22/06/2025
آئبکس ریزورٹ روپل ہوٹل کا اج افتتاح ہوابہترین لوکیشن ننگا پربت ہوٹل کے بیس کمپ کے قریب ۔
ننگا پربت، جو دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے، قدرت کا ایک عظیم شاہکار ہے۔ اس کے دامن میں واقع وادی "روپل" حسنِ فطرت کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ یہاں کے برف پوش پہاڑ، سرسبز میدان، بہتے چشمے اور ٹھنڈی ہوائیں انسان کو ایک اور ہی دنیا میں لے جاتی ہیں۔
اب جب بات ہو بہترین ہوٹل کی تو خوشخبری یہ ہے کہ ننگا پربت کے دامن میں ایک اعلیٰ معیار کا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے، جو سیاحوں کے آرام و سکون کا مکمل خیال رکھتا ہے۔ یہ ہوٹل قدرتی نظاروں کے بیچوں بیچ واقع ہے، جہاں سے ننگا پربت اور روپال فیس کا دلکش منظر براہِ راست دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں کے کمرے آرام دہ، کھانے ذائقہ دار اور ماحول بے حد پرسکون ہے۔
آپ سب سیاح سے گزارش ہے جب بھی استور کا چکر لگائے تو ننگا پربت کے دامن میں واقع اس خوب صورت ہوٹل کا مت بھولنا ۔۔
یہ مقام اُن تمام لوگوں کے لیے جنت سے کم نہیں جو قدرتی خوبصورتی، سکون اور پہاڑوں کے عاشق ہیں۔ ننگا پربت کی شان، روپل کی جادوئی خوبصورتی اور اس بہترین ہوٹل کا حسین امتزاج آپ کے سفر کو یادگار بنا دے گا۔