤ کیا جائیگا جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران کی پی ٹی اے آفس مظفرآباد کے ذمہ داران کو ڈیڈ لائن جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران نے بڑے مظاہرے کی کال دے دی ہے، ریاست بھر میں فیس بک کو ایک ماہ ہو گیا موبائل ڈیٹا پر بند ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی کہیں جگہوں پر سلو کر دی گئی ہے

اپنی جان کیلئے احتیاط کریں،اٹلی میں کام کے دوران بے احتیاطی 2 تارکین کی جان لے گئیبریشیا:آپ فیکٹری میں کام کرتے ہیں، تع...
04/11/2025

اپنی جان کیلئے احتیاط کریں،اٹلی میں کام کے دوران بے احتیاطی 2 تارکین کی جان لے گئی

بریشیا:آپ فیکٹری میں کام کرتے ہیں، تعمیراتی صنعت سے وابستہ ہیں، یا کوئی اور ملازمت کررہے ہیں، خدارا اپنی جان کی حفاظت کریں، کام کے دوران قانون کےمطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کیوں کہ ذرا سی لاپرواہی آپ کی جان لےسکتی ہے،اور پردیس میں پیش آنے والے حادثے کا دکھ آپ کے اہلخانہ کو کئی گنا ہوگا۔ انہیں کئی روز تک میت کا انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔زخمی ہیں، تو ان کےدل بھی آپ کی بحالی تک زخمی رہ سکتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اٹلی میں کام کے دوران حادثات کی شرح باقی یورپی ممالک سے زیادہ سمجھتی جاتی ہے، اور صرف اس سال کےدوران اب تک 400 سے زائد ورکرز کی جان کام کےدوران جاچکی ہے، جس کی بڑی وجہ بے احتیاطی ہے، اب تازہ واقعہ بریشیا کے قریب نوولارا (Nuvolera) کے علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں ایک بھارتی مزدور سنگ مرمر کی کان میں کام کے دوران حادثےمیں ہلاک ہوگیا،جبکہ دوسرا واقعہ روم میں پیش آیا،جہاں قدیمی ٹاور کے گرنے کے باعث ایک رومانیہ کا شہری حادثہ کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ پیر کی صبح (Via del Marmo) نامی سنگ مرمر کی کان میں پیش آیا، جہاں بدقسمت بھارتی نژاد مزدور پتھر کی کٹنگ مشین کے قریب بلندی پر بغیر حفاظتی تدابیر کے کام کر رہا تھا، اچانک توازن بگڑنے پر وہ نیچے جا گرا، اسے سر اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید زخم آئے۔ساتھی مزدوروں نے فوری طور پر امدادی ٹیموں کو اطلاع دی۔
ایئر ایمبولینس کے ذریعہ اسے Gavardo Hospitalمنتقل کیا گیا، مگر وہ چند گھنٹوں بعد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔مقتول کی شناخت صرف "بھارتی نژاد مزدور" کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ پولیس نے تفتیش مکمل ہونے تک نام اور آبائی ریاست ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی گزشتہ چند برسوں سے بریشیا کے صنعتی علاقے میں تعمیراتی و کان کنی شعبے سے منسلک تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب مزدور حفاظتی بیلٹ کے بغیر کام کر رہا تھا۔ کارا بنیری اور اور محکمہ لیبر سیفٹی (ATS Brescia) نے مشترکہ انکوائری شروع کر دی ہے، جبکہ کان کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے،مزدور تنظیم CGIL Lombardia نے بیان میں حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایک اور قیمتی جان محض لاپرواہی کے باعث ضائع ہو گئی۔ جب تک حفاظتی معیارات کو سختی سے نافذ نہیں کیا جاتا، ایسے سانحات ختم نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب روم کےسینٹر میں واقع ایک قدیمی ٹاور کا کچھ حصہ گرنے کے نتیجے میں 3 مز دور ملبے تلے دب گئے، دم گھٹنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دو افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

*ضلع اٹک میں ڈھوک سلطان کے مقام پر تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت* ڈھوک سلطان 3 کنویں کی کھدائی سے 14 سو بیرل یومیہ خام ت...
04/11/2025

*ضلع اٹک میں ڈھوک سلطان کے مقام پر تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت*

ڈھوک سلطان 3 کنویں کی کھدائی سے 14 سو بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا

ڈھوک سلطان 3 کنویں سے روازنہ 2.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس اور 15 ٹن ایل پی جی گیس حاصل ہوگی

ڈھوک سلطان 3 کنویں کی کھدائی پی پی ایل نے جوائنٹ وینچر کے ساتھ کی ہے

ڈھوک سلطان 3 کنویں میں پی پی ایل 75 فیصد کا حصہ دار ہے

ڈھوک سلطان کنویں سے قدرتی گیس سوئی ناردرن اور خام تیل اٹک آئل ریفائنری کو فروخت کیا جائے گا

تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت سے ملکی زرمبادلہ کی بڑی بچت ہوگی، پی پی ایل انتظامیہ

دریافت ملکی توانائی ضروریات کو پوری کرنے کے ساتھ معیشت کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم ہے ، پی پی ایل انتظامیہ

*27ویں ترمیم پرتمام اتحادیوں کواعتمادمیں لیناہے،اسحاق ڈار**حکومت اتحادیوں کو ساتھ لےکرچل رہی ہے،اسحاق ڈار**تجویزہےکہ27وی...
04/11/2025

*27ویں ترمیم پرتمام اتحادیوں کواعتمادمیں لیناہے،اسحاق ڈار*
*حکومت اتحادیوں کو ساتھ لےکرچل رہی ہے،اسحاق ڈار*
*تجویزہےکہ27ویں ترمیم پہلےسینیٹ میں پیش کی جائے،اسحاق ڈار*
*27ترمیم کی حتمی دستاویزآئین وقانون کےمطابق پیش کی جائےگی،اسحاق ڈار*
*سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو جلد از جلد تعینات کیا جاناچاہیئے،اسحاق ڈار*
*27ویں ترمیم پر تمام معاملات شفاف رکھےجائیں گے،اسحاق ڈار*
*27ویں ترمیم کہیں اور سے پیراشوٹ نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار*
*27ویں ترمیم حکومت لارہی ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز آن بورڈ ہیں،اسحاق ڈار*

ساوتھ افریقہ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 264 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے
04/11/2025

ساوتھ افریقہ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 264 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے

04/11/2025

اگر 10 دن کے اندر پورے آ زاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کیجاتی تو گیارہویں دن پی ٹی اے آفس کا گھیراؤ کیا جائیگا ..
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

اب شناختی کارڈ وصول کرنے کے لیے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں !پاک آئی ڈی ایپ یا ویب سائٹ سے درخواست دیں اور کارڈ اپنے گ...
04/11/2025

اب شناختی کارڈ وصول کرنے کے لیے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں !

پاک آئی ڈی ایپ یا ویب سائٹ سے درخواست دیں اور کارڈ اپنے گھر پر وصول کریں.

بھکرکلورکوٹ میں جس 4 سالہ بچی کو اغوا کیا گیا ہے۔ اسکی اصل سٹوری یہ ہے کہ بچی کے والد نے اغوا کار سے مبینہ طور پر سود پر...
04/11/2025

بھکر
کلورکوٹ میں جس 4 سالہ بچی کو اغوا کیا گیا ہے۔ اسکی اصل سٹوری یہ ہے کہ بچی کے والد نے اغوا کار سے مبینہ طور پر سود پر 14 لاکھ لیے ہوئے تھے اور وہ روزآنہ 8 ہزار روپے سود ادا کرتا تھا۔ مگر اب سود خور اپنی تمام رقم سود سمیت واپس مانگ رہا تھا۔۔اس کے پیسوں کا انتظام کرنے کے لیے بچی کا والد کلور کوٹ آیا ہوا تھا کہ اسی دوران سود خور نے اپنے پیسوں کی وصولی کے لیے اس کی چار سال کی بچی سفینہ زینب کو اٹھا لیا۔ اور فرار ہوگیا اور اب بچی کے والد کے مطابق سود خور بچی کی واپسی کے لیے ایک کروڑ روپے کا تاوان مانگ رہا ہے بچی کا اغوا سود پر لیے گئے پیسوں کی واپسی نہ ہونے کی وجہ سے ہؤا ہے۔

04/11/2025

مظفر آباد
پٹہکہ شاہرائے نیلم رتڑہ کے مقام پر گاڑی کے حادثے کی اطلاع ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ

04/11/2025

مظفرآباد آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں آج شام 4 بجے کے مناظر مکمل اندھیرا اور گاڑیوں کی فلڈ لائٹس آن

Address

Arja

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irfan shahzaib official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share