Dhank Rang FM program

Dhank Rang FM program فیبا کمیونیکیشن لے کے آیا آپ کے لیے ایک زبردست پروگرام ?

08/03/2024

دریا ہرو
وادی ہزارہ میں شامل پانچ اضلاع #ہری پور ۔ #ایبٹ آباد۔ #مانسہرہ۔ #بٹگرام۔ #کوہستان
ان کا حسن دیدنی ہے دیکھنے والا اس جنت نظیر ہزاہ کا دیوانا ہو جاتا ہے ہر ضلع اپنی الگ ہی پہچان کا حامل ہے آجکا زکر دریا ہرو جو کہ جنت نظیر وادی ایبٹ آباد کہ حسن میں چار چاند لگاتا ہے جو ایبٹ آباد #ڈونگا گلی سے شروع ہوتا ہوا پنجاب کہ ضلع اٹک میں جاکر دریا سندھ میں جاگرتا ہے اسے دریا سندھ کا معاون دریا بھی کہا جاتا ہے
یہ دریا 81 کلو میٹر ضلع ایبٹ آباد میں اور 64 کلو میٹر ضلع اٹک میں بہتا ہے اور اسی دریا پہ ہری پور میں بنا خانپور ڈیم بھی ہے یہ ڈیم اور جھیل #خانپور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں اور اسی جھیل سے اسلام آباد کو پینے کا پانی بھی دیا جاتا ہے اگر ہزارہ گزیٹر 1883 کہ مطابق اسے دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ایک کو ہرو ڈھونڈاں اور دوسرے حصے کو ہرو کڑلال کہا جاتا ہے یہ دونوں حصے ایبٹ آباد کہ مضافاتی حصہ جبری میں جبری پل کہ نیچے اکٹھے ہوتے کچھ فاصلے پہ ندی نیلاں بھی اس میں شامل ہو جاتی ہے
سر جان مارشل لکھتا ہے کہ ٹیکسلا کو ہمیشہ سرسبز اسی دریا ہرو نے رکھا
ضلع ہری پور میں خانپور ڈیم بنایا گیا ہے۔
ﺍﺱ ﮐﮯ ﭼﺎﺭ ﺑﮍﮮ ﻣﻌﺎﻭﻥ ﯾﮧ ﮨﯿﮟ۔
1 ﻟﻮﺭہ، ﮨﺮﻭ ڈھونڈ 2 ﺳﺘﻮڑہ، ﮨﺮﻭ کڑلال جس پہ ایبٹ آباد کی پہچان آبشاریں ہزارہ آبشار سجیکوٹ ٹوٸن آبشار اور امبریلا آبشار بھی آتی ہیں 3 ﻧﯿﻼﻥ و لنگڑیال 4 چھجیاں آبشار والا کٹھہ یہ وہی کٹھہ ہے جس کہ اوپر #سراۓ صالح کی 400 فٹ اونچی آبشار آتی ہے
دریائے ہرو ہزارہ و اٹک میں یکساں مقبولیت کے ساتھ ضلع راولپنڈی کا کچھ علاقہ ہرو کے ساتھ لگتا ہے جیسے بھلڑ توپ کا گاؤں اور سرڑہ کی پہاڑیاں اور بھلڑ اسٹوپا تحصیل ٹیکسلا میں شامل ہے حسن ابدال کہ قریب باٸی گاٶں کہ مقام پہ چھوٹے بڑے 22 چشمے بھی اسی دریا میں شامل ہوتے ہیں اس دریا پر شاہیہ پل ایبٹ آباد کے لوگوں کے لئے بھی اتنا ہی مقبول نام ہے جتنا اٹک و پنڈی کے لوگوں کے لیے۔
خانپور سے نکل پنجاب کے ٹیکسلا سلطان پور، برہان، سالک آباد شریف (حسن ابدال) لارنسپور، سنجوال کیملپور اور بروتھا جہاں سے ہرو دریائے سندھ میں مل جاتا ہے.
اس دریا کا حسن ناقابل فراموش ہے جس پہ سب سے قابل زکر خانپور ڈیم ہے جس کا زکر ہم پہلے پوسٹ میں کر چکے ہیں اسی کہ ساتھ ہزارہ ٹوٸن اور امبریل آبشار کا زکر بھی ہو چکا ہے اور اسی طرح چھجیاں گھماواں آبشار جو 400 فٹ اونچی ہے اس کا زکر بھی ہو چکا ہے جو کہ مکمل الگ الگ پوسٹس میں ہو چکا ہے
آپ جہاں سے بھی اسی دریا کو دیکھیں یہ جادوٸی اثر رکھتا ہر جگہ سے یہ ایک الگ ہی نظارہ پیش کرتا ہے گو خانپور ڈیم بننے کہ بعد اب یہ خانپور جھیل و ڈیم کہ بعد یہ اب صرف ان دنوں میں میں نظر آتا ہے جب بارشیں زیادہ ہوں یا خنپور ڈیم سے اضافی پانی اس میں چھوڑا جاۓ اب یہ ایک سوکے کی طرح نظر آتا ہے اور ایک بلکل چھوٹے چشمے کی طرح دریا سندھ میں جا گرتا ہے

14/07/2023

انسان کا سب سے خوبصورت اثاثہ علم سے بھرا ہوا سر نہیں بلکہ محبت سے بھرا دل، سننے کے لیے تیار کان اور دوسرے کی مدد کے لیے تیار ہاتھ ہے۔
~عربی کہاوت

فیبا کمیونیکیشن ٹرسٹ اور مسیحی برادری کی طرف سے نیشنل ہیومن رائٹس پاکستان اور دیگر سماجی ورکرز کو عید ملن پارٹی دی گئی ۔...
12/07/2023

فیبا کمیونیکیشن ٹرسٹ اور مسیحی برادری کی طرف سے نیشنل ہیومن رائٹس پاکستان اور دیگر سماجی ورکرز کو عید ملن پارٹی دی گئی ۔میزبانی کے فرائض پاسٹر بشارت خان نے ادا کیے، اس موقع پر میڈم طاہرہ اعجاز ، کاشف الیاس ، ملک شفیق ، نعیم اسلم ، کریم خان اور پاسٹر ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس معاشرے میں تمام مذاہب کے افراد کے انسانی حقوق کا خیال رکھنا ہے اور انسانیت کی خدمت کرنی ہے ، دیگر شرکا میں پاسٹر جیکسن ، پاسٹر جنید رفیق ، اسد کاکاخیل ، شہزاد خان شامل تھے مسیحی برادری کی طرف سے سویڈن میں ہونے والے واقعہ کی پر زور مذمت کی گئی اور پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ کیک کاٹا گیا اور پر تکلف کھانے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی

25/04/2023

ہمارا بھی ایک زمانہ تھا! ☺️🙈🙈🙈
پانچویں جماعت تک ھم سلیٹ پر جو بھی لکھتے تھے اسے زبان سے چاٹ کر صاف کرتے ، یوں کیلشیم کی کمی کبھی ہوئی ہی نہیں ۔😁 پاس یا فیل ۔۔ صرف یہی معلوم تھا، کیونکہ فیصد سے ہم لا تعلق تھے۔
ٹیوشن شرمناک بات تھی، نالائق بچے استاد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان سمجھے جاتے۔🧐
کتابوں میں مور کا پنکھ رکھنے سے ھم ذہین، ہوشیار ھو جاینگے، یہ ھمارا اعتقاد بھروسہ تھا۔ 😜
بیگ میں کتابیں سلیقہ سے رکھنا سگھڑ پن اور با صلاحیت ہونے کا ثبوت تھا۔😊ہر سال نئی جماعت کی کتابوں اور کاپیوں پر کورز چڑھانا ایک سالانہ تقریب ہوا کرتی تھی والدین ہمارے تعلیم کے زیادہ فکرمند نہ ہوا کرتے تھے اور نہ ہی ہماری تعلیم ان پر کوئی بوجھ تھی، سالہا سال ہمارے والدین ہمارے اسکول کی طرف رخ بھی نہیں کیا کرتے تھے، کیونکہ ہم میں ذہانت جو تھی۔🕵️اسکول میں مار کھاتے ہوئے یا مرغا بنے ہوئے ہمارے درمیان کبھی انا (ego) بیچ میں آنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوا۔ انا کیا ہوتی ہے یہی معلوم نہ تھا۔ مار کھانا ہمارے روزمرہ زندگی کی عام سی بات تھی ، مارنے والا اور مار کھانے والا دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی شکایت نہ ہوا کرتی تھی ھم اپنے والدین سے کبھی نہ کہہ سکے کہ ہمیں ان سے کتنی محبت ہے ۔ نہ باپ ھمیں کہتا تھا ۔ کیونکہ I love you کہنا تب رائج نہ تھا اور ہمیں معلوم بھی نہ تھا کیونکہ تب محبتیں زبان سے ادا نہیں کی جاتی تھیں بلکہ ہُوا کرتی تھیں رشتوں میں بھی کوئی لگی بندھی نہیں ہوا کرتی تھی، بلکہ وہ خلوص اور محبت سے سرشار ہوا کرتے تھے۔😘🥰
سچائی یہی ھے کہ ھم یا ہماری عمر کے قریب سبھی افراد اپنی قسمت پر ہمیشہ راضی ہی رہے، ہمارا زمانہ خوش بختی کی علامت تھا ، اسکا موازنہ آج کی زندگی سے کر ہی نہیں سکتے😈😷😷🚶‍♂️🚶‍♂️🚶‍♂️

Copied

‏دنیا کے طاقتور ترین شخص کا خطاب پانےوالا امریکی باڈی بلڈر Ronnie Coleman ،جس نے اٹھاٸیس چیمپین شپ اپنے نام کیں اور آٹھ ...
05/04/2023

‏دنیا کے طاقتور ترین شخص کا خطاب پانےوالا امریکی باڈی بلڈر Ronnie Coleman ،

جس نے اٹھاٸیس چیمپین شپ اپنے نام کیں اور آٹھ بار مسٹر اولمپین کا ٹائٹل جیتا۔

کبھی منوں وزن اٹھایا کرتا تھا۔
آج ہسپتال میں پڑا دو کلوں وزن اٹھانے سے بھی قاصر ہے۔
ساری جوانیاں، ساری قوتیں اور طاقتیں، بادشاہیاں اور سلطنتیں فقط اس ایک پروردگار کی ہیں۔۔
فقط اسی کی قوت و طاقت ہمیشہ رہے گی..
باقی سب قوتیں ختم ہوجاٸیں گی۔۔
ہر عروج کو زوال ہے صرف اس خدا کی سلطنت لازوال ہے۔
اسی سے دل لگانے کی ضرورت ہے۔
یہ دنیا جی لگانے کی جگہ نہیں ہے

08/03/2023
09/11/2022

Iqbal Day

1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ س...
22/09/2022

1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ سے روک لیا گیا،
لیکن چارلٹن ٹیم کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے سامنے موجود رہے کیونکہ اُس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہُجوم ‏کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی، وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کر کے گول پوسٹ پر کھڑا رہا، غور سے آگے دیکھتا رہا اور پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اُس کے پاس پہنچا اور اُسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے تو سیمے بارٹرم نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا،

‏”کتنے افسوس کی بات ہے کہ جِن کے دفاع کے لیئے میں کھڑا ہوا تھا وہ مُجھے ہی بُھول گئے 😰“

‏زندگی کے میدان میں کتنے ہی ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلیئے ہم نے اپنا وقت، صلاحیت اور توانائی صرف کی ہوتی ہیں لیکن حالات کی دُھند میں وہ ہمیں بھول جاتے ہیں،

‏رشتے دار، دوست اور ساتھی چاہے کھیل کے میدان کے ہوں یا زندگی کے حالات و واقعات کے سرد اور گرم میں ایک اعلٰی ظرف انسان کی طرح ہمیشہ اُنہیں یاد رکھ کر ساتھ لے کر چلنا چاہیئے

Address

Attock City

Opening Hours

16:00 - 17:00

Telephone

+923038135175

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dhank Rang FM program posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category